افغان طالبان نے رمضان میں جنگ بندی کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا،
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی،
دوسری جانب طالبان کاکہنا ہے کہ امریکہ سے معاہدے میں قیام امن کا فریم ورک تیار کرلیا۔
معاہدے پر عمل پائیدار امن اور جنگ بندی کی طرف لے جائے گا،
کورونا وائرس کے دوران قیدیوں کی رہائی کی افغان حکومتی پالیسی سے طالبان ناخوش ہیں ،
طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنا نا تو معقول ہے
اور ناہی اس کی کوئی منطق ہے ایک ایسے وقت میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے
ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔افغان حکومت نے اب تک ملک کے 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کورہا کیا ہے۔
اے وی پڑھو
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک
روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ