دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں کوئی بھی بڑا فیصلہ نہ کیا جا سکا

تاہم تمام بورڈ حکام ہر ماہ آئی سی سی کو میگا ایونٹس سے متعلق اپ ڈیٹس دیتے رہیں گے

آئی سی سی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں کوئی بھی بڑا فیصلہ نہ کیا جا سکا۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے شیڈول تا حال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

آئی سی سی مینجمنٹ اور تمام بورڈز حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر فیصلہ ہوا کہ

مینز ٹی ٹوئنٹی اور ویمن او ڈی آئی ورلڈ کپ کے شیڈول تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم تمام بورڈ حکام ہر ماہ آئی سی سی کو میگا ایونٹس سے متعلق اپ ڈیٹس دیتے رہیں گے۔

چئیر مین پی سی بی احسان مانی نے سب کو خبردار کیا کہ

مہلک وبا کے باعث بورڈز کو بد ترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میٹنگ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے منسوخ یا ملتوی کرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔۔۔۔

About The Author