نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشترکہ انسدادی مہم ہی ٹڈی دل کے پھیلاو کو روک سکتی ہے، ایم ڈی گانگا

فصلات پر ٹڈی دل کے حملے سے کپاس کے کاشتکار سخت پریشان ہو چکے ہیں.

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے رفیق احمد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے.

وفاق اور صوبوں سندھ بلوچستان پنجاب اور خطہ سرائیکستان میں مربوط و مشترکہ انسدادی مہم ہی ٹڈی دل کے پھیلاو کو روک سکتی ہے.

تحصیل روجھان میں سورج مکھی سمیت دیگر فصلات پر ٹڈی دل کے حملے سے کپاس کے کاشتکار سخت پریشان ہو چکے ہیں.

خطرہ ہے کہ مئی میں کاشت ہونے والی کپاس مکڑی ٹڈی کے نشانے پر ہوگی.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اب ٹڈی کے بچے جوان ہو کر اڑنے کے قابل ہو چکے ہیں.

یہ انسداد ٹڈی دل مہم پر سوالیہ نشان ہے. دس پندرہ دن بعد ٹڈی دل اضلاع کی پابندیوں سے آزاد ہو کر آزادنہ پرواز کر رہی ہوگی.

حکمران اور انتظامیہ جاگے. یاد رکھیں ٹڈی دل کو بھگانا نہیں مارنا ہے.

رفیق احمد نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ معاشی طور پر پہلے سے کمزور کسان ان حالات میں کپاس کاشت کریں یا نہ کریں.

ٹڈی دل انسدادی مہم کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے. یہ مر کیوں نہیں رہی.فصلات کا نقصان سب کو تباہ کر دے گا.

About The Author