حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمٰن واسنی
خود ساختہ مہنگائی عروج پر من مانے ریٹ مقرر،غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کی حدود و گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز متحرک ہوگئے ہیں اور اشیائے خوردونوش گھی،چینی ،آٹا،دالیں،گوشت
،سبزیاں،چاول اور روزمرہ کی انتہائی ضرورت کی اشیاء وغیرہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب و متوسط طبقے کیساتھ ساتھ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کو شدید مشکلات
اور پریشانی کا شکار کردیا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس طرف توجہ اور مناسب اقدامات کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کیطرف سے جاری کردہ نرخ نامہ کو
کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہےاور نہ ہی ان نرخوں پر چیزیں میسر ہیں اور اشیائے خوردونوش بیچنے والے دوکانداروں نے اپنے من مانے ریٹ مقرر رکھے ہیں
اس سلسلے میں عوام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں استحکام اور راست اقدام حکومت وقت اور ضلعی و مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جوکہ غریب عوام کو شاید وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق
ریلیف دلانے سے قاصر ہیں جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب اشیائے خوردونوش تھوک میں مہنگی ملیں گی تو ہم نقصان پر کیسے بیچ سکتے ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ
ڈپٹی کمشنر راجن پور کیطرف سے ریٹ لسٹ پھر کیسے جاری کی گئی ہے۔اہلیان حاجی پورشریف، غریب و متوسط طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور پیشہ افراد نے
بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس ایام میں متعلقہ انتظامیہ اور حکام بالا سے مہنگائی پر قابو اور کنٹرول ریٹ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی پورشریف: ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کی طرف سے جاری کردہ اشیائے خوردونوش کا نرخ نامہ
۔جام پور
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈویثرن ڈیرہ غازی خان کے چاروں اضلاع می ں ٹڈی دل کے خلاف پوری قوت اور تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ بھرپور آپریشن جاری ھے۔
فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ زراعت، پی ڈی ایم اے، پیسٹ وارننگ، آن فارم منیجمنٹ، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں
سرگرم عمل ھیں۔ آپریشن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ھورھے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے قبائلی علاقہ میں جاری ٹڈی دل آپریشن کی سرگرمیوں کا
جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پورمنصور احمد، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے اورصرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں گذشتہ کئی مہینوں سے ٹڈی دَل کے رینگنے والے ج±ھنڈتحصیل روجھان کے علاقوں عربی ٹبہ، شاہ والی، باڑہ ٹپہ، شیخ والا اور دیگر علاقوں میں پائے گئے ہیں
جن کی پیدائش بلوچستان کے علاقوں میں ہوئی مگر انہوں نے کچھی کینال کو پار کرکے روجھان کے کچھ علاقوں کو اپنا مسکن بنا لیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ راجن پور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی زیرِ قیادت اس ضمن میں مکمل طور پر متحرک اور الرٹ ہے۔ٹڈی دَل کے مکمل تدارک کے لیے 24/7انسداد ٹڈی دل آپریشن
پوری قوت کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک فلک شیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام زکریا،
اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور /ضلعی فوکل پرسن انسداد ٹڈی دَل آپریشن راحت حسین راشد اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کمشنر کو بتا یا کہ
آپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیاہے۔ صورتحال کی پیچیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے فضائی و زمینی ٹیمیں ٹڈی دَل کے
خلاف آپریشن میں متاثرہ علاقوں میں جاری آپریشن میں ہراول دستے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ٹڈی دَل کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر، سپرے طیارہ، مشینی سپرے انجن،
جٹاو سپرے انجن، ڈیفنڈر اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔اب تک کل 57682 زائد ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ
آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر خندقیں کھود کر رینگنے والی ٹڈیوں کو ان میں پھنسا کر ان پر سپرے کرکے انہیں تلف کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع راجن پور،ڈیرہ غازیخان، مظفر گڑھ اور ضلع رحیم یار خان کی محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے دن رات آپریشن میں مصروف ہیں
جنہیں فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان، ضلعی انتظامیہ راجن پور، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، آن فارم واٹر مینجمنٹ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے
اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ دریں اثنا کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ٹڈی دل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی اور دیگر افسران نے
انہیںجاری انسدادِ ٹڈی دل آپریشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے آپریشن کو مزید تیز کرنے اور موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک ٹیمیں فیلڈ میں موجو د رہیں۔ کسانوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے۔
کاشتکاروں کی فصلات کو ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل برﺅے کار لائے جائیں اور اس حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
جامپور ۔
سماجی تنظیم کی طرف سے اپنی مدد آپکے جزبہ کے تحت کرونا وائرس کے باعث بے روزگاری اور تنگدستی کا شکار خواجہ سراوں میں راشن ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ۔۔
جامپور کے خواجہ سراو ں کی مدد کیلئیے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ضلع راجن پور کی رجسٹرڈ معروف سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے رضا کاران عہدیداران
ممبران میدان عمل میں آگئے جنہوں نے اپنی مدد آپکے تحت خواجہ سراوں میں راشن ۔ماسک ۔سینیٹاٹزر اور صابن تقسیم کئے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی ۔
مینیجر ماڈل بازار محمد طاھر خان گوندل اور صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی نے تقسیم کیے تنظیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے 17 .
رجسٹرڈ خواجہ سراوں کی لسٹ فراھم کی گئی تھی جبکہ نیلاب کے رضا کاروں نے مزید سروے کیا تو جامپور شہر کے مختلف علاقوں سے اس وقت تک 32 خواجہ سراوں کی رھائش گاھوں کا
پتہ چلایا اور ان کے شناختی کارڈز اور فون نمبرز حاصل کئیے کچھ لوگوں کے انڈر ایج ھونے کی وجہ سے ابھی شناختی کارڈ نہیں بنے ۔
ان میں سے چار معزور ھیں اور چار پانچ بزرگ ھیں ۔جو معزور تھے ایک مخیر شخصیت کی مدد سے ان کے گھروں تک راشن پہنچایا گیا
دو بزرگ خواجہ سراوں کے بھی گھر راشن پہنچایا گیا باقی جو نوجوان تھے اور شہر میں رھائش پزیر تھے ان کی ذاتی خواھش اور مشورے سے اسسٹنٹ کمشنر صاحب جامپور کی صدارت
میں کرونا سے بچنے کیلئیے آگاھی میٹنگ منعقد کی گئی اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمان بلوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھم سب انسان ھیں اور پاکستانی شہری ھیں ھمیں
اس وباء سے نمٹنے کیلیے ایک دوسرے کا نہ صرف خیال رکھنا ھے بلکہ مل جل کر اسکا مقابلہ کرنا ھے انہوں نے کہا کہ گھبراھٹ اور پریشانی کی ھر گز ضرورت نہیں ھے
انتظامیہ اور سماجی تنظیمیں اپنی اپنی بساط کے مطابق آپکے ساتھ ھیں انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی وباء سے نمٹنے کا ایک ھی حل صرف احتیاط ھے
آپ سب اپنی صحت کا خیال رکھیں بلا ضرورت اپنی رھائش گاھوں سے ھر گز نہ. نکلیں اور دوسروں سے ملاقات میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ۔
ماسک کا استعمال لازمی کریں اپنے ھاتھ بار بار دھوئیں صفائی کا خاص خیال رکھیں اس موقع پر تمام خواجہ سراوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ
وہ حکومتی ھدایات کی مکمل پابندی کریں گے انہوں نے نیلاب ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ اس پورے عرصہ میں نیلاب جامپور ھی واحد تنظیم ھے
جسکے صدر اور دیگر ممبران نے ھم سے رابطہ کیا جس پر ھم نہ صرف ان کا شکریہ ادا کرتے ھیں بلکہ ان سب لوگوں کی صحت ترقی کیلیے دل سے دعا گو ھیں ۔۔
حکومت پنجاب نے بھی لاک ڈاون میں 9 مئی تک توسیع کر دی ۔۔سختی سے عملدرامد کا فیصلہ
لاہور24 اپریل:
لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کافیصلہ ناگزیر ہے-
عثمان بزدار
پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-عثمان بزدار
دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-عثمان بزدار
رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی-
گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمنٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام5بجے تک کھلیں رہیں گے-عثمان بزدار
آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی-
زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-
دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-
پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی-
مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-
میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-عثمان بزدار
مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-
مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-
رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے-
حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے-
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ