جولائی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے وفات پانے والےشخص نے اپنے اہلخانہ کو آخری پیغام میں کیا کہا؟

جوناتھن نے لکھا تھا کہ میں آپ کا شوہر بننے کو اپنی خوش نصیبی اور براڈین اور پینی کا باپ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
’میں دل کی گہرائیوں سے آپ لوگوں سے محبت کرتا ہوں، مجھے من چاہی اور بہترین زندگی دینے کے لیے آپ سب کا شکر گزار ہوں‘، یہ وہ الفاظ ہیں جو کورونا وائرس کا شکار بن کر موت کے منہ میں جانے والے جوناتھن کوئلہو نے اپنی شریک حیات کیٹی کوہلو اور اپنے بچوں کے لیے الوداعی نوٹ میں لکھے۔

بتیس سالہ جوناتھن  28 روز تک کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے بعد 22اپریل کو وفات پاگئے۔

اسپتال سے جوناتھن سے فوری ملاقات کے لیے اسپتال پہنچنے کا پیغام ملنے پر ان کی اہلیہ جوناتھن سے ملنے کے لیے فوری طور پر روانہ ہوئین مگر اپنے شوہر سے آخری لمحات میں ملاقات نہ کر سکیں کیونکہ وہ وفات پا چکے تھے۔

کیٹی نے کہا کہ انہوں نے جب چند تصاویر لینے کے لیے اپنے مرحوم شوہر کا موبائل آن کیا تو اس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے لیے ایک الوداعی پیغام تحریر کر رکھا تھا۔

جوناتھن نے لکھا تھا کہ میں آپ کا شوہر بننے کو اپنی خوش نصیبی اور براڈین اور پینی کا باپ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ کیٹی آپ اس دنیا کی سب سے زیادہ پیار کرنے والی اور خیال رکھنے والی خاتون ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی آئندہ زندگی بھی اسی خوشی اور جذبے کے ساتھ گزاریں گی جس جذبے نے مجھے آپ کی محبت میں مبتلا کر دیا تھا۔

میری بیٹی کو میری جانب سے یہ پیغام دینا کہ وہ اپنے والد کی شہزادی ہے اور میرا بیٹا میرا فخر ہے۔ ہمیشہ خوش رہو۔

جوناتھن کے سوگواران ان کے اہلیہ اور دو بچے دو سالہ بیٹا اور دس ماہ کی بیٹی ہیں۔

مرحوم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں کام کرتے تھے اور ان کی ملازمت کی نوعیت ایسی تھی کہ انہیں ہر حال میں دفتر جانا پڑتا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ کورونا کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔

%d bloggers like this: