دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اے آر وائی اسلام آباد آفس: 8 ورکرز کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بیورو آفس بند کردیا گیاہے اور تمام اسٹاف کو گھروں میں کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

اسلام آباد: اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے 8ورکرز میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔

اے آروائی چینل کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر اسلام آباد آفس میں اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے ۔ 20افراد کے ٹیسٹ میں سے میں 8کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

سلمان اقبال نے لکھا کہ دو اسٹاف ممبرز میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بیورو آفس بند کردیا گیاہے اور تمام اسٹاف کو گھروں میں کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا اور پورے دفتر کو سینیٹائزڈ بھی کیا جائے گا۔

About The Author