مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوبا کے نتائج کے وسط تک بھی نہیں پہنچے، بل گیٹس

عالمی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے کسی ایسی وبا کے خدشے سے پریشان تھے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کو بدترین خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وبا کے نتائج کے وسط تک بھی نہیں پہنچے

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ منظوری سے قبل بھی ویکسین تیار کرنے والی کئی کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کریں گے تاکہ جتنا جلدی ہو سکے وہ اسے دوسروں تک پہنچانے کے لیے تیار ہوں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے کسی ایسی وبا کے خدشے سے پریشان تھے ، بل گیٹس فاؤنڈیشن، عالمی ادرہ صحت کو سب سے زیادہ امداد دینے والا خیراتی ادارہ ہے۔

بل گیٹس نے کورونا کا ورلڈ وار ٹو سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تکلیف کو جھٹلانا مشکل ہو گا جو سالوں تک محسوس کی جائے گی

%d bloggers like this: