جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

دکان مالک کے بلانے کے بہانے اوباش نے 15 سالہ یتیم اٹھالیا ،نامعلوم مقام پر لے جا کر ساتھیوں سے ملکر اجتماعی زیادتی، برہنہ کرکے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے ،

کسی کو بتانے پر ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی ،متاثریتیم نے تمام ماجرہ بیوہ والدہ اور بہنوئی کو بتا دیا ،

پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں تینوں اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،اس بارے تفصیل کے مطابق موضع دایہ چوکھا کے رہائشی عبدالرشید گرمانی جو کہ چار سال پہلے وفات پا گیا تھا ،

بیوہ والدہ اور گھر والوں کی کفالت کیلئے عبدالرشید مرحوم کے 15 سالہ بیٹے سیفل گورمانی نے گھر کا واحد کفیل ہونے کے ناطے بکھی چوک میں واقع جاوید گرمانی کی زرعی ادویات کی

دکان پر6 ہزار روپےماہانہ پر ملازمت کر لی تھی ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوکان بند تھی اور سیفل گرمانی اپنے گھر موجود تھا کہ

گزشتہ روز جاوید گرمانی کا رشتہ دار بلال گرمانی اسے جاوید گرمانی کے بلانے کا بہانہ بنا کر موٹرسائیکل پرساتھ بٹھا کر شیخو شوگر ملز کے قریب ایک مکان میں لے گیا

جہاں پر پہلے سے موجود اس کے 2ساتھی نومی گرمانی اور حسنین گورمانی موجود تھے جنہوں نے سیفل گرمانی کو گن پوائنٹ پر مکمل طور پربرہنہ کردیا،

تینوں نے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے ،اوباشوں نے یتیم سیفل گرمانی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو ب

تایا تو اس کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کردی جائے گی بعد ازاں اسے تشویشناک حالت کے باعث گھر کے ساتھ چھوڑ کر فرار ہوگئے ،متاثرہ یتیم سیفل گرمانی نے سارا ماجرا اپنی بیوہ والدہ کو بتا دیا،

بیوہ نسرین بی بی اپنے داماد عامر گورمانی کے ہمراہ متاثرہ بیٹے کو لے کر تھانہ سناواں پہنچ گئی، پولیس سنانواں نے 15 سالہ متاثرہ یتیم سیفل گرمانی کی مدعیت میں تینوں

اوباشوں کے خلاف مقدمہ نمبر 140/20زیر دفعہ 367اے،377,292کےتحت درج کرکے اوباشوں کی تلاش شروع کردی ہے


مظفرگڑھ تلیری کنال میں شگاف پڑ گیا۔پنجاب ایمرجنسی سروس رسکیو 1122 مظفرگڑھ

علی پور روڈ، خادم حسین کهر

خانگڑھ بائی پاس نزد عظیم والا کھو کے قریب سے گزرنے والی تلیری نہر میں 20 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع
گزشتہ روز نہر میں پانی چھوڑا گیا تھا۔

نہر کا کنارہ کمزور ہونے کے بعد شگاف پڑا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شگاف کو بھرنے کا آپریشن جاری۔۔۔۔۔۔
نہر میں شگاف پڑنے تقریباً 10 سے 12 ایکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی۔ جبکہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔


کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عبدالعزیز بھٹی ولد عبدالرشید بھٹی کسی میسحا کا منتظر

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عبدالعزیز کی کچھ عرصہ پہلے موٹرسائیکل پر حادثہ ہوا جس سے عبدالعزیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عبدالعزیز بہت غریب آدمی ہے کمانے والہ کوئی نہیں گھر میں فاقہ رہتا ہیں

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عبدالعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرے والدین بوڑھے ہیں اور میرا والد دل کا مریض ہے میرے بچے بہت بھوکے ہیں مجھے احساس پروگرام سے بھی کوئی رقم نہیں ملی

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عبدالعزیز نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے مجھے فوری احساس پروگرام میں شامل کیا جاۓ تاکہ میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ مزید اس نے کہا اگر کوئی مخیر حضرات میری مدد کرنا چاہیے تو میرے نمبر پر کال کرسکتا ہیں۔
عبدالعزیز ولد عبدالرشید قوم بھٹی چاہ گوال والا ٹبہ مستقل شرقی ڈاکخانہ دائرہ دین پناہ تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ رابطہ نمبر 03433682523 رپورٹ:ملک کفایت اللہ دھرتی رنگ نیوز کوٹ ادو


مظفرگڑھ

شادی شدہ خاتو ں کے سا تھ تین افراد کا گینگ ریپ ڈی پی اومظفرگڑھ شاجمال پہنچ گئے ایک نامزد دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ جمال کے قریب جتوئی روڈ سات مرلہ سکیم میں گزشتہ رات گئے عابد چانڈیہ کے گھر گھس گئے

محمد شریف عاربی اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسماء بی بی جو کہ اکیلی تھی ساتھیوں سمیت ذیادتی کی

قریبی تھانہ شاہ جمال 15پر کال کی تھانہ شاہ جمال کے علاوہ ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس شاہجمال گینگ ریپ کا شکار

اسماء بی بی کی عیادت کے لیے شاہجمال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تین اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج گینگ ریپ کا شکار اسماء بی بی کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہ جمال داخل کردیا گیا

لیڈیز پولیس اہلکار تعینات وومن میڈیکل افسر سدرہ سالک نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی نمونہ جات ڈی این اے کیلئے لیبارٹری لاہور روانہ کردیئے آر پی او ڈیرہ غازی خان کی آمد بھی شاہجمال

متوقع ہے سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوتے ہی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نوٹس ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا ہیں،

%d bloggers like this: