ملتان :
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو مساجد کے حوالے سے سخت فیصلہ کریں گے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ لوگ لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اب برا وقت آنے والا ہے، ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اگر حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو مساجد کے حوالے سے سخت فیصلہ کریں گے۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری