نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

محکمہ انہار کی غفلت و بے حسی کی انتہاء ڈی جی کینال،داجل کینال،قادرہ کینال کی بندش کے باوجو بھی بھل صفائی ہوئی نہ کمزور پشتے مضبوط کیئے گئے

تفصیلات کے مطابق تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال جو کہ سینکڑوں کلومیٹر پر مشتمل ہے اور لاکھوں ایکٹر اراضی کو سیراب کرنے کیساتھ ساتھ لاکھوں انسانوں اور جانداروں کو پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی ذریعہ ہے

گزشتہ ماہ سے بند ہے مگر محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی کے سبب ڈی جی کینال ،داجل کینال،قادرہ کینال اور اور دیگر اسکی سینکڑوں لنک کینالز کی مکمل طور پر نہ تو بھل صفائی کی گئی

اور نہ ہی کمزور پشتے مضبوط کیئے گئے اور سب سے بڑھ کر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ یہ منسٹر ایریگیشن پنجاب سردار محسن خان لغاری کے حلقہ اور ڈویژن ڈی جی خان میں

یہ ایریا آتا ہے اور انکی خاموشی بھی اس حوالے سے سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بھل صفائی کے لیئے فنڈز بھی جاری ہوئے اورٹینڈر بھی جاری کیئے گئے تھے مگر مکمل طور پر حقیقی معنوں میں بھل صفائی یا کمزور پشتوں کی مضبوطی پرکوئی توجہ نہیں دی گئی

جبکہ داجل کینال لنک تھری اور اس طرح دیگر جگہوں سے غیر قانونی طور پر مٹی رات کے اندھیرے میں اٹھائی جاتی رہی جوکہ پشتوں کی کمزوری کا بھی باعث ہے

جس پرمیڈیا کے توجہ دلانے پر کاروائی بھی ہوئی۔اب جبکہ کسانوں کو کپاس کی بوائی کے لیئے اور انسانوں اور جانداروں کو پینے کی پانی کی اشد ضرورت کے پیش نظر نہروں میں پانی کی فراہمی کے پیش نظر بھل صفائی اور کمزور پشتوں کی مضبوطی کو نظر انداز کردیا جائے گا

جو کہ کسی بھی سانحہ اورجانی و مالی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے کیونکہ چند ماہ قبل داجل کینال میں دوبچیاں اورجام پور میں لنک تھری میں کمزور پشتوں کے سبب نہرمیں دو بچے پائوں

پھسلنے سے ڈوب گئے تھے اور 6،7دن بعد احتجاج کے نتیجے میں بڑی مشکل اور ریسکیو آپریشن سے لاشیں ملی تھیں۔اس سلسلے میں اہل علاقہ اور ان کینالز کے آبنوش کسانوں،

کاشتکاروں نے متعلقہ حکام،گورنر، وزیراعلی،چیف سیکریٹری پنجاب اور محکمہ انہار پنجاب کے متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال و فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


جامپور ۔

آفتاب نواز مستوئی سے

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کا سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

سبزی و فروٹ منڈی میں مارکیٹ کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کی

ا انہوں نے ھدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ھدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،

اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کا عملہ سرکاری دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں تازہ اور اچھی سبزیوں اور پھلوں کی

طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں کسان،

بیوپاری اور دیگر افراد کارونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد بہر صورت یقینی بنایا جائے نیز اس امر کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے کہ

منڈیوں میں لوگ مناسب سماجی فاصلہ ہر صورت قائم رکھیں۔


جامپور ،راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ تمام علماکرام لوگوں کو تاکید کریں کہ وضو گھر سے کرکے آئیں۔50سال سے زائد عمر کے افراد گھروں میں نماز ادا کریں۔

یہ باتیں انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یقینا موذن، امام اور خطیب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر آپ کا تعاون ہم سب کے لئے موثر ثابت ہو گا ۔

اللہ پاک ہم سب کو اس کرونا کی وبا سے محفوظ رکھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ نے کہا کہ تمام لوگ نماز ادا کرنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جایا کریں نماز کے بعد گروپ کی شکل میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے ۔

آپ کا تعاون کرونا سے نمٹنے کے لئے بہت اہم ہے ۔حکومت پنجاب کے 20 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ علماکرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ

مساجد سے قالین اور دریا ںنکال دی گئی ہیں اور فرش کو باقاعدگی سے کلورین ملے پانی سے دھویا جارہا ہے۔ تمام علماکرام نے اپنے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی اور ڈی پی او احسن سیف اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میں سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔

راشن میں آٹا، چاول، چینی، چائے ،چنا، گھی، نمک اورکھجور شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے قطر چیریٹی کے فیلڈ کوآرڈنیٹر کو ہدایت کی کہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوںمیں بھی راشن کی تقسیم کی جائے۔


جامپور،راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

حکومتی نرخوں سے زائد اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور حکومتی جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک دن میں 20ہزارروپے سے زائد جرمانے عائد کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی گئی ہے۔

ضلع میں جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائیاں کی ہیں ان میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان،

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور خالد محمود گوپانگ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پورڈاکٹر مختار احمد، تحصیل دار راجن پورمحمد اصغر سعید،

نائب تحصیلداران محمد عمر وقسور عباس اور سید محمد ہارون حسین شامل ہیں۔۔۔۔


جام پور ،راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو نے قرنطینہ سنٹر دانش سکول فاضل پور کا دورہ کیا۔ وہاں پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اسٹاف کی حاضری چیک کی

اور مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ قرنطینہ سنٹر میں رہنے والے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بھی بات چیت کی اور قرنطینہ سنٹر پر کارونا وائرس سے بچاوکی حفاظتی تدابیر پر پوری طرح عملدرآمد کی

ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گندم خریداری مرکز فاضل پور کا بھی دورہ کیااور وہاں پر کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والے کاشتکاروں کے لئے ہاتھ دھونے کے موثر انتظامات کئے جائیںاور کاشتکاروں کے درمیان مناسب سماجی فاصلے کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔

About The Author