دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

تھانہ سٹی ہارون آبادپولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی،بدنام زمانہ موٹر سائیکل چورگرفتار،قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ آٹھ عدد موٹر سائیکلیں،

آلات سرقہ برآمد، تفتیش جاری، ملزم سے مزید انکشافات متوقع۔ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود کی ڈی ایس پی ہارون آباد کے دفتر میں پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے شہرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی ہارون آباد شاہد پرویز کی زیر

نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔جس میں ایس ایچ او سٹی ہارون آباد سب انسپکٹر سجاد احمد سندھوودیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر میں

موٹر سائیکل چوری کرنے والا بدنام زمانہ موٹرسائیکل چور فیصل سکنہ رام والی ڈونگہ بونگہ کو گرفتار کر لیا۔

قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ آٹھ عدد موٹر سائیکلیں،آلات سرقہ بھی برآمد کر لیے۔ملزم کے قبضہ سے مختلف مقامات سے چوری شدہ 08 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،

جبکہ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود نے اس بڑی کاروائی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے

کہا کہ موٹر سائیکل چور کی گرفتاری اور برآمدگیاں قابل ستائش عمل ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس پیشہ ورانہ استعداد کار، امن و امان کے قیام و انسداد جرائم اور عوامی خدمت کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی سے سر انجام دے رہے ہیں۔..


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ فقیروالی کی بڑی کارروائی، لوٹ مار کرنے والا بین الاصوبائی گینگ،سرغنہ سمیت ایک ملزم گرفتار، گینگ کے چھ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیموں کاتحرک جاری،

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دوعدد ہائی ایس ڈالے، ایک موٹرسائیکل،پچانوے لاکھ روپے کا مسروقہ کپڑا وسامان الیکٹرونکس برآمد، ملزمان اسلحہ کے زور پر چوکیدار و راہگیر و ں کو باندھ کر ڈالے پر کپڑا لوڈ کرکے فرار ہوجاتے تھے،

ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود کی ڈی ایس پی ہارون آباد کے دفتر میں پریس کانفرنس۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہارون آباد شاہد پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر والی انسپکٹر پرویز اختر جتوئی ودیگر

پولیس نفری کے ہمراہ دن رات محنت کرتے ہوئے بین الاصوبائی گینگ سرغنہ سمیت ایک ملزم گرفتار،ملزمان میں جہانگیر خاں سکنہ بھکر،

جبار خاں سکنہ بھکر گرفتار،گینگ باقی چھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیموں کاتحرک جاری ہے،ملزمان کے قبضہ سے دوعدد ڈالے،

ایک عدد موٹر سائیکل، 95لاکھ روپے کاقیمتی کپڑا و سامان الیکٹرونکس برآمد، بین الاصوبائی گینگ 19/20فروری 2020 کی درمیانی شب بنگلہ یتیم والا آئے چوکیداران اور آنے جانے والے اشخاص کو اسلحہ کے زور پر ایک دوکان میں بندکردیا،

کپڑے کی دوکان اور رامے الیکٹرونکس کی دوکان کے تالے توڑ کر اور دوکان کی چھت کونقب لگا کر95لاکھ کا کپڑا جس میں بھاری مالیت کے عروسی زنانہ جوڑے بھی تھے، سامان الیکٹرونکس اور نقد رقم اڑھائی لاکھ روپے لے گئے تھے،

بین الاصوبائی گینگ کے ملزمان کو ضلع بہاولپور، حاصلپور، لودھراں اور ملتان کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈالے کے نمبرزکے ذریعے ٹریس کرکے دوملزمان کو بھکر سے گرفتار کرکے

مال مسروقہ ڈالے، موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں، بین الاصوبائی گینگ کے گرفتار ملزمان نے وہاڑی، ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ اوربھکرکے علاقہ میں متعدد کپڑوں کی دوکانوں، میڈیکل سٹورز،

کریانہ کی دوکانوں پر اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،

پولیس تھانہ فقیروالی کی اس بڑی کارروائی پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کوشاباش دی اور اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔..

About The Author