اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار291، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 425 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 114 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 911 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ