دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27اپریل 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

پنجاب پولیس کی ڈیرہ کی حدود میں غیر قانونی مداخلت ، ڈیرہ کی اراضی کی گندم کو ڈیرہ شہر منتقل کرنے سے روکا جانے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان : پنجاب پولیس کی ڈیرہ کی حدود میں غیر قانونی مداخلت ،ڈیرہ دریا خان پل کے قریب ڈیرہ کی حدود میں واقع اراضی سے گندم کی ڈیرہ منتقلی کو روکا جانے لگا،زمینداروں کو اپنی گندم ڈیرہ شہر منتقل کرنے میں شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا ،زمینداروں کا شدید احتجاج ،پنجاب پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ ،

ڈیرہ اسماعیل خان کا علاقہ جو کہ دریاخان پل کی دوسری جانب واقع ہے وہاں پر ڈیرہ کے زمینداروں نے گندم کاشت کررکھی ہے لیکن صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر پولیس نے وہاں پر چیک پوسٹ قائم کررکھی ہے اور وہ ڈیرہ کی حدود میں تجاوز کرتے ہوئے وہاں سے گندم کی ڈیرہ شہر منتقلی روکنے لگنے ہیں

جس سے زمینداروں کو شدید پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ،اس ضمن میں ایوان زراعت ڈیرہ کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ اور مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے سرپراست اعلی سہیل احمد اعظمی اور دیگر عوامی نمائندوں نے

پنجاب کے ضلع بھکر پولیس کے اپنی حدود سے تجاوز کرنے اور غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ کی حدود سے گندم کی ڈیرہ منتقلی کو روکنا انتہائی ناقابل برداشت اورخلاف قانون ہے ۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ کی گندم ڈیرہ شہر منتقل ہونے کی رکاوٹ کو فوری طورپر دور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی چیک پوسٹ کو ڈیرہ کی حدود سے ختم کرکے اپنی حدود میں محدود کیا جائے
٭٭٭
کینٹ مصالحتی کمیٹی کے رکن محمد سعیدنے فریقین کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل کرالیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ مصالحتی کمیٹی کے رکن محمد سعید پروپرآئٹرمرحباپراپرٹی نے مریالی موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے دکان کے نقصان کا تنازع انتہائی خوش اسلوبی سے طے کرادیا ، فریقین صلح کرانے پر تاجروں کا خراج تحسین پیش ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ مریالی موڑ کے قریب چند روز قبل تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر مرحبا آئرن سٹور کے اندر جاگھسا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان کا بھاری نقصان ہوا،

مرحبا آئرن سٹور کے مالک عمر فاروق اور اعوان اینڈ کمپنی کے پروپرائیٹر وڈمپر کے مالک ذوالفقار کے درمیان تنازع کے حل کے لئے ملتان روڈ انجمن تاجران کے صدر اور ڈی آرسی تھانہ کینٹ کے رکن محمد سعید نے کلیدی کردار ادا کرتے گفت وشنید ذریعے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرادی ،

ڈمپر کے مالک ذوالفقار نے دکان کے نقصان کے ازالے کے لئے 60 ہزار روپے ادا کردیئے ہیں ، اس موقع پر تاجروں کی جانب سے تاجررہنما او رڈی آر سی کے ممبر محمد سعید کی کاوشوں اور کردار کو سراہا گیا ،
٭٭٭
پتنگ بازی کے خلاف پولیس کی کاروائی ،پتنگ کی ڈوریں اور گولے برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عوامی شکایات پر سٹی پولیس پتنگ ڈیلروں کے خلاف حرکت میں آگئی ،محلہ گوسائیانوالہ سٹی ڈیرہ میں بالا خانے پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں پتنگ ڈور کے گولے اور اینمل رنگ برآمد کرکے ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،

سٹی پولیس عوامی شکایات پر پتنگ بازوں کے خلاف حرکت میں آگئی اور تھانہ سٹی کی حدود محلہ گوسائیانوالہ کے اندر واقع ندیم قریشی نامی شخص کے بالا خانہ پر چھاپہ مارا ،

پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران وہاں سے پتنگ ڈور کے 80بڑے ،35 چھوٹے گولے اور 9 گیلن انیمل پینٹ برآمد کرکے ملزم عثمان پیزادہ ودل محمد یحیٰ قوم انصاری سکنہ فیصل آباد کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں ملزم اقبال مسیح گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ سائیکل سٹینڈ سے موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں ملزم اقبال مسیح کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے موٹرسائیکل سٹینڈ سے نامعلوم چور بستی ڈیوالہ کے رہائشی احمد سعید ولد غلام رسول قوم بلوچ کی موٹرسائیکل یونین سٹار ماڈل 2017ءچوری کرکے لے گئے ،

پولیس نے دوران تفتیش موٹرسائیکل اقبال مسیح ولد آصف مسیح سکنہ فادر سکول کینٹ کو ٹریس کرکے اسے گرفتار کرلیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
سنٹرل جیل بریک کے دوران فرار ہونے والا خطرناک قیدی پولیس کی ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سنٹرل جیل بریک کے دوران فرار ہونے والا قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک قیدی پولیس کے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا ،یارک پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران سنٹرل جیل ڈیرہ پر حملہ کے دوران فرار ہونے والے قیدی

مفرور اشتہاری ملزم محمد عمران ولد غلام عباس قوم طوری خیل سکنہ کڑی احمد شاہ بحد ملنگ کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری ملزم سال 2009 کے دوران اہم قتل کیس کے علاوہ اقدام قتل ،ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت پانچ مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ،

مفرور اشتہاری سنٹرل جیل ڈیرہ پر سال 2013 کے دوران دہشت گردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔جسے یارک پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران دوبارہ گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
شہر کے مختلف مقامات پر لاک ڈاﺅن کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیراورضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کاشہر کے مختلف مقامات پر لاک ڈاﺅن کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک اور حفاظتی تدابیر کے تناظر میں تندور،

ہتھ ریڑھی اورمیڈیکل سٹورزکے علاوہ دیگر وہ تمام کاروباری سرگرمیاں جنکی قبل ازیں اجازت دی گئی تھی کے سہ پہر 4بجے کے بعدبند کرنے کے لائحہ عمل کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیراورضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمودنے پرانی سبزی منڈی،

اندرون شہر کے بازاروں سمیت شہر کے نواحی علاقوں بنوں روڈ، کچی پائند خان، ڈیال روڈ، ڈیرہ ملتان روڈ، ٹانک اڈا اور دیگر مقامات کے دورے کئے اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
ریڑھی بانوں اور تندوروں کو 4بجے کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ریڑھی بانوں اور تندوروں کو 4بجے کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت دیدی۔محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے مورخہ24اپریل کو جاری اعلامیے میں ترمیم کی روشنی میں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مختلف دکانوں اور کاروبار پر دن 4بجے کے بعد جو پابندی عائد کی گئی ہے اسکا اطلاق ہتھ ریڑھی اور تندور والوں پر نہیں ہو گا۔ قبل ازیں صوبائی حکومت کی جانب سے ماسوائے ادویات کی دوکانوں کے تمام کاروباری سرگرمیاں سہ پہر4بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے

تاہم عوامی مشکلات اور غریب ریڑھی بانوں کی کے معاشی حالات کے پیش نظر پابندی میں ریلیف فراہم کرتے ہوئے ریڑھی بانوں اور تندوروں کو 4بجے کے بعد بھی کاروبار کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے, ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔
٭٭٭
اسپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دھوکہ دہی سے خود کو اسپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کرکے سول ہسپتال درابن کے ڈی ایم سے ایم این اے شیخ محمد یعقوب کی طرف سے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق سول ہسپتال درابن کے ڈی ایم ڈاکٹردراز خان نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کرائی کہ محلہ چمن چوک سٹی ڈیرہ کے رہائشی محمد اقبال ولد ظہور الدین قوم راجپوت نے دھوکہ دہی سے خود کو اسپیشل پرانچ کا اہلکار ظاہر کیا

اور میرے سے ایم این اے شیخ محمد یعقوب کی طرف سے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات طلب کی ہیں ،پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔
٭٭٭
گومل یونیورسٹی میں تدریسی اور انتظامی امور پر تبادلے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی میں تدریسی اور انتظامی امور پر تبادلے ‘ڈاکٹر روبینہ ڈائریکٹر آئی سی ایس، لیکچرر سراج ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل اور علی عابد اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ تعینات۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کے حکم پرڈاکٹر روبینہ ناز، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز(آئی سی ایس)، لیکچررمحمد سراج خان کوڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل اورمحمد علی عابد، اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ کے عہدوں پر تعیناتی کر دی گئی ۔

ڈاکٹر روبینہ نازنے نوٹیفیکیشن نمبر1610-17/GU/Estt.کے تحت ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز(آئی سی ایس)لیکچررمحمد سراج خان نے نوٹیفیکیشن نمبر2425-31/GU/Estt. کے تحت ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل جبکہ محمد علی عابدنے 1565-71/GU/Esttکے تحت اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ کے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز شروع کر دیا۔

نئے تعینات ہونےوالے اساتذہ و افسران کا کہنا تھا کہ ہم گومل یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی اور وائس چانسلر کی یونیورسٹی کے بارے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ یں گے ۔
٭٭٭

آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران موسم خشک رہے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران موسم خشک رہے گا۔پیر کے روزڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6اورکم سے کم 23.1سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 50فیصداورشام 5بجے 26فیصدتھا۔آج منگل کے روز ڈیرہ میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر34منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر54منٹ پرغروب ہوگا۔
٭٭٭
شہر کے مختلف علاقوں میں شام چار بجے کے بعد کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند کرا دی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمودکی سر براہی میں کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وضع کردہ پالیسی کے تحت چار بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند کرا دیں،

رمضان المبارک کے دوران کرونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کی خاطر حکومت کی جانب سے وضع کردہ احکامات کو یقینی بنانے کی خاطر ضلع بھرمیں خصوصی ٹی میں تشکیل دے کر ان کو ٹاسک حوالہ کیا گیا تھا جنہوں نے شہر کے مختلف جگہوں میں دکانوں کو بند کرایا۔

ڈی پی او ڈیرہ کی سر براہی میں کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وضع کردہ پالیسی کے تحت چار بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند کرا دی گئیں ،

پولیس گاڑیوں سے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے تاجروں کو سرگرمیاں ترک کرنے کی ہدایات دیں گئیںرمضان المبارک میں کرونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کی خاطر حکومت کی جانب سے نئی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے تحت شام چار بجے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
٭٭٭
گندم خریداری سیزن میں لوٹ مار کیلئے مڈل مین متحرک ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گندم خریداری سیزن میں لوٹ مار کیلئے مڈل مین نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ کسانوں سے اونے پونے داموں گندم خرید کر اسے سکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، حالیہ شدید بارشوں اور ڑالہ باری سے ضلع میں ہزاروں ایکڑپر کاشت گندم متاثر ہوئی،

جہاں کئی کھیت تباہ ہوئے اور متعددمقامات ابھی تک خشک نہیں ہو سکے وہاں بارشیں گندم کے معیار پر بھی اثر انداز ہوئیں،

ذرائع کے مطابق مزید تباہی سے بچنے کیلئے متاثرہ کسان بھاگتے چور کی لنگوٹی کے مترادف مڈل مین کو سستے داموں یہ غیر معیار گندم فروخت کر کے اپنے نقصان کا ازالہ کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ مڈل مین کی طرف سے اس گندم کوہاتھوں ہاتھ لے کر خشک اورصاف کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔
٭٭٭
ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں ،ڈیرہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامی مشینری نظر نہیں آرہی رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے،

ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیاشہر کے مختلف بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والا خربوزہ 100 سے 120 روپے کا ہوگیا،

40 روپے فی درجن ملنے والے درجہ دوم اور سوم کے کیلے 80 سے 120 روپے میں فروخت ہونے لگے گرما 100 سے 120 جبکہ تربوز 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے دکاندار کہتے ہیں کہ منڈی سے مہنگے ملنے والے پھل کم قیمتوں میں فروخت نہیں کرسکتے

ماہ مبارک میں ایک جانب جہاں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں وہیں سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ، لیموں فی کلو تین سے ساڑھے تین سو روپے ‘ 80روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مختلف بازاروں میں 150سے 180فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں ،

جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی سے پریشان نظر آتے ہیںرمضان المبارک میں پھل، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہر سال کا مسئلہ ہے،

حکومت ہر سال گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کے اعلانات کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیںآتا اور لوگ مہنگے داموں پھل اور سبزیاں خرید کر حکومت کو کوس کر چپ ہوجاتے ہیں۔

About The Author