دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان :ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع

انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں ہیں

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 9 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کےاعدادوشمار پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 روزتوسیع کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں صورت حال کےمطابق فیصلہ کریں گی۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بے احتیاطی کی تو ہو سکتا ہے عید کے دنوں میں ہمیں مزید بندشیں کرنا پڑیں تاہم  ہدایات ہر عمل کیا گیا تو عید تک صورتحال بہتر بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت  بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں ملک بھر میں سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 57لاکھ خاندانوں میں امداد رقم تقسیم کی جا چکی ہے،احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام رمضان میں بھی جاری رہے گا۔

About The Author