دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف صحافی عامرحسینی پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش ناکام

عامر حسینی نے اس سلسلہ میں تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں درخواست جمع کروائی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا

خانیوال ( ساوتھ ایشین نیوز ) معروف صحافی اور ترقی پسند دانشور محمد عامر حسینی پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش ناکام
تفصیلات کے مطابق عامر حسینی اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ خانیوال مخدوم پور پہوڑاں روڈ پر واقعہ ایک گاوں کی طرف جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش کی اسی دوران قریبی گاوں کے لوگ موقعہ پر پہنچ گیے لوگوں کے جمع ہوجانے پر مسلح افراد دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیے مقامی افراد کے مطابق تین مسلح افراد میں سے ایک کا نام مقبول گجر ہے
عامر حسینی نے اس سلسلہ میں تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں درخواست جمع کروائی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا

About The Author