دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستائس لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سات لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔
یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ یورپ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔
امریکہ میں آٹھ لاکھ 80ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ پچاسی ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ایک دن میں اکتیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسپین میں مزید چار سو چالیس ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
فرانس میں کورونا کی وجہ سے اکیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اٹلی میں پچیس ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
یلجئیم میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں پانچ ہزار پانچ سو سے زائد افراد وائرس کی نذر ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید چھ سو اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سات سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ ساڑھے چار ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد ایک لاکھ اڑتیس ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔ ایک ہی روز میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک سو اکیس تک پہنچ گئی ہے۔
چودہ ہزار کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور انیس سو سے زائد افراد نے موذی وائرس کو شکست دی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ