دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24اپریل 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

بیروزگار ہونے والے متعدد دکانداروں نے کاروبار تبدیل کرلیے

ڈیرہ اسماعیل خان :بیروزگار ہونے والے متعدد دکانداروں نے کاروبار تبدیل کرلیے ،کریانہ مرچنٹس کے مالکان نے کریانہ کے ساتھ منیاری کا سامنا بھی سجا لیا ،لاک ڈاﺅ ن کے باعث بیروزگار ہونے والے متعدد دکانداروں نے کاروبار تبدیل کرکے روزی روٹی کمانا شروع کردی ،

چھوٹے دکانداروںنے اپنی دکانوں میں اشیاءخوردونوش کا سامان رکھ کر فروخت کرنا شروع کردیا ،جن کاروبار کی حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ہے ،تاجروں نے اپنی دکانوں کے اندر کریانہ مرچنٹس ،منیاری ،کاپیا ں ،کتابیں ،مشروبات سمیت دیگر اشیاءرکھ کر فروخت کرنا شروع کردیں ،

لاک ڈاﺅن کا متبادل حل نکالتے ہوئے شہر کے دکانداروں نے مضافاتی علاقوں کے چھوٹے دکانداروں کو وٹس ایپ گروپس تشکیل دے کر شامل کررکھا ہے ،اسی طرح مضافاتی علاقوں کے دکاندار طلب کے مطابق وٹس ایب پر آڈر بک کرواتے ہیں اور شام ہوتے ہی ضلع ڈیرہ کے دکاندار

مطلوبہ سامان گاڑیوں میں رکھ کر دیہاتوں کے دکانداروں کی دکانوں پر پہنچا کر اپنی روزی روٹی کمارہے ہیں ،اسی طرح انہوںنے لاک ڈاﺅن کے باوجود اپنی تجارت کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کردیاہے،د

وسری جانب حکومت کی طرف لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور بازروں میں بغیر حفاظتی تدابیر خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

٭٭٭
تمام بینک یکم رمضان کو بند رہیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تمام بینک یکم رمضان کو بند رہیں گے ،رمضان المبارک سے قبل موجودہ صورتحال کے باعث ہزاروں شہریوں نے بینکوں سے رقوم نکلوانا شروع کی ہیں ،لاک ڈاﺅن کے باعث بیشتر ،تاجروں نے بڑی تعداد میں رقوم نکلوا دی تھی ،

رمضان کا چاند نظر آنے پر یکم رمضان کو بچت کھاتوں ،نفع ونقصان اس طرح کے دیگر کھاتوں سے زکوٰة کاٹ لی جائے گی ،رواں سال کا نصاب 46329روپے مقرر کیاگیاہے۔

٭٭٭
غیر قانونی شکار کے مرتکب نوجوان کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ قابل ستائش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی جانب سے غیر قانونی شکار کے مرتکب ہونے والے شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے دوسرے ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران کیلئے قابل تقلید قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ جنگلی حیات ڈیرہ اسماعیل خان نے چند روز قبل سینکڑوں کی تعداد میں چڑیاں غیر قانونی طور پر مارنے کے جرم میں مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے محکمہ جنگلی حیات کی سفارش پر نہ صر ف مجرم کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا

بلکہ محکمہ سے 2019ءسے لیکر اب تک تمام غیر قانونی شکار یا خلاف ورزی میں ملوث تمام افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

٭٭٭

سسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف کی زیر صدارت سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ میں اجلا س کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف کی زیر صدارت سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ میں اجلا س کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے پہلے قرنطینہ سنٹر ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ اور صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج سے زائرین کی بخیر و آفیت روانگی

کے بعد دونوں قرنطینہ سنٹرز کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر درازندہ طارق سلیم ، ریجنل ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کے علاوہ محکمہ صحت، ریسکیو1122، ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ماجد سلیم نے ڈس انفکشن سے متعلق تمام ایس او پیز سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سپرے کرنے اور مکمل ڈس انفکشن کے بعد 24گھنٹے تک عمارت کو سیل رکھا جائیگا تاکہ ڈس انفکشن کے زیادہ موثر نتائج حاصل ہوں۔

ڈس انفکشن کے عمل کے بعد سویپرز کے ذریعے دیگر معمول کی صفائی بھی سرانجام دی جائیگی۔ ریسکیو 1122کی جانب سے کھلی جگہوں ، چمن، پارکنگ، گیٹ، بڑے ہالز، مسجد، گیلریز وغیرہ میں سپرے کیا جائیگا جس میں وہیکلز کا استعمال کیا جائیگا جبکہ دیگر چھوٹے کمروں، واش رومز، کچن ، وغیرہ میں واسا اور ٹی ایم اے کی جانب سے سپرے کا عمل سرانجام دیا جائیگا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے دو روز کے اندر اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرسنل پروٹیکشن کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں محکمے اس حوالے سے مشترکہ کاروائی سرانجام دیں گے تاکہ ایک ہی روز میں مکمل سپرے کا عمل تکمیل کو پہنچے جو کہ زیادہ موثر بھی ثابت ہو گا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ چونکہ یہ بہت حساس نوعیت کا کام ہے

لہذا کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور اس سلسلے میں تمام جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

٭٭٭
نقاب پوش خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں نقاب پوش خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگی ،مساجد اور بازاروں سمیت اندرون شہر کی گلی محلوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں ،

صحت مند بھکارنیں کام کی بجائے بھیک مانگنے کو ترجیح دے رہی ہیں ،بھکارنوں نے بھیک مانگنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں ،یہاں یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ یہ بھکارنیں کبھی بجلی کا بل ،کبھی گھر کا کرایہ ،کبھی ادویات اور اسی طرح مختلف حیلے بہانوں سے سادہ لوح افراد سے بھیک مانگتیں دکھائی دیتی ہیں

جب انہیں کوئی کہے کہ آپ کام کریں تو آگے سے لعن تعن کرکے چلتی بنتی ہیں ،ان میں سے متعددبھارنیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف فینسی کپڑے اور جوتے پہنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے کپڑے بھی کسی طرح بھکارنوں والے نظر نہیں آتے ،

دوسری جانب بھکارنیں اپنے بچوں کے سروں ،بازوں ،ٹانگوں پر فرضی پٹیاں باندھ کر بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں ،کئی بھکارنیں گونگی ،بہری کا ڈرامہ رچا کر سادہ لوح شہریوں کو الوبنا کر بھیک مانگتی ہیں ،ان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر بھکارنیں نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے کے لئے انہیں لے جاتی ہیں ،

ان بھکارنوں میں سے اکثر بھکارنیں خواتین کے پرس نکالنے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہوتی ہیں اور متعدد مرتبہ گرفتار بھی ہوچکی ہیں مگر خواتین ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر وبیشتر انسان انسانیت کے ناطے ان کی غلطیاں کوتاہیاں معاف کردیتے ہیں ،

ڈیرہ شہر وگرد نواح میں بھکاریوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ،شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے گداگری ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

٭٭٭٭٭٭
سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیا ،ڈیرہ پولیس نے ایک اور سود خور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ،

کینٹ پولیس نے سود کا کاروبارکرنے اور سود پر پلاٹ کی فروخت کرنے کے الزام میں ملزم حفیظ اللہ سکنہ طارق آباد ڈیرہ کے خلاف سود ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
چنگ چی رکشہ اور موٹر کار کے تصادم میں زخمی ہونے والے ساٹھ سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر کار کے تصادم میں زخمی ہونے والے ساٹھ سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ،لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ علاقہ چہکان کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر چنگ چی کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے چنگ چی میں سوار خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،

جہاں ایک زخمی پچاس سالہ امان اللہ سکنہ دین پور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

٭٭٭
موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو ٹریس کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پہاڑپور پولیس نے ہنڈا موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو ٹریس کرکے ان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا ،تحصیل پہاڑپور کے علاقہ سید علیاں میں گزشتہ ماہ نامعلوم ملزمان رات کے وقت محمد کیف شاہ ولد سید علی شاہ قوم سید کے مکان میں داخل ہوکر وہاں سے اس کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 ماڈل 2019 ءچوری کرکے لے گئے ،

پولیس نے دوران تفتیش تین ملزمان محمد وقاص ولد عالمگیر قوم شیخ سکنہ سید علیاں ،محمد ثقلین ولد ملازم حسین قوم جعفرسکنہ جعفر والی اور نذیر حسین ولد غلام محمد قوم موثی سکنہ سید علیاں اور محمد اقبال ولد رانجھو سکنہ کچہ روہلہ کو ٹریس کرکے ان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
شراب کے نشے میں دھت بارہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور آلات موسیقی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پہاڑپور پولیس نے علاقہ حافظ آباد میں چھاپہ زنی کے دوران شراب کے نشے میں دھت بارہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور آلات موسیقی برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ،

پہاڑپور پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پہاڑپور کے علاقہ حافظ آباد میں شراب کے نشے میں دھت بارہ افراد کو نشہ کی حالت میں گرفتارکرلیا ،

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چار بوتلیں شراب اور آلات موسیقی برآمد کرکے ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اکٹھا ہونے اور امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
قیمتی اور نایاب پرندوں کے شکار پر نوجوان کو جرمانہ عائد کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ وائلڈلائف کی ایک اور کاروائی ،مرغابی اور دیگرآبی پرندوں کاشکارکرکے تصاویر سوشل میڈیا پرڈالنے والے کٹ شہانی کے رہائشی ریاض حسین شاہ پر40ہزارروپے جرمانہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع گاوں کٹ شہانی کے رہائشی ریاض حسین شاہ ولدصادق حسین شاہ نے مرغابی اور سٹارلنگ کاشکارکرکے انکی تصاویر اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پرشیرکردی تھیں محکمہ تحفظ جنگلی حیات ڈیرہ اسماعیل خان نےمذکورہ شخص کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

اس سے 40ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا عوامی حلقوں نے محکمہ وائلڈلائف کی اس کارروائی کوسراہتے ہوئے غیرقانونی اور سستی شہرت کے حصول کیلئے معصوم پرندوں کی جان لینے والے شکاریوں کے خلاف کاروائیاں تیزکرنے کامطالبہ کیاہے۔

٭٭٭
سحری اور افطاری کے اوقات بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار ،نیا شیڈول جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سحری اور افطاری کے اوقات بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار ،ڈیرہ اسماعیل خان میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کے مختلف26 فیڈرز پر01 سے 06 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ،

مسلم بازار فیڈر پر ایک گھنٹہ ،یونیورسٹی ،منیز آباد ،قیوم نگر اورڈی ڈی اے فیڈرز پر چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ماہ رمضان کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے اوقات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے ضلع بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،

پی ڈی سی پیسکو پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی ، منیز آباد ،قیوم نگر اور ڈی ڈی اے فیڈرز پر چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی ،صدر فیڈر ،انڈس فیڈر،شیخ یوسف ون فیڈر ، سگو فیڈر ،ڈی او ملز ،باران آباد ،ڈگری کالج فیڈر،سٹی ٹو فیڈر،شیخ یوسف ٹو فیڈر،سی آر بی بی فیڈر ،

کوٹلہ حبیب فیڈر ،گومل فیڈر ،کمشنری بازار فیڈر،مندھراں فیڈر،ٹاﺅن ہال فیڈر،مریالی ٹو فیڈرپر پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ،

کینٹ ون فیڈر،توپانوالہ فیڈر تین گھنٹے ،کینٹ ٹو فیڈر،مریالی ٹو فیڈر پر تین گھنٹہ لوڈشیڈنگ جبکہ مسلم بازار فیڈر پر صرف ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔مجموعی طور پر تمام فیڈر ز پر چوبیس گھنٹوں کے دوران 120 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ،

٭٭٭
گومل یونیورسٹی کی طلبہ صدف جبین اور رمشازہراکاآن لائن اپنے اپنے مقالہ جات کا کامیاب دفاع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کی طلبہ صدف جبین اور رمشازہراکاآن لائن اپنے اپنے مقالہ جات کا کامیاب دفاع۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی طلبہ صدف جبین اورانسٹیٹیوٹ آف گومل سنٹر آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیوٹیکنالوجی (جی سی بی بی)کی طلبہ مشازہرا نے آن لائن اپنے اپنے مقالہ جات کا کامیاب دفاع کر لیا۔

اس موقع پر صدف جبین کے سپروائزرمحمد عارف خان جبکہ جی سی بی بی کی طلبہ مشازہرا کی سپروائزر ڈاکٹر فائقہ سمیت ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اور ڈائریکٹر جی سی بی بی ڈاکٹر بدر بھی آن لائن موجود تھیں۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ایم فل مقالہ کے کامیاب دفاع پرصدف جبین اور رمشاءزہرا کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر صدف جبین اور رمشاءزہرا نے اپنی اپنی کامیابی کو اساتذہ کرام کی محنت، والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ قرار دیا۔

٭٭٭
چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی، ویکسین لانچ کے لئے پاکستان پہلا ملک ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔پاکستان میں جب بھی یہ ویکسین آتی ہے تو حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کم از کم 50 سے 60فیصد آبادی کو یہ ویکسین لگانی ہوگی۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ چین نے ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہوگا جہاں یہ ویکسین لانچ کی جائے گی۔کسی بھی ویکسین کا چار لیول تک ٹرائل ہوتا ہے جس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین کس حد تک اثر انگیز ہے۔

بہت اچھی بات ہے کہ چین نے ویکسین تیار کرلی ہے ہمیں اس وائرس کے اسٹرکچر کا پہلے ہی پتہ تھا۔کورونا کے معاملے میں زیادہ خوف بیچا جا رہا ہے۔آل پاکستان فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق میاں کا کہنا ہے کہ ہر انسان میں ایک قدرتی امیونٹی ہوتی ہے۔

اور دوسری امیونٹی ہوتی ہے کہ اگر کسی انسان کو وائرس یا بیماری لگے تو ویکسین دیگر امیونٹی لیول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں جب یہ ویکسین آتی ہے تو کم از کم 50 سے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا کر ہم محفوظ ہونگے۔

اب یہ حکومت پر منحصر ہوگا کہ وہ چین سے کتنی ویکسین لیتی ہے اور کس طرح سے اس کو استعمال کیا جاتا ہے اور کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ،کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بدھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لئے ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی فراہم کرے گا، تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل کے لئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔

٭٭٭
آم کے پھل کو منہ سڑی سے بچانے کے لئے حسب ضرورت سپرے اورتنو ں پر بورڈ وپیسٹ لگائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے آم کے پھل کو منہ سڑی سے بچانے کے لئے حسب ضرورت سپرے اورتنو ں پر بورڈ وپیسٹ لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

انہوں نے ” صحافیوں“کو بتایا کہ اپریل کے آخر تک زیادہ ترکیڑے اوربیماریاں نقصان دہ حد سے نیچے آجاتی ہیں لیکن پھربھی ضرورت پڑنے پرجائزہ اور سپرے کا عمل جاری رکھناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ باغبا ن آم کے پھل کی مکھی کے خلاف پھندوں کا انتظام بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹی ماہرزہروں سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کرنے سمیت بٹورکی کٹائی جاری رکھنی اور آم کے باغات میں آبپاشی کاوقفہ20روز رکھنابھی ضرو ری ہے۔

٭٭٭
رمضان المبارک میں کورونا وائرس کی وباء زیادہ پیچیدہ مرحلہ میں داخل ہو سکتی ہے، سنیئر ریسرچر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رینین یونیورسٹی آف چائنہ کے چونگ یانگ انسٹیٹیوٹ آف فنانس کے سینئر ریسرچر ڑورونگ نے کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کی وباء زیادہ پیچیدہ مرحلہ میں داخل ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل ملک کی مذہبی قیادت کی درخواست پر حکومت مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی تھی جو پورا مہینہ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ پر صحت کے حکام اور وباءکے خاتمہ کے لئے کام کرنے والے عناصر کو تشویش ہے۔

اپنے ایک خصوصی مضمون میں چینی محقق نے لکھا ہے کہ اگر ہر ایک کو عبادت اور نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے کی اجازت دی جائے تو اس سے کورونا وائرس کی وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کا خدشہ ہے۔اس طرح اجازت سے نماز ظہر تا عشاء اور تراویح کی ادائیگی کے لئے طویل وقت کے لئے لوگوں کا مساجد میں آنا جانا رہے گا۔

باجماعت نمازوں کی ادائیگی کے دوران ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کی سماجی فاصلہ کی حکمت عملی پر عمل درآمد مشکل ہو گا جس سے وائرس کے پھیلاﺅ کے امکانات میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن اس صورتحال کے بارے میں متفکر ہے

کیوکہ ماہ مقدس رمضان میں بڑی تعداد میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک امید کر سکتے ہیں کہ عبادات کے دوران عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں باجماعت نماز کی ادایئگی نہ کرنے کے فیصلہ کو رمضان المبارک میں بھی برقرار رکھا گیا ہے تو ہم پاکستانی ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹرقیصر سجاد نے مزید کہا کہ سماجی رابطوں میں کمی کے ذریعے کورونا کی وبائ کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی چند روز قبل علمائے کرام سے طویل مشاورت کی تھی جس میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کے حوالہ سے 20 نکاتی ایس او پیز مرتب کئے گئے تھے

تاکہ کورونا کی وباءکو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ چینی محقق نے اپنے آرٹیکل میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو خدانخواستہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان میں کورونا کی وباءایک پیچیدہ مرحلہ میں داخل ہو سکتی ہے۔

٭٭٭
مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کر دی جائے ،محکمہ زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے” صحافیوں“کو بتایا کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونیوالی بعض دیگر فصلات کی طرح ایک اہم اور نقدآورفصل ہے

جسے پنجاب اورسندھ میں وسیع رقبے پر کاشت کیاجاتاہے لہذا اگر پنیری کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے توکاشتکار بہترپیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرچ کو گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے

جبکہ اس کی اضافی پیداواربیرون ممالک برآمد بھی کی جاتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد10سے 12سینٹی میٹرہوناچاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگادیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

٭٭٭
ترشادہ پھلوں کے پودوں کے کچے گلے اور غیرمعمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری کا عمل مکمل کرنے سمیت پودوں کے کچے گلے اور غیرمعمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ وہ جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک بھی یقینی بنائیں تاکہ ترشادہ پھلوں کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے ”صحافیوں‘ ‘ کو بتایا کہ جن باغبانوں میں ابھی تک باغات میں نائٹروجن کھادکی دوسری قسط نہیں ڈالی وہ نہ صرف فوری طورپر باغات میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں بلکہ عناصرصغیرہ کا ضرورت کے مطابق سپرے بھی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ 15دن کے وقفہ سے ترشادہ پھلوں کے باغات کی آبپاشی بھی جاری رکھنی چاہئیے خاص کر پھل سیٹ ہونے کے بعد پانی ضرور دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کیڑوں اوربیماریوں کے خلاف سپرے کریں اور تنوں پر بورڈ وپیسٹ بھی کیاجائے۔

٭٭٭
‘کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ زمیندار‘کاشتکار ‘کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے تاکہ بھرپورپیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے” صحافیوں“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ اگر ہر سال ممکن ہو تو کم ازکم ہر تیسرے سال زمین کاتجزیہ کروائیں تا کہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موزو ںکھادوں کے انتخاب‘ ان کے خودساختی استعمال ‘آبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اوربیج کی افادیت ب±ری طرح سے متاثرہوتی ہے۔

٭٭٭
سبزیوں کی اچھی پیداوار کے لئے ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین کے مطا بق کا شت کار کا شت کی جا نے وا لی سبز یو ں بند گو بھی پھو ل گوبھی ٹماٹر سبز مرچ شملہ مرچ مٹر آ لو بیگن اور بیل دا ر سبز یوں کی اچھی پیداوار کیلئے ا ن کی خصوصی دیکھ بحا ل کریں سبز یوں پر مختلف اقسا م کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں

ا گر ا ن کا بر وقت تد ار ک نہ کیا جا ئے تو پیداوار بر ی طرح متاثر ہوتی ہے۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ ڈائمنڈ بیک ماتھ کا حملہ پھو ل گوبھی بند گوبھی پر ہوتا ہے اور سنڈ یا ں پتوںمیں سوراخ کر کے ا ن کو چھلنی کرد یتی ہیں

جس سے پتوں کی صرف رگیں با قی رہ جاتی ہیں لشکر ی سنڈ ی بہت تیزی سے پتوں کوکھاتی ہے اور حملہ شد ید ہو نے کی صورت میں پودے پتوں سے محرو م ہو کر ٹونڈ مونڈ ہو جاتے ہیں پیا ز کی تھر پس سے حملہ شد ہ فصل جھلسی ہوئی دیکھائی دیتی ہے

حملہ شد ہ پودے پیا ز یا بیج بنا نے میں نا کا م رہتے ہیں چھوڑ کیڑا را ت کے وقت چھوٹے پودوں کو زمین کے قریب سے کاٹ کا ٹ کر نقصان پہنچا تا ہے۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گو بھی کی تتلی کی سنڈ یا ں پتوں کو کھاکر ا ن میں سورا خ کرتی ہیں

لہذا کا شت کا ر ا ن کیڑوں کو کنٹرو ل کرنے کیلئے کھیتوں کو ہرقسم کی جڑ ی بوٹیوں سے پا ک رکھیں سنڈ یوں کے تدار ک کیلئے ٹرائیکو گرا ما کا رڈ بھی لگائیں فصلا ت اور سبز یو ں کی کٹا ئی کے بعد مڈھ اور پودوں کے د یگر حصوں کو بھی اچھی طرح تلف کریں

تا کہ ان میں چھپے ہو ئے کیڑے اور سنڈ یا ں مر جا ئیں حملہ شد ہ پھل کو توڑ کر زمین میں د با دیں۔ماہرین نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروانو ں کے ا نسداد کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں ا گر زرساں کیڑوں کا حملہ ز یادہ شد ید ہو جا ئے تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہریں استعما ل کریں۔

٭٭٭
گھیا کدو موسم گرما کی ایک ا ہم اور انتہا ئی مفید سبز ی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زرعی ماہرین کے مطابق گھیا کدو موسم گرما کی ایک ا ہم اور انتہا ئی مفید سبز ی ہے غذا ئی اعتبا ر سے گھیا کد ومیں نشا تہ چکنا ئی کلشیم آ ئر ن فاسفو ر س اور حیا تین کے ا جزا ء پا ئے جا تے ہیں

گھیا کد و ں کی تاثیر ٹھنڈ ی یہ شو گر بلد پر یشر د ل جگر پھپھیڑو ں کھا نسی اور د مہ کے ا مر ا ض کو کنٹرو ل کر نے میں بہت مفید ہے میدانی علاقوں میں عا م طور پر گھیا کد و ں کی تین فصلیں کا شت کی جاتی ہے پہلی فصل فرور ی تا ما ر چ دوسر ی فصل جو لا ئی تا ا گست جبکہ تیسر ی فصل ا کتو بر کے آخیر یہ نومبر کے شرو ع میں کا شت کی جا تی ہے

گھیا کد وی کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں نا میاتی ما د ہ وا فر مقدا ر میں موجو د ہو اور پا نی د یر تک جذب کر نے کی صلا حیت رکھتی ہو مو زوں تھور اورسیم ز د ہ ز مینوں میں اسے کا شت نہیں کر نا چا ہیے بو ائی سے ا یک ما ہ پہلے 10سے 15ٹن گو بر کی گلی سڑ ی کھا د ڈ ال کر ز مین میں ا چھی طر ح ملا دیں

او ربعد میں کچھی روا نی کر د ین اور وتر آ نے پر ز مین ہل اور سہو گا چلا ئیں ا س طر ح کھیت میںمو جو د جڑ ی بو ٹیوں کے بیج کے ا گ آ ئیں گے جو کاشت کے وقت ز مین کی تیا ر ی کے آسا نی سے طلب کیے جا سکتے ہیں بوا ئی کے و قت تین سے چا ر با ر ہل اور سہو گا چلا ئیں تا کہ ز مین نر م اور بھر بھر ی ہو جا ئے ز مین کا ہمو ار ہو نا بہت ضرور ی ہے

ز مین کی تیا ر ی کے بعد کھیت میں تین سے چا ر میٹر کے فا صلے پر ڈور ی سے نشا ن لگا ئیں اور ا ن نشا نو ں کے د ونو ں اطرا ف چا ر بو ر ی سنگل سپر فا سفیٹ اور ایک بوری پو ٹا ش یہ ڈ یڑ ھ بو ر ی ڈ ی ا ے پی او را یک بو ر ی پو ٹا ش فی ایکڑ ملا کر ڈا ل د یں

پٹر یو ں کے در میا ن نا لی چا لیس سے پچا س سینٹی میٹر چو ڑ ی اور بیس سے 25سینٹی میٹر گہر ی ہو ا س طرح ز مین کا شت کیلئے تیا ر ہو جا تی ہے پہلا پا نی کا شت کے فورا بعد لگا د یا جا ئے خیال ر کھیں کہ پا نی بیج کی سطح سے ا و پر نہ آ ئے

٭٭٭
گندم کی کٹائی پوری طرح پکنے پر کریں اور محکمہ موسمیات کی بارشوںسے متعلق پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں،محکمہ زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گندم کی کٹائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ،محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی کٹائی پوری طرح پکنے پر کریں اور محکمہ موسمیات کی بارشوںسے متعلق پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔

فصل کی بروقت سنبھال کے لئے کٹائی اور گہائی سے پہلے مزدوروں، تھریشر، ٹریکٹر، ترپال یا پلاسٹک شیٹ اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس سال بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں اور درجہ حرارت بھی کم رہا ہے اس لئے کاشتکار گندم کی کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر کریں۔

اگر کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کے لئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا استعمال کریں۔ کاشتکار بارش ہونے کی صورت میں کٹائی روک دیں۔ گندم کے کھیتوں میں بارش کے پانی کے اخراج کیلئے فوری بندوبست کریں اور کٹائی موسم کے بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں۔

کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں۔ کھلواڑے چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میں کھلیان لگائیں اور اس کے اردگرد کھائی ضرور بنا لیں۔ کاشتکار اگلے سال کے بیج کیلئے بیماریوں سے پاک فصل کا انتخاب کریں اور فصل کو برداشت سے پہلے جڑی بوٹیوں،

کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں۔ فصل کی ہر قسم کے لئے علیحدہ علیحدہ کھلیان لگائیں۔گہائی سے پہلے اور بعدتھریشر یا کمبائن ہارویسٹر اچھی طرح صاف کرلیں۔ بوری میں بیج ڈالتے وقت گندم کی قسم کا نام ضرور لکھیں۔

بیج کیلئے محفوظ کیے جانے والے دانوں میں نمی زیادہ سے زیادہ 10 فیصد ہونی چاہیے۔ بیج کو ذخیرہ کرنے سے قبل سٹور کو اچھی طرح صاف کرلیں اور ذخیرہ شدہ ہر بوری پر قسم کا نام ضرور لکھیں۔ سٹور کو بحساب 35-30 زہریلی گولیوں سے فی ہزار مکعب فٹ دھونی دیںاور72 گھنٹوں کے بعدسٹور کو کھلا چھوڑ دیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے تناظر تمام کاشتکار و فیلڈ ورکرز حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

٭٭٭
رمضان المبارک میں سب سے طویل روزے کادورانیہ 20 جبکہ سب سے مختصر دورانیہ 11گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)امسال رمضان المبارک میں سب سے طویل روزے کادورانیہ 20 جبکہ سب سے مختصر دورانیہ 11گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا۔سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس سال متعدد یورپی ممالک میں ہوگا، جہاں روزے کے دورانیہ ساڑھے 18سے 20 گھنٹے تک ہوگا۔

متعدد یورپی ممالک میں 20 گھنٹے کے دورانیے کا روزہ ہوگا، جبکہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔اسی طرح مختصر دورانیے کا روزہ ساڑھے 11 گھنٹے تک ہوگا اور اسی درانیے والے ممالک میں جنوبی امریکی ممالک اور بحرالکاحل کے ممالک شامل ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ و آ سٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جبکہ گرین لینڈ و ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔سب سے طویل 20 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں ناروے،

گرین لینڈ،فن لینڈ،19 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںسویڈن،جرمنی،ساڑھے 18 گھنٹے دورانئے والے ممالک میںڈنمارک،پولینڈ،برطانیہ،قازقستان،جن ممالک جمیں18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںبیلجیم،سوئٹزرلینڈ،ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںرومانیہ،

17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںکینیڈا،روس،فرانس،اٹلی،افغانستان شامل ہیں۔جن ممالک میںساڑھے 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںاسپین،پرتگال،یونان،چین،شمالی کوریا،ترکی شامل ہیں۔

امریکہ کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا جبکہ دیگر جن ممالک میں 16گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںمراکش،جاپان،ایران اور عرفاق شامل ہیں۔ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں مصر،فلسطین،کویت،پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15گھنٹے دورانیے کے ہوں گے۔

15گھنٹے دورانیے والے ممالک میںبھارت،بنگلہ دیش،عمان،ہانگ کانگ،سعودی عرب،قطر،اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔جن ممالک میں ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے کا ر وزہ ہوگا ان میں سوڈان جبکہ 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںیمن،ایتھوپیا،سری لنکا اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںملائیشیاءاورسنگاپور شامل ہیں۔13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںانگولا،انڈونیشیا، اورکینیا،ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںبرازیلاورزمبابوے، جنوبی افریقہ اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔

سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک میںارجنٹائن،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور چلی شامل ہیں۔مندرجہ بالا دنیا کے متعدد ممالک کے مختلف علاقوں میں روزے کا دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے تاہم بعض ممالک میں حکومت کی جانب سے ایک ہی دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے۔

دنیا کے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں دن اور رات کے درانیے میں کافی فرق ہے اور کئی ممالک میں دن محض 4 سے 5 گھنٹے کا ہوتا ہے تو ایسے ممالک کی حکومتیں ہر سال مذہبی علما ءکی مشاورت کے ساتھ روزے کے دورانیے کے حوالے سے وقت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ممالک میں عام طور پر 15 سے 18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوتا ہے۔

٭٭٭
مطلع جزوی ابرآلودرہنے،گردآلوہوائیں چلنے اورآندھی آنے کاامکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے،گردآلوہوائیں چلنے اورآندھی آنے کاامکان ہے۔

جمعہ کے روز ڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5اورکم سے کم 21.5سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 55فیصداورشام 5بجے 32فیصدتھا۔

سنیچرکے روز ڈیرہ میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر36منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر53منٹ پرہوگا۔

٭٭٭
اتوار کے بعد شروع ہونیوالے ہفتے میں بارشوں کی نوید سنا دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ اتوار کے بعد شروع ہونیوالے ہفتے میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ پیش گوئی کی گئی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے رمضان المبارک کے پہلے دو ہفتے خوشگوار گزریں گے۔

تاہم اس کے باوجود مئی کے آخری دو ہفتوں میں شہر کا درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ کا موسم گرم اور خشک گزرا۔ جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

٭٭٭
بیماری پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہیں، اس کی روک تھام کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ گھر پر رہا جائے،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات کم کرنے کیلئے پر ہجوم نہ جانے اور سماجی میل جول میں کمی پر سختی سے عمل کریں، بیماری پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہیں، اس کی روک تھام کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ گھر پر رہا جائے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ صحت حکام اور ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ روک تھام کی کوششوں کو تقویت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کے نظام پر پہلے ہی بہت زیادہ بوجھ ہے اور ہسپتال مختلف بیماریوں سے بھرے پڑے ہیں اور نئے کورونا کیسز کا مطلب ان ہسپتالوں پر مزید بوجھ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی کوئی بھی غفلت کورونا کے مریضوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے، کسی بھی قسم کی بے احتیاطی ملک میں تباہ کن وباءکا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ انہوںنے نوجوانوں کو کہا کہ احتیاط برتیں۔

انہوں نے اس تاثرکو مسترد کیا کہ کووڈ 19 صرف معمر افراد کے لئے خطرناک ہے بلکہ اس مہلک وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں، ماسوائے ان کے کہ جو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں، وباءکو پھیلنے سے روکنا ہی اس بیماری سے نجات کا ذریعہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ باہمی رابطوں میں کمی، چہرے پر ماسک، پبلک مقامات پر جانے سے گریز ہی اس بیماری کو کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں، اس پر عملدرآمد سے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ حکومت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کیونکہ کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ شہریوں کو انتباہ جاری کیاگیا ہے اور متعلقہ شعبوں کی طرف سے متواتر آگاہی دی جا رہی ہے

تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے خصوصی رہنما اصول وضع کئے گئے ہیں اور دیگر طبی عملہ کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے خاص احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کے ماہرین اور ورکرز کے لئے یہ مناسب وقت ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ حکومت نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلے رکھنے سے متعلق رہنما اصولوں پر سختی کار بند رہیں،

کھانسی اور نزلہ کے شکار خریداروں کو دکان میں داخل نہ ہونے دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ دکانوں میں زیادہ رش نہ بنے، یہ عمل دکانداروں، اس پر کام کرنے والے ورکروں اور خریداروں کے لئے مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی دروازوں پر تھرمل گنز کا استعمال لازمی قرار دیا گیاہے اور متعلقہ اداروں کو کہا گیاہے کہ درجہ حرارت ماپنے کے لئے ان کا استعمال کریں اس کے علاوہ حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند ہوتے ہوئے سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال اور ہینڈ سینی ٹائرز لازمی قرار دیا ہے۔

تاجروں اور خریداروں کو نصیحت کی ہے کہ کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھتے ہوئے قطار بندی تاکہ ایک دوسرے سے فاصلے کے ذریعے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

٭٭٭
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیش پروگرام میں کیٹیگری ون 80 فی صد مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹیگری ٹو چل رہی ہے،

تیسری کیٹیگری پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور کیٹیگری میں صوبوں کی آبادی کے لحاظ سے کوٹہ مقرر ہے،اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کیش پروگرام میں کیٹیگری ون 80 فی صد مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹیگری ٹو چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، کیش امداد کے لیے 14 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 638 ایس ایم ایس موصول ہوئے، 48ملین ایسے شناختی کارڈ نمبر تھے جو ایک بار سے زائد ایس ایم ایس سے آئے،

اضلاع کی طرف سے ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ نمبر موصول ہوئے۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ 88 لاکھ شناخی کارڈ کے بارے میں ایس ایم ایس فیملی ڈبلیکیشن پر مسترد کیے، 88 ہزار 621 شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری کیٹیگری پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور کیٹیگری میں صوبوں کی آبادی کے لحاظ سے کوٹہ مقرر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام نہیں ہوا،

وزیراعظم کی ہدایت ہے پروگرام کو غیر سیاسی اور شفاف رکھا جائے، یہ پروگرام لاک ڈاون اور مشکل حالات میں چل رہا ہے اس لیے مسئلے آتے ہیں، اس وقت فنگر پرنٹس کا بھی مسئلہ درپیش آرہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے والوں کو رقم کی ادائیگی بڑا مسئلہ تھا لیکن اب شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کر دی ہے

٭٭٭
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کو منتقل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نجی ہسپتالوں اور مراکز میں آنیوالے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کو منتقل کرنے کی ہدایت ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواکی جانب سے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں اور مراکز کو جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کے علاج سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

جبکہ علاج کے لیے نجی ہسپتالوں اور مراکز آنیوالے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کو منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تا ہم نجی ہسپتالوں اور مراکز کے پاس آئیسولیش سمیت دیگر سہولیات میسر ہوںتو وہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مریض کو علاج فراہم کر سکتے ہیں۔

٭٭٭
ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 302 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس سے پاکستان میں کل کورونا کیسز کی تعداد 10ہزار 825 ہوگئی ہے۔

حکومتی ویب سائٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے میں6700 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 302 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 10ہزار 825 ہوگئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے ساتھ کل اموات کی تعداد 228 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 2337 مریض مکمل صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔ کورونا کیسز کی کل تعداد 10ہزار 825 میں پنجاب میں کیسز کی تعداد 4590، سندھ میں3471،

خیبرپختونخواہ 1453، بلوچستان 552، اسلام آباد 214، اور آزاد جموں کشمیر 55 اور گلگت بلتستان کل کیسز کی تعداد 290 ہوگئی ہے۔مزید برآں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

جس میں کورونا وائرس کی بروقت اور موثر تشخیص کیلئے تیار کی گئی ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین قومی حکمت عملی کا باقاعدہ اجراءرواں ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹریک اینڈ کورنٹین قومی حکمت عملی کے تحت کثیر تعداد میں آبادی سے کورونا ٹیسٹ حاصل کرکے پازیٹو مریضوں سے روابط اور میل جول والے افراد کو ٹریس کرکے انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا،

اس نظام کے تحت یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت بھی ممکن ہو سکے گی، ٹی ٹی کیو پر تمام صوبوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے، اس پروگرام کے اجرا کے بعد عملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہو گی،

وزارت صحت اور ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی موجودہ رفتار کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کا مزید پھیلاﺅ ہو سکتا ہے اس کیلئے اہم طبی ضروریات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

About The Author