دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25اپریل2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات

اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،پاکستان کا شمار آج بھی ملیریا کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔

ملیریا اینو فلیس نامی مادہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا متعدی مرض ہے جس کا جراثیم انسانی جسم میں داخل ہو کر جگر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے،

اس مرض کی صحیح تشخیص نہ ہونے سے ہر سال دنیا بھر میں ملیریا کے 20 کروڑ جبکہ پاکستان بھر میں 10 لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں،

پاکستان میں ملیریا دوسری عام پھیلنے والی بیماری ہے،پاکستان میں گلوبل فنڈ کے تعاون سے ملیریا کی تشخیص کے لیے 3 ہزار 155 سرکاری و نجی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

جن کا مقصد رواں سال2020 تک ملیریا کے مکمل خاتمے کے ہدف کو پورا کرنا ہے،ملیریا سے زیادہ متاثرہ 66 اضلاع میں بلوچستان،

سندھ، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور فاٹا کے اضلاع شامل ہیں،طبی ماہرین کے مطابق بخار، کپکپی، سر درد، متلی، کمر اور جوڑوں میں درد ملیریا کی بنیادی علامات ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے،

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے،


کوٹ ادو

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بنیادی حقوق اور ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں بنیادی تنخواہ کے برابر بونس نہ دینے پر ملازمین نے ہڑتال کر دی،

تحصیل کوٹ ادو میں 20سے زائد ٰوٹیلٹی سٹور بند کردیے گئے،لاک ڈاؤن کے مارے شہری حکومتی پیکیج سے بھی محروم،

رمضان المبارک کی خریداری کیلئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے،یونین عہدیدار وملازمین،

اس بارے تفصیل کے مطابق آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹور ورکرز یونین نے ہڑتال کردی ہے جس کے سبب آج سے ملک بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی تحصیل بھر کے20سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز

بھی بند کردئے گئے،اس حوالے سے آل پاکستان ورکر یونین ضلع مظفرگڑھ ریجن کے صدر ملک خالد،تحصیل کوٹ ادو کے صدر شیخ صفدر نے کہا کہ

زونل چئیرمین آل پاکستان ورکر یونین ملک عدیل برار کی ہدایت پر ریجن کے تمام یوٹیلٹی سٹور مطا لبات پورے نہ ہونے تک بند کردیے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستیں کر چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی،نہ تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا گیا

اور نہ ہی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی کٹس دی گئیں،انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے تمام جائز حقوق نہیں دیے جاتے اسٹورز کے تالے نہیں کھولے جائیں گے

اور یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے،دوسری طرف لاک ڈاؤن کے مارے شہری حکومتی پیکیج سے بھی محروم ہو گئے اور رمضان المبارک شروع ہونے پر سحری وافطاری کی خریداری کیلئے

شہریوں کو مشکلات کا سامناہے،شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان سے مذاکرات کرکے یوٹیلٹی سٹور کھلوائے تاکہ شہری سستی اشیاء سے مستفید ہو سکیں ۔


کوٹ ادو

امداد ی رقم کیلئے8171پر میسیج، جانچ پڑتال کے بعدغریب اہلیت کے میسیج کے منتظر، غریبوں میں امداد کا انتظار مایوسی میں بدلنے لگا، گھروں میں راشن ختم، فاقے شروع،

راشن اور امداد کے لیے لوگ سڑکوں پرمارے مارے پھررہے ہیں، مزدوروں کی بڑی تعداداہلیت کے میسیج کی بھی منتظر،ایک ماہ ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال راشن بھی نہ دیا جاسکا،

حکومت ابھی تک راشن دینے کیلئے ٹائیگر فورس بنا بنا رہی ہے،جب لوگ بھوک سے مریں گے تب راشن دیا جائے گا،

شہری،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤسے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے،

مذکورہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دارمزدوروں، معمر افراد، بیواؤں کے ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثرہورہاہے، پنجاب حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے

احساس پروگرام شروع کیا گیا،جس کیلئے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ 8171 پر ایس ایم ایس کریں،شہریوں کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام 8171 پر پیغام بھیجنے پر جواب آتا ہے کہ”آپ کی اہلیت کے بارے میں کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد مطلع کیا جائے گا“

جو کہغریبوں،مستحق اور بیوہ خواتین کے علاوہ سفید پوش طبقے اور دیہاڑی دار افراد کیلئے پریشانی کا باعث ہے،

مذکورہ مسیج جو کہ کئی روز سے یہی چل رہا ہے جسکی وجہ سے غریبوں میں امداد کا انتظار مایوسی میں بدلنے لگاہے،

دوسری طرف لاک ڈاؤن کو ایک ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم نہ ہونے پر غریبوں دیہاڑی داروں کے گھروں میں راشن ختم ہو گیا ہے اور،

ان کے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے ہیں جبکہ راشن اور امداد کے لیے لوگ سڑکوں پرمارے مارے پھررہے ہیں،دوسری طرف مزدوروں،

غریبوں،مستحق اور بیوہ خواتین کے علاوہ سفید پوش طبقہ اور دیہاڑی دار افراد کی بڑی تعداداہلیت کے میسیج کی بھی منتظرہے،

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کوایک ماہ ہونے کو ہے حکومت ابھی تک راشن دینے کیلئے ٹائیگر فورس بنا بنا رہی ہے،جب لوگ بھوک سے مریں گے تب راشن دیا جائے گا۔


کوٹ ادو

نئے ایس ایچ او کی تعیناتی ہوتے ہی شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، 2روز میں 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں،

2موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کے علاوہ کئی کے پولیس نے ابھی تک مقد مات ہی درج نہ کیے،موٹر سائیکل چوری کی بڑ ھتی ہوئی وارداتوں پر شہر ی پر یشان،

ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کوٹ ادو غلام ادریس خان کی تھانہ کوٹ ادو میں تعیناتی ہوتے ہی کوٹ ادو کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی

وار داتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقہ پتل روڈ پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں،

وارڈنمبر 14 سی پتل روڈ کے رہائشی اشرف حسین خان نے ڈیڑھ بجے دن اپنا موٹرسائیکل ماڈل2019 یونیک نمبری2209ای وائی ایل گھر کے باہر کھڑا کیا کچھ ہی دیر بعد واپس آیا

تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چوری اٹھا کر لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں پتل روڈ کے رہائشی بار کونسل کوٹ دو کے ممبر محمد رمضان شہزاد گزشتہ روز اپنے گھر میں

اپنے اہل وعیال کے ہمراہ سویا ہوا تھا علی الصبح نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوگئے اور گھر میں کھڑا موٹر سائیکل سی ڈی مالیتی 70 ہزار روپے،

یو پی ایس،ایک چائنا کا سائیکل اٹھا کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے گھر میں سوئے اہلخانہ کے کمرے کا باہرسے کنڈا لگا گئے،

پولیس نے صرف ان دو واقعات کے مقدمات درج کئے ہیں جبکہ کئی موٹر سائیکل چوری کے تاحال مقدمات بھی درج نہ کئے گئے، 2روز میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں پولیس کی کارکردگی پر

سوالیہ نشان ہے جبکہ چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری بے حد پریشان وعدم تحفظ کا شکار ہیں،

اس بارے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کا روڈ گشت نہ ہونے پر کوٹ ادو شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں زیادہ ہو گئی ہیں،

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری سے فوری نوٹس لینے اور موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر

قابوپانے اور موٹر سائیکلیں برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

15ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکو گرفتار،

واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد،پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لئے اس بار تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ میں 15 کی کال پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے

بستی کنڈے والا غربی کے رہائشی محمد اعظم ہانس کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکو پل دیوان والی کے رہائشی شعیب کھیڑا کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا کار بین اور گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔


کوٹ ادو

4لاکھ روپے رشوت لیکر منشیات فروش پر اڑھائی کلو کی بجائے 1100گرام چرس ڈالنے پر مقہ میں گرفتار سب انسپکٹر نواز لنڈ کی ضمانت منظور،

فاضل مجسٹریٹ نے مقدمہ سے 9 سی انٹی نارکوٹکس ایکٹ اور دفعہ 201 ppc ختم کر دی جبکہ 155 سی پولیس آرڈر میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی،

اس بارےتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ محمودکوٹ کے سب انسپکٹر محمد نواز کو منشیات فروش کے ساتھی کی غیر قانونی رہائی و 4 لاکھ لینے کا الزام ثابت ہومے پر

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پرمقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیاتھا، سب انسپکٹر محمد نواز نے اڑھائی کلو چرس کی بجائے 1100 گرام کا مقدمہ درج کر کے

4 لاکھ کے عوض ملزم شہزاد کو بغیر کارروائی چھوڑ دیا تھا، سب انسپکٹر محمد نواز لنڈ کو گزشتہ روزعلاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو کی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیاگیا،

ملزم سب انسپکٹر کے وکلاء کے دلائل کے بعد فاضل مجسٹریٹ نے مقدمہ سے 9 سی انٹی نارکوٹکس ایکٹ اور دفعہ 201 تعزیرات پاکستان ختم کر دی

جبکہ 155 سی پولیس آرڈر میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر تے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔


کوٹ ادو:

کسی بھی ملک کی صنعت انڈسٹری اسکی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے، جب ایک مقام پر انڈسٹری بنتی ہے تو مقامی لوگوں کو نوکریاں، لوکل ہسپتال کی آپگریشن، صاف پانی، پارک ،

اور خاص طور قریبی علاقے میں شجرکاری کی جاتی ہے،تاکہ انڈسٹری سے اٹھنے والے دھوئیں سے آکسیجن میں کمی نہ آئے

میرا ایک جاننے والا جس کا بیٹا پیدا ہوتے ہی ہڈیاں ٹوٹنے کی ایک پراسرار بیماری مبتلا ہوگیا رپورٹیں اسلام آباد سے واپس آئیں تو پتہ چلا شہر کوٹ ادو کے آب ہوا میں ایک ایسا زہریلا کیمیکل ہے

جو سانس، ٹی بی،مرگی،گلے کے امراض کے علاوہ ،پیدا ہونے والے شیرخوار بچوں کیلئے بھی باعثِ موت ہے

رات آپ ایک سفید کاغذ اپنی چھت یا کسی کھلی جگہ پر رکھیں تو صبح اس پر کالے ذرات نظر آتے ہیں،

کیپکو کوٹ ادو کی ایک ایسی ریاست ہے جو کوٹ ادو میں صرف زہریلا کیمیکل پھیلارہی ہے لوکل عام لوگوں کیلئے نوکری، پارک، صحت کی سہولت، شجرکاری تو دور کی بات ،

کیپکو مین گیٹ پر جاؤ تو دو قومی نظریہ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ایسے برتاؤ ہوتا ہے جیسے ایک فلسطینی غزہ سے اسرائیل داخل ہورہا ہو

کیپکو کی سالا آمدنی اربوں روپے ہے نوکریاں تو دور کی بات کوٹ ادو میں شجرکاری، صحت کی سہولیات، پارکس ، یہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں،

کوٹ ادو میں ڈمپِنگ پوائنٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا طول و عرض کچرے سے بھرا پڑا ہے گندے جوہڑ پولیو کا سگنل دے رہے ہیں ،

خدارا کیپکو انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کوٹ ادو میں ڈمپِنگ پوائنٹ تحفہ کے طور پر عوام کو دیا جائے،

خواب !

About The Author