دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ماہ صیام میں ہوٹل کھلا رکھنے والے مالک کو 13000 روپے اور گندم ذخیرہ کرنے والے دو افراد کو 45000 روپے جرمانہ عائد کردیا گیادولاکھ 65 ہزار کلو گرام گندم برآمد کرکے

محکمہ فوڈ کے حوالے کردی گئیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں پل کلیری پر اللہ بخش کھلول کے گودام سے 50 کلو گرام کی

چار ہزار بوریاں گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کی گئیں اور مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا

اسی طرح سخی سرور روڈ پر آڑھت سے 50 کلو گرام کی 1300 بوری گندم برآمد کرنے کے ساتھ بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

نیو سبزی منڈی میں ہوٹل کھلا رکھنے پر محمد افضل کو 13000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو مانیٹر کیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی کو فوکس کررہے ہیں

ڈیرہ غازی خان شہر میں اربوں روپے کے پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا ہے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے وزیر اعلی کی طرف سے تحفہ ہے

ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگاانہوں نے بتایا کہ چوک چور ہٹہ کے بازار میں ریڑھی بانوں کی سہولت کے لیے ٹف ٹائلز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے

چوک چورہٹہ سے چونگی ڈمبرا تک ٹف ٹائلز کی تنصیب جلد شروع ہوگی،پل ڈاٹ سے پل پیارے والی تک کے فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز لگادی گئیں ہیں جلد صفائی اور دھلائی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بلاک 48، محلہ غریب آباد کی پل اور پارک کمہاراں والا پر گھاس لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے۔

خیابان سرور میں پکوان کی گلی میں 500 فٹ سیور لائن کی تنصیب جلد شروع کردی جائے گی پائپ موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مرد اور عورت معاشرے کی بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خوبصورت رشتوں میں ماں جیسا عظیم رشتہ بھی ہے۔

جہاں بڑے بڑوں کے سر جھک جاتے ہیں۔اور اللہ کریم نے اس رشتہ کے قدموں تلے جنت قرار دی ہے۔بہن کے رشتے میں وہ پیار ہے جو کہ

اپنی مثال آپ ہے۔میاں اور بیوی کے درمیان دو میٹھے بول کتنی ہی تنگی اور تکلیف ہو اس کو ٹھہراؤ پر لے آتے ہیں۔

آج ہم عورت مارچ کے نام پر بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں آیا کیا یہ مسلم معاشرے میں کہاں تک درست ہے۔

اور وہ حکومت جو یہ دعوی کر رہی ہے کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نظام اپنائیں گے کیا یہی وہ اصو ل ہیں جو کہ معاشرے میں ایک دوسرے کو دست و گریباں کر رہے ہیں نہ

کوئی اللہ کا خوف ہے اور نہ باپ،بھائی اور ماں کا لحاظ ہے کیا وطن عزیز اس لیے بنا تھا کہ ہم اپنی نئی نسل کو مغرب کی پیروی میں لگا دیں۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم اسلامی تعلیمات کے خلاف کوئی عمل انفرادی طورپر یا اجتماعی طو ر پر اختیار کریں گے

تو قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے اے میرے حبیبؐ ان سے رخ ِ انور پھیر لیجیے اور انہیں اسی بے ہودگی میں کھیلتے رہنے دیں۔

گناہ گار ہونا یا خطا کار ہونا درست نہیں ہے لیکن غلطی کو اس درجہ تک کا اختیار کرنا کہ رب کریم کی یہ وعید اس پر صادق آ جائے تو اس بڑا نقصان ہو نہیں سکتا۔

اس لیے ہم آج ہی اس عمل سے توبہ کریں اور کسی کے غلط قدم کی مذمت کرنے کی بجائے اس کا ساتھ مت دیں۔

کرونا وائرس جو اس وقت پوری دنیا میں پھیل گیا ہے اس کے لیے بہترین عمل یہ ہے کہ ہم اسلامی اصولوں کے تحت پاکیزگی کا خیال کریں

اور اللہ سے شفا مانگیں۔کیونکہ بغیر اللہ کے حکم کے کوئی شئے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

مرکز دارالعرفان منارہ میں دم کیا ہوا نمک موجود ہے جو کہ ڈینگی،سانپ کے کاٹنے اور اس طرح کے امراض کے لیے بہت اکثیر ہے۔

اسے بطور کرونا وائرس سے حفاظت اور اگر کسی کو مرض ہو گیا ہے تو استعمال کر سکتا ہے ان شاء اللہ،اللہ کریم اُسے شفا ء عطا فرمائیں گے۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملکی موجودہ صورت حال میں تنظیم الاخوان پاکستان کے کارکن مستحقین تک گھر گھر جا کر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان خود ذاتی طور پر اس کام کو دیکھ رہے ہیں

اور ان کے حکم کے مطابق راشن کی صورت میں مستحقین جو ہمارے بھائی بہن ہیں ان کی مدد کی جارہی ہے۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان عرصہ دراز سے ملک کے طو ل و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

موجودہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں تنظیم الاخوان پاکستان کے کارکنان نے حیدرآباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور ڈویژن،

لاہور ڈویژن،گوجرانوالا ڈویژن،فیصل آباد ڈویژن،ڈیرہ غازی خاں ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن میں گھر گھر جا کر مستحقین میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ماصیام میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، صارفین سخت پریشان، روزہ داروں کے لئے افطاری اور سحری بنانے میں مشکلات کا سامنا۔

فرضی شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں محکمہ سوئی گیس کی بے حسی مسلسل جاری ہے ماہ صیام میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کئی گھنٹوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی سوئی گیس نہ ہونے کے سبب روزداروں کو سخت پریشانی کا سامنا درپیش ہے

جبکہ محکمہ سوئی گیس نے گیس فراہمی کا جو شیڈول جاری کیا ہے وہ بھی فرضی نکلا۔ ان اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی ہے۔

صارفین عثمان، ٹیپو، عمر، مبشر، احتشام وغیرہ کا کہنا ہے کہ ماہ صیام سے قبل جو لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا گیا ہے

جن اوقات میں گیس سپلائی مہیا کی جاتی ہے اس قدر پریشر کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا محال ہو جاتا ہے

انہوں نے سوئی گیس کے اعلی حکام سمیت کمشنر ڈیرہ ساجد ظفر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

سینئر پارٹی کارکن عمر فرید بابر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر نامزد، نوٹیفکیشن جاری۔ عمر فرید بابر کی نامزدگی پاکستان تحریک انصاف میں نوجوان سیاسی کارکنان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی

کارکنان تحریک انصاف، تفصیلات کے مطابق نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و سینئر پارٹی رہنما عمر فرید بابر کو پی ٹی آئی میں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے

جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے اور اسکا انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے

تحریک انصاف کے کارکنان حذیفہ قاسمی،اختر شاہ،محمود بھٹی،شہروز سانول،خرم اسحاق مستوئی و دیگر نے کہا کہ

ملتان سے پارٹی کارکن عمر فرید بابر کو پاکستان تحریک انصاف میں عہدہ ملنے پر نوجوان سیاسی کارکنان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی.

عمر فرید بابر ایک ینگ سیاسی ٹیلنٹ اور ترقی پسند سوچ رکھنے والی شخصیت کا نام ہے انہوں نے عمر فرید بابر کو جنوبی پنجاب سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اب ینگ پارٹی کارکنان کو انصاف یوتھ ونگ میں ایک خاص مقام ملے گا کارکنان ان کے تنظیمی تجربہ سے استفادہ حاصل کریں.انہوں نے عمر فرید بابر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی کے فرزند سید خضر عباس نقوی گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جھلسنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

انکی نماز جنازہ کربلا شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میںچیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شہباز علی خان نصوحہ ،ملک مصطفی کھنڈوا ،ملک نذر حسین کھنڈوا ،خلیل احمد خان علیانی ،

سابق چیئر مین پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن حبیب الرحمن خان لغاری ،سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد ،سابق ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ ،

سابق چیئر مین میو نسپل کارپوریشن سید عمران شاہ سمیت تاجروں ،وکلاءسیاسی و سماجی رہنماﺅں ،اکابرین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے ورثاءسے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے

دعائے مغفرت کی اس المناک سانحہ پر چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال، سابق صدور خواجہ محمد الیاس،

خواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام،

سابق نائب صدور محمد لطیف خان پتافی، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد،

جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم،

ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، چوہدری شہزاد بشیر، مرغوب علی بٹ،عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق،

شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان، محمد اقبال صدیقی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے چیمبر کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر

شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جو المناک اور افسوس ناک سانحہ پیش آیا اس پر ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے بیٹے سید خضر عباس نقوی کے انتقال پر

تعزیت اور ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹی کے جھلس جانے پر ان کی جلد صحت یا بی کی دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے

مرحوم سید خضر عباس نقوی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی چھ بجے شام بروز منگل بمقام دربار قائم آل محمد بلاک 45میں ادا کی جائے گی ۔

About The Author