جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی جے پی بھارت میں نفرت و تعصب کا وائرس پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارتی کانگریسی صدر سونیا گاندھی

جس سے ملک کی سماجی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچایا جا رہا ہے

بھارتی کانگریسی صدر سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ بی جے پی بھارت میں نفرت و تعصب کا وائرس پھیلانے میں مصروف ہے

سونیا گاندھی نے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب سب کو متحد ہوکر کورونا وائرس کے خلاف لڑنا چاہیے، بی جے پی مذہبی تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلانے میں مصروف ہے،

جس سے ملک کی سماجی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور اس نقصان کی تلافی کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی۔

سونیا گاندھی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی بعض پالیسیوں پر بھی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ

کانگریس پارٹی کے وزرائے اعلی اور طبّی ماہرین کی تجاویز کی بنیاد پر حکومت کو کئی صلاح و مشورے دیے گئے تاہم حکومت نے ان میں سے بیشتر کو نظر انداز کر دیا۔

About The Author