دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی اداکار رشی کپور بھی چل بسے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکاررشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج رہے  تھے انکی وفات ممبئی ایک اسپتال میں ہوئی۔

بھارتی اداکاررشی کپور 67سال کی عمر میں چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکاررشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج رہے  تھے انکی وفات ممبئی ایک اسپتال میں ہوئی۔

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی ادا کار رشی کپور کی موت کی سوشل میڈیا پر تصدیق کردی ہے ۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

رشی کپور نے  ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے’۔

رشی کپور نے مزید کہا کہ ‘کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔

اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اداکار رشی کپور نے بالی ووڈ کی سینکڑوں فلموں میں ہیرو کا کردا ادا کیا ۔ آج کل بھی وہ فلموں میں مختلف کریکٹرز کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے تھے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ادا کار عرفان خان بھی ممبی کے ایک اسپتال میں  چل بسے تھے ۔

About The Author