نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020کے تحت فوری کاروائی عمل میں لائی جائے

اور ایسے شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ یہ باتیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو کے ہمراکوٹ مٹھن میں سبزی، پھلوں اور کریانہ اسٹوروں پر اشیائے خ

وردونوش کے نرخ چیک کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری مقررکردہ نرخوں پر اشیائے خوردنوش کی خرید وفرخت کی جائے۔

سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور من مانے نرخ وصول کرکے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔


راجن پور۔

(آفتاب نواز مستوئی سے ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدار کی متحرک قیادت میں انسداد کارونا کے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔

مساجد، مارکیٹوں، بنکوں، گندم خریداری مراکز اور بازاروں وغیرہ میں حکومتی جاری کردہ حفاظتی تدابیراختیار کی جارہی ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے کوٹ مٹھن میں حکومتی جاری کردہ ضوابط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مساجد کا دورہ کرنے کے موقع پر کہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کو زیادہ تر اپنی عبادات اپنے گھروں میں کریں

اور مساجد میں حکومتی جاری کردہ 20نکات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد کارونا کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

لوگ زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزاریں اور بلاضرورت باہر نہ نکلیں، کیونکہ جب تک آپ گھروں میں رہیں گے تب تک کارونا سے محفوظ رہیں گے۔


جامپور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں امسال حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے کسانوں سے 158ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم خرید کرنے کا مثالی اقدام اٹھا یا ہے۔

اس سال ضلع راجن پور میں 20لاکھ سے زائد بوری گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔ یہ باتیں انہوں نے راجن پور مرکز گندم خریداری کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

محکمہ خوراک کے افسران نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اب تک ضلع بھر کے 9مراکز گندم خریداری پر 19لاکھ سے زائد باردانہ کسانوں میں اوپن پالیسی کے تحت تقسیم کیا جاچکا ہے

جبکہ ساڑھے 12لاکھ سے زائد بوری گندم خرید بھی کی جاچکی ہے۔ ڈپتی کمشنرنے محکمہ خوراک کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ مراکز پر لائی جانے والی

گندم کے وزن اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کو ماضی کی طرح ڈینگی سے پاک ضلع رکھنے کے لیے محکمہ صحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

تمام تحصیل کونسل اور میونسپل و ٹاﺅن کمیٹیاں اپنی اپنی حدود میں صفائی کے اعلیٰ انتظامات کریں۔ لوگوں کو بھی چاہیے کہ

ڈینگی سے بچاو کی حکومتی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔

یہ باتیں انہوں نے انسداد ِ ڈینگی اقدامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ صحت راجن پور کی جانب سے تمام طبی مراکز پر ڈینگی آگاہی کاونٹربنائے جائیں

اور لوگوں کو بھی ڈینگی سے بچاو کی حفاظتی تدابیر بارے بھر پور آگاہی دی جائے۔

اجلاس میںشریک محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی کی تلاش کے لیے یونین کونسلوں میں کام شروع کردیا گیا۔

ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو کے پیش نظر سپرے کیا جائے گا

اور اگر کسی مقام پر ڈینگی لاروا موجود پایا گیا تو اسے مکینیکل طریقہ سے فوری طور پر

تلف کردیا جائے گا۔ ۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیمیں معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل ہوجانی چاہییں۔

ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کسی قسم کی غفلت قابل ِ قبول نہ ہوگی۔ محکموں کے سربراہان اپنے جاری منصوبوں کی نگرانی کریں

اور ترقیاتی کام کی بروقت تکمیل میں موثر کردار ادا کریں۔

یہ ہدایات انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کردیا جائے تاکہ

منصوبے جون تک مکمل ہوسکیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسیئن بلڈنگ، شاہرات،

رودکوہی، واپڈا، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان وافسران شریک ہوئے۔

About The Author