مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ہی جھوٹا قرار دے دیا

کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش ادویات کے استعمال سے متعلق بیان پر شدید تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔

کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے اور انھوں نے ہفتے کو  وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ہی منسوخ کر دی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پریس کانفرنسز دکھا کر  میڈیا ریٹنگ تو حاصل کر لیتا ہے مگر ان کی جھوٹی خبریں دینے کے سبب عوام کو کچھ نہیں ملتا۔

%d bloggers like this: