کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش ادویات کے استعمال سے متعلق بیان پر شدید تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔
کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے اور انھوں نے ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ہی منسوخ کر دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پریس کانفرنسز دکھا کر میڈیا ریٹنگ تو حاصل کر لیتا ہے مگر ان کی جھوٹی خبریں دینے کے سبب عوام کو کچھ نہیں ملتا۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے