دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کومنایا جائے گا، اس حوالے سے ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی شگا کو کے مزدوروں کو خراج تحسین کیا جائے گا،ی

کم مئی کو ہر سال کی طرح یوم مزدور تو منایا جا تا ہے مگر اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں محنت کش دیہاڑی دار مزدورسکول،

دفاتر، فیکٹریاں کارخانے بند ہونے سے ان کا مزدوری کا کوئی وسیلہ نہیں رہا اور وہ گھروں کے دروازے بجا کر روزی کمانے کا وسیلہ ڈھونڈے نظر آتے ہیں،

ایک مزدور کا کہنا تھا کہ اس کے گھر والوں کے لیے 2 وقت کی روٹی مل جائے یہ ہی کافی ہے کیونکہ مزدور کوحکومت کی مقرر کردہ تنخواہ نہیں ملتی،

دوسری طرف یکم مئی کو ہر سال شکاگو کے مزدوروں کی ہلاکت کے نام سے منسوب کر کے مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر تو منایا جاتا ہے

لیکن یہ دن نہ تو مزدوروں کو حقوق دلوا سکا اور نہ ہی معاشی تحفظ فراہم کر سکا، ہر مزدور کے دل کی بس یہی فریاد ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

بے حسی کی انتہا،والد کی موت کے بعد بھی بچیوں کا مقدر نہ بدلا،گھر میں فاقے اور بچیوں کو پانی سے روزہ رکھتے دیکھ زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے والے بے روز گار نوجوان کے گھر تاحال کوئی سیاسی شخصیت نہ پہنچی،

انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی راشن نہ پہنچایا گیا،گھر میں بھوک برقرار،مرحوم کی قرآن خوانی بھی ادا کردی گئی، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر14محلہ بیری والا کے رہائشی اللہ ڈیوایا چانڈیہ مرحوم کا بیٹا 45سالہ نذیر حسین چانڈیہ جو کہ پرائیویٹ لیب ٹیکنیشن تھا

اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی روز سے بے روز گار تھا، غربت اور بیروزگاری اور حکومت کی جانب سے راشن اور امداد کی رقم 12ہزار نہ ملنے کے باعث بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان تھا

اور بچیوں کو بھوک اور پانی سے روزہ رکھتے دیکھ کر نذیرحسین نے گزشتہ سے پیوستہ روزگندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیاتھا، خودکشی کرنے والے نذیر حسین کی بچیوں کے مطابق گھر بھی کرایہ کا تھا

ابو سے ہماری بھوک برداشت نہ ہوئی تھی اور گھر کھانے کو کچھ نہیں تھا ابو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے جسکی وجہ سے گولیاں کھالیں،

نذیر حسین جو کہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور ایک سال پہلے اپنا مکان فروخت کرکے اپنی 2بیٹیوں کی شادی کر دی تھی جبکہ 3بیٹیاں ابھی کنواری تھیں اور ایک چھوٹا بیٹا حیات ہیں، غربت،

بیروزگاری اور حکومت کی جانب سے راشن اور امداد کی رقم 12ہزار نہ ملنے اورگھر میں فاقوں کی وجہ سے خودکشی کرنے والے نذیر حسین کے گھر اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی بھوکی بچیوں کیلئے کسی نے راشن تک نہ پہنچایا،

منتخب سیاسی نمائندوں سمیت ضلعی و تحصیل انتظامیہ راشن دینا تو کجا بیوہ کے گھر جاکر یتیم بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھنا تک گوارا نہ کیا،شہریوں نے منتخب سیاسی نمائندوں سمیت

ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی اس بے حسی پر حیرت کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب وفات پانے والے نذیر حسین کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قران خوانی بعد نماز عصر اس کے گھر منڈی مویشی محلہ بیری والہ میں ادا کی گئی،


کوٹ ادو

انتظامیہ لمبی تان کرسو گئی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے دوکانداروں سے یارانے،دوکانداروں کوکورونا کے خوف کی ماری عوام سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی،

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا، غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ سمیت زورہ دار انتہائی پریشان،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن اور دفعہ144کی وجہ سے جہاں عوام گھروں میں محصور ہو کر راشن اور امداد کیلئے خود کشیاں کررہی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ نے اس غریب کورونا کے خوف کی ماری

عوام کو دوکانداروں کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے کھلی چھٹی دے دی ہے،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ٹ ادو تاجور امین نے اشیاء خوردونوش کو حکومتی پرائس کنٹرول سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے

دوکانداروں سے یارانے لگا کر عوام کو خوب لوٹنے کیلئے ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا،رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیاہو گیا،

آسمان کو چھوتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے،سبزیاں، فروٹ کچھ بھی سستا نہیں رہا، شہریوں کا کہنا تھا کہ

ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے دوکانداروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے مصنوعی مہنگائی کے ذریعے لوٹ مار کی انہیں کھلی چھوٹ دے دی ہے، ماہ رمضان شروع ہوتے ہی کمر توڑ مہنگائی سے آلو کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 70 روپے،

پیاز 50 سے 80 روپے اور لیموں 250 سے بڑھ کر 600 روپے کلو تک پہنچ گیا، 100 روپے کلو میں بکنے والا لہسن یکدم 350 میں فروخت ہو رہا ہے،

سیب 250 سے 300 روپے کلو، کیلا 180 روپے درجن، خربوز 120 روپے اور تربوز 80 روپے کلو بیچا جا رہا ہے،

حکومتی دعووں کے باوجود غریب عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا،پریشان حال عوام کا کہنا ہے کہ افطار کے لوازمات تو دور،

ہم تو شام بچوں کے لیے سبزی بھی نہیں خرید سکتے جب مہنگائی میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے سے اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں خریدسکیں گے تو مجبورا خود کشیاں کریں گے۔


کوٹ ادو

ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے بند دارالاحساس (پاکستان سویٹ ہوم) کے بچوں کے سرپرستوں کے اکاونٹس میں 11 ہزار سے 22 ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ انکے اکاونٹس میں بھیج دیے ہیں

تاکہ لاک ڈاوں کے دوران ان بچوں کے گھروں میں فاقے نہ ہوں، اس ضمن میں پاکستان بیت المال کے کوٹ ادو میں دارالاحساس کے 76خاندانوں میں جس گھر سے ایک یتیم بچہ پڑھتا تھا اس کے اکاونٹ میں 11 ہزار اور جس گھر سے دو بچے پڑھتے تھے ان کے اکاونٹ میں 22 ہزار روپے بھیج دیے گئے ہیں،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ سید کاشف سلیم نے تمام سرپرستوں سے رابطہ کرکے انہیں بتا دیا ہے کہ وہ ایزی پیسہ شاپس سے پیسے نکلوائیں

اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کروائیں پورے پیسے لیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور کنوینیر دارالاحساس فرخ زبیر شیخ کی کاوشوں کو سراہا کہ

انکے اس اقدام سے ملک بھر سے تقریبا 5 ہزار خاندانوں کے یتیم بچوں کی معاشی پریشانیاں کم ہوں گی اور ان کے گھروں میں کم ازکم فاقے نہیں ہوں گے

اور ادارے نے اپنے بچوں کا اس وبا کے دوران غیر معینہ مدت تک چھٹیوں کے دوران خیال رکھا اور مزید بھی رکھے گا۔


کوٹ ادو

پولیس کے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے،2ایجنسیاں سیل،آلات پٹرول قبضہ میں لے لئے،

مین شاہراہ بلاک کرنے پر بھوسہ اسے اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورسمیت تھانے بند،بین الاضلاعی منشیات فروش بھی گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد، واردات کی نیت سے گھومنے والا وارداتیابھی پکڑا گیا،

پسٹل اور گولیاں برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف گزشتہ روز آپریشن کیا

اور کنڈا چوک اور پل60 کے قریب 2غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل کر کے مالکان حسن معاویہ موہانہ اور عبدالرؤف چانڈیہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے جبکہ

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مین شاہراہ بلاک کرنے پر بھوسہ سے اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو ڈرائیور شوکت علی کشک سمیت تھانے بند کردیا،

ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیراحمد چانڈیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی 2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں عبدالشکوربھٹہ اور محمد عمران موہانہ کو

گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سے 2 کلو 720 گرام چرس برآمد کر لی

جبکہ پولیس محمودکوٹ نے دوران گشت پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے صابرحسین چانڈیہ کو گرفتار کرکیے

تھانے بند کردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔


کوٹ ادو

وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جتالہ کی لاک ڈاٸون میں تنگدستی کیوجہ سے خودکشی کرنیوالے مرحوم محمد نزیر کے گھر آمد۔لواحقین کو

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے تین لاکھ کا امدادی چیک دیا اور بیوہ کو ملازمت دینے کے احکامات بھی جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر مملکت ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کے ہمراہ لاک ڈاٸون میں تنگدستی کیوجہ سے

خودکشی کرنے والے نزیر احمد کے گھر پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے تین لاکھ کا امدادی چیک بھی بیوہ کو دیا

جبکہ گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت کے احکامات بھی جاری کئے۔وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کا کہنا تھا کہ

کوٹ ادو میں افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جس سے دلی دکھ پہنچا ذاتی طور پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے لواحقین کے بارے میں بات کی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے

انہوں نے لواحقین کے لئے امداد کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس عالمی وباء ہے

جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ لاک ڈاون کیوجہ سے متاثرہ مستحق خاندانوں تک احساس پروگرام کے ذریعہ

امداد بہم پنچائی جاسکے جس پر شفاف طریقہ سے عمل جاری ہے۔

About The Author