دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلع کی تحصیل فورٹ عباس میں محکمہ فوڈ کے تحصیل انچارج AFC چوھدری عبد الجبار کی من مانیاں عروج پر تفصیلات کے مطابق

AFC چوھدری عبد الجبار کرپشن کنگ بن گیا۔محکمہ کا کماؤ پوت ھونے کی بناءپر عرصہ دراز سے تحصیل فورٹ عباس میں براجمان ہیں۔ چوھدری عبد الجبار نے اپنے قوانین کا اطلاق کیا ھوا ھے۔

پنجاب بھر میں 10۔اپریل کوباردانہ جاری کیا گیا۔مگرشاھی مزاج AFC فورٹ عباس چوھدری عبد الجبار نے اپنے من پسند افراد کو 06.اپریل کو ھی بادانہ جاری کردیا۔

جس سے مڈل مین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔جبکہ غریب کاشتکار گندم کی امدادی قیمت 1400 فی من مقرر ہوئے کے باوجود چوھدری عبد الجبار جیسے کرپٹ،اور راشی افسران کی زاتی پالیسیوں کے

اطلاق کے باعث اپنی خون پسینے کی محنت کے ثمرات سے محروم رھنے کے ساتھ ساتھ کم قیمت پر مڈل مین کے ھاتھوں فروخت کرنے پرمجبور ھیں۔

شاھی مزاج کرپشن کنگ چوھدری عبد الجبار نے پرائیویٹ سٹاف رکھا ھوا ھے۔تمام سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ سٹاف کے قبضہ میں ھے۔

جو ورک مزکورہ آفیسر خود قلمی کرنے کا پابند ھے۔وہ تمام کام پرائیوٹ لوگ سر انجام دے رہے ہیں۔جس کا تجزیہ ھینڈ رائیٹنگ ایکسپرٹ سے کرایا جا سکتا ہے۔

علاقہ کے سماجی ،کاشتکارحلقوں نے صوبائی وزیر خوراک پنجاب،صوبائی وزیر زراعت پنجاب،وزیراعلی پنجاب،کمشنر بہاولپور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر،

اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس،DFC بہاولنگر۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور،سیکٹری فوڈ پنجاب سے فوری طور پر اپیل کی ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے

عرصہ تعیناتی مزکورہ آفیسر کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے۔اور فی الفور معطل کر کے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔


بہاولنگر

(صاحبزادہوحیدکھرل )

ایس ایچ او سب انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، عرصہ نوسال سے روپوش قتل،

اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار، وقوعہ سے متعلق تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان ا شتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

Aکیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد وقاص سکنہ خان کالونی فورٹ عباس عرصہ نوسال سے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،

ملزم گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں بھیس بدل کر رہائش پذیر رہا، ایس ایچ او ریاض احمد نے پولیس ٹیم کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف اضلاع اور ملزم کے مسکن پر گرفتاری کے لیے ریڈ کیے،

جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کیا، وقوعہ سے متعلق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصر، ڈاکوؤں، چوروں،

اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے،

جرائم کے خاتمے تک پولیس افسران اسی طرح جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں گے۔.


بہاولنگر

میکلوڈگنج مرکزکےچاروں سنٹر پاسکو زمینداروں کو لوٹنے میں مصروف ضلع بندی ہونے کی وجہ سے خریداری صرف پاسکو سینٹر کر رہاہے۔

میکلوڈگنج باریکا۔منڈی صادق گنج,چک کھوسہ سنٹر۔فتح گڑھ سنٹر,منچن آباد سنٹر,اور سمیت سبھی پاسکو سنٹرز ہے سب پر لوٹ مار جاری ہے

ایک تو پرانی مشینوں پر وزن چیک کیا جاتاہے جوکہ پورا بھر کر کاشتکار تو لا رہاہے مگر آگے چیک کرنے والے ایک کلو سے زیادہ کٹوتی کر رہے ہے ۔

فی ٹرالی یا ٹرالہ سے بمبو کے زریعے اپنے لیے اضافی بوریاں بنا کر بوگس بل بھی بنا رہے ہے ,مجبوری کے تحت اور خریداری نہ ہونےکیوجہ سے تمام سنٹروں کے انچارج دونوں ہاتھوں سے

لوٹنے میں مصروف ۔جسکا وزن پورا بھی ہو کوئی نہ کو بہانہ بناکر کٹوتی کرنے میں مصروف سنٹر پاسکو میکلوڈگنج موقع پر مجود زمیداروں نے بتایا کہ

عملہ ہمارے ساتھ تلخ کلامی بھی کرتاہے اور وزن تو ہمارا پورا ہوتا ہے پھر بھی ٹرالی نہیں اتارتے اور کہتے ہے باہر لے جاو ۔

دوسری جانب انعام بھی زیادہ لے رہے ہے جو بھی کسی چیک کرنے والے کو سو روپے یا بوتل پلا دے اسکا وزن بھی پورا اور کوالٹی بھی چیک نہیں کی جاتی

اس بار تمام زمیدار پاسکو سنٹروں کے محتاج ہو گے ہے کیونکہ باہر پرائیویٹ خرید اری بلکل بند ہے ۔

زمیداروں تاجروں نے ایم ڈی پاسکو لاہور ۔ڈی جی ایم پاسکو بہاولنگر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور زمیداروں سے گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ وزن ایک سو ایک کلو لیا جائے ۔.


رپورٹ

حکومت کا سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات دینے کا اعلان- حکومت نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات دینے کا اعلان کیا ہے۔ا

سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

سوشل اور ڈیجئٹل میڈیا ہی مستقبل ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نئی پالیسی لارہی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کواشتہارات کا اجراء اور یوٹیوب چینل مالک کو پی آئی ڈی کا ایکریڈیشن کارڈ جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ

نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے کورسز کرائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی ڈی میں رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ صحافیوں کی رجسٹریشن کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے یوٹیوب چینل کے حامل صحافیوں سے ملاقات میں نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا…


بہاول نگر

بہاول نگر تھانہ سٹی (بی) ڈویژن میں چٹی دلالوں کا داخلہ بند۔ ٹاؤٹ مافیا اور چٹی دلالوں پر داخلے کی پابندی گذشتہ روز

روزنامہ جہان پاکستان میں ٹاؤٹ مافیا کی نشاندہی کی خبر چھپنے کے بعد لگائی گئی۔ ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے خبر کی حقیقت جانتے ہوئے تھانہ کے گیٹ

پر چٹی دلالوں اور ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی کا نوٹس آویزاں کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جہاد میں ویسے تو تمام محکمہ جات حرکت میں ہیں

لیکن پولیس کو اس ٹاسک پر زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں منشیات فروشوں اور قحبہ خانے کا سلسلہ عروج پکڑ گیا۔

یہی وجہ ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف تحرک بالکل سست کردیا۔ دوسری جانب پولیس تھانہ بی ڈویژن میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر روزنامہ جہان پاکستان نے خبریں شائع کی

تو ایس ایچ او سیف اللہ حنیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور تھانے کے گردونواح کے دکانداروں کو کرسیوں پر صحافیوں کے بیٹھنے پر پابندی لگا دی تاکہ

پولیس ملازمین میں پائی جانے والی کوتاہی کرپشن اور سائلوں کے ساتھ زیادتی کیمرہ کی آنکھ سے بچ سکے۔ اگر تھانہ کے ملازمین میں کرپشن کی علامات اور اختیارات سے

تجاوزات کا عمل نہیں پایا جاتا تو ایسی پابندی لگانے کی بھی اختیارسے تجاوز ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ خصوصی مانیٹرنگ اور سرپرائز وزٹ کرکے معاملات کو حقائق پر یکسو کریں۔..

About The Author