ڈیرہ غازیخان:
ڈیرہ غازی خان اور ارجنپور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں سولر ٹیوب ویل،کنویں،منی ڈیمز،پانی کے ذخائر اور سلٹ ٹریپ سٹرکچر کے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔27
ترقیاتی منصوبوں پر دو کروڑ دو لاکھ 77 ہزار روپے خرچ ہوں گے.منصوبوں کیلئے 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد کمیونٹی شیئر دے گی.
منصوبوں کی منظوری کمشنرڈیرہ غازیخان و پراجیکٹ ڈائریکٹر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 42 ویں سکروٹنی اور اپروول کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق الرحمن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتا ب احمد ملک، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے سی ا ی اوز
ایجوکیشن شمشیر احمد، ثناء اللہ سرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین سمیت دیگر افسران موجود تھے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کمیونٹی سے 20 فیصدشیئر لینے کا مقصد اثاثوں کی
حفاظت کی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔قبائلیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ٹیوب ویل کا پانی پینے اور آبپاشی سمیت دیگر مقاصد میں استعمال ہوگا۔
پانی کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صاف پانی کا فقدان ہے، ان سکیموں کی تکمیل سے پانی کی انسانی ضروریات پوری ہوں گی
اور آبپاشی کرکے پھل،سبزیاں اور اجناس کاشت کی جاسکیں گے جس سے علاقہ میں زرعی انقلاب آئے گا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ٹی اے ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری اور زیرتکمیل منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعیدنے سنٹرل جیل میں ای سہولت روم کا افتتاح کیا. اس موقع پرسینئر سول جج محمد جنید اقبال جوئیہ،
سول جج فرح نور، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ بھی موجود تھے.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بتایاگیا کہ
سہولت روم کے ذریعے موجودہ حالات کے پیش نظر ملزمان کو کمپیوٹر انٹر نیٹ پرسکائپ، زوم، ایمو سافٹ وئیر کے ذریعے آ ن لائن معزز عدالتوں کے جج صاحبا ن کے
روبرو پیش کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس جیسی موذی وبا ء سے بچاؤاور سکیورٹی کو یقینی بنایاجاسکے.
ڈیرہ غازیخان :
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے کہا ہے کہ ریسرچ سنٹر اینڈ لیب کو ٹیکنالوجی کے ذریعے سپریم کوٹ اور ہائی کورٹ کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
اور اس ضمن میں کچہری میں آئی ٹی کنٹرول روم،لائبریری اینڈ ریسرچ سنٹر،وومن کامن روم اور ان لائن آر گومنٹ سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں. انہوں نے یہ بات سنٹرز کے افتتاح کے موقع پر
خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پرسینئر سول جج ماجد وقار، صدر بار نسیم کھوسہ، جنرل سیکرٹری بلال بوہڑ،
عارف گورمانی اوردیگر موجود تھے. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ ڈی جی خان کچہری میں ان چیزوں کی کمی محسوس ہوئی تو قیامُ کا فیصلہ کیا گیا
اورٹیکنالوجی کے ذریعے امورمیں آسانی پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی روم کا قیام عمل میں لایاگیا ہے.
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال سے ضلع مظفر گڑھ کے اراکین اسمبلی علمدار عباس قریشی،نیاز احمد گشکوری اور عون حمید ڈوگر نے کمشنر سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا
اراکین صوبائی اسمبلی علمدار عباس قریشی،نیاز احمد گشکوری اور عون حمید ڈوگر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈویلپمنٹ متاثر ہوا۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور حلقہ کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے.
کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی سمیت دیگر عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت کورونا سے نمٹنے کے ساتھ خطہ کی ترقی پر فوکس کررہی ہے ترقیاتی منصوبوں پر کام بحال کرادیا ہے
اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر عوامی مسائل کے حل اور ترقی کیلئے کام کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان :
برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے مزار، زائرین کمپلیکس سمیت محکمہ اوقاف کے منجمد کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اطہر مسعودکی ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد کنسٹرکشن ورک کی اجازت دے دی.
دریں اثنا ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے دربار حضرت سخی سرور ؒ اور کمپلیکس کے دورہ کے
بعد کمشنر ساجد ظفر ڈال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی وجہ سے دربار اور مسجد کو عارضی طو رپر زائرین کیلئے بند کردیاگیا
تاہم کنسٹرکش ورک کی اجازت دی جاسکتی ہے. لیبر کے علاوہ غیر متعلقہ افراد اور زائرین کا دربار کی حدود میں داخلہ بدستور بند رہے گا.
ڈیرہ غازیخان :
پنجاب پولیس کی طرف سے لاک ڈاون میں بہتر خدمات کی انجام دہی، امن وامان کے قیام اور دفعہ 144پر عملدرآمد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر کو تعریفی خط ارسال کر دیاگیا.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے نام خط میں کہاکہ
لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کی ضلع میں بہتر کوآرڈینیشن رہی جس سے عوام کو
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ آگاہی دینے میں مدد ملی.
دفعہ 144پر عملدرآمد کیلئے مثالی تعاون کیاگیا.
ڈیرہ غازیخان :
بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج کی کاروائی، بلوچستان سے پنجاب آنے والے سیب کے ٹرک سے بھارتی چھالیہ گٹکا کی بھاری مقدار برآمد،
کاروائی شروع،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او در محمد خان لغاری نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او یٰسین اعجاز لغاری، حکیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے
بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ چھالیہ گٹکا برآمد کر کے سامان اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسکو قانونی پروسیس مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا
چھالیہ گٹکا سیب کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھاکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کی ہدایت پر بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے
سمگلنگ کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں
اسمگلروں کی سرپرستی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈی پی او اختر فاروق کا تھانہ کوٹ چھٹہ کااچانک دورہ، تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ ود یگر انتظامات چیک کئے
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا اچانک دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،
ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی،فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے
رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں سائلین کی طرف سے دی گئیں
درخواستوں کو فوری یکسو کریں قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے
مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔
ڈیرہ غازیخان :
آرپی اوڈی جی خان عمران احمر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ کا دورہ کیاآر پی او عمران احمر نے ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق کے ہمراہ سرکل تونسہ کی سرکاری وہیکلزز
اور ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس کا معائنہ کیا دوران معائنہ انہوں نے سرکاری وہیکلز کی بروقت مرمت اور مینٹین رکھنے کی ہدایات کیں اور جرائم پیشہ لوگوں سے نمٹنے کے لیے کی وہیکلز کی اہمیت پر
روشنی ڈالی آرپی او نے عوام کے مسائل سنے اور مقامی سیاسی معززین کے ساتھ ملاقات بھی کی اور کہا کہ پولیس ملازمین سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں
اور سائلین کی طرف سے درخواست پر فوری عملدرآمدکو یقینی بنائیں آر پی او عمران احمر نے ایس ڈی پی او تونسہ اور سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی
اور سرکل کی کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیااور کہا کہ تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کرائیںقتل اور موٹرسائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کی
تفتیش کو جدید خطوط پر استور کریںمجرمان اشتہاریو ں، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں
جرائم پیشہ عناصرسے نمٹنے کے لیے ہروقت خود کو تیاررکھیںپنجاب حکومت کی طرف سے جاری رمضان المبارک ایس او پیز پر
عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اور کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کریں۔
ڈیرہ غازیخان :
4لاکھ پیف سکولز اساتذہ کو تنخواہ کا فنڈ جاری کرانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کروں گا آج ہونے والی کابینہ میٹنگ میں پیف سکولز کے مسائل کا فوری اور مستقل حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی
پی ٹی آئی کی حکومت غریب کے بچوں کےلئے معیاری تعلیم کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ہر ایک بچے کو سکول لانے کےلئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں،
پیف سکولز کی کارکردگی قابل ستائش ہے محکمانہ امتحانات اور بورڈ میں پوزیشن حوصلہ افزا ہیں ان خیالات کا اظہار حنیف خان پتافی مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی.
تفصیلات کے مطابق پیف سکولز کی تین ماہ سے بند تنخواہوں اور دیگر مسائل پر بریفنگ دینے کے لئے ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین ایپسا ، ایاز خان پتافی اور ضلعی صدر شفقت بلال نے
حنیف خان پتافی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں مرکزی چیئرمین ایپسا ضیاء السلام زاہد قریشی نے حنیف خان پتافی کو بتایا کہ
اس وقت پیف سکولز میں 4 لاکھ اساتذہ کام کررہے ہیں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سکولز مالکان اپنے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں جس سے لاکھوں اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں
وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں، کرونا کی وجہ سے تمام اساتذہ پر مزید ذہنی دباؤ ہے، 4 لاکھ اساتذہ میں 73فیصد اساتذہ کا تعلق
جنوبی پنجاب سے ہےاگر فوری فنڈز جاری نہ کئے گئے تو 4لاکھ اساتذہ کا سلسلہ روزگار ختم ہو سکتا ہے
اور اس کے ساتھ ہزاروں سکولز بھی بند ہو سکتے ہیں جس پر مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وسیب جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب کے اساتذہ کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں
گے ان اساتذہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا آج ہونے والی کابینہ میٹنگ میں پیف سکولز کے مسائل کے فوری حل کےلئے
جنوبی پنجاب کے اساتذہ کی بھرپور نمائندگی کروں گا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کا خواب تعلیم یافتہ پنجاب ہے ہماری حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کےلئے بھر پور کام کررہی ہے
پیف سکولز شرح خواندگی میں اضافے اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کےلئے ایک. اچھا کردار ادا کر رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ
پنجاب کے تمام. اساتذہ کے نام ان کا پیغام. ہے کہ وہ اپنے اپنے رہائشی علاقوں میں طلبہ اور والدین کو کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں
تندرست اور تعلیم یافتہ معاشرہ بنانے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے ۔
ڈیرہ غازیخان :
ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے سابق صدر و ڈویژنل صدر فقعہ جعفریہ سید ظفر عباس نقوی کی پوتی سید خضر عباس نقوی (مرحوم )کی بیٹی اور معروف شاعر سید محسن نقوی شہید کی نواسی گھر
میں آتشزدگی کے واقعہ میں جھلسنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیںانکی
نماز جنازہ کربلا شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میںسابق چیئر مین پنجاب فلور ملزایسوسی ایشن حبیب الرحمن خان لغاری ، سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد ،
ملک مصطفی کھنڈوا ،سابق ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ ،سابق چیئر مین میو نسپل کارپوریشن سید عمران شاہ سمیت تاجروں ،وکلاءسیاسی و سماجی رہنماﺅں ، سادات کرام ،ذاکرین عظام ،اکابرین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کے ورثاءسے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے دعائے مغفرت کی
اس المناک سانحہ پر چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال، سابق صدور خواجہ محمد الیاس،
خواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام، سابق نائب صدور محمد لطیف خان پتافی، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،
غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد، جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان،
چوہدری شہزاد بشیر، مرغوب علی بٹ،عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق، شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان،
محمد اقبال صدیقی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے چیمبر کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جو المناک اور افسوس ناک سانحہ پیش آیا
اس پر ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے پوتی کے انتقال پر تعزیت اور ان کی بہو کے جھلس جانے پر ان کی جلد صحت یا بی کی دعا کی
اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی چھ بجے شام بروز جمعہ المبارک بمقام دربار قائم آل محمد بلاک 45میں ادا کی جائے گی ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ