دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کا اعلان کردیا

ماہ رمضان کے دوران اشیا خوردونوش کی خریداری کے لیے صبح 9 سے شام 5 بجے تک نرمی ہوگی

سعودی عرب نے رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ

ماہ رمضان کے دوران اشیا خوردونوش کی خریداری کے لیے صبح 9 سے شام 5 بجے تک نرمی ہوگی،

البتہ دوسرے دوسرے شہر جانے پر پابندی ہوگی۔

سعودی حکام کے مطابق وہ علاقے جو مکمل سیل ہیں وہاں کے شہریوں کو صرف ہنگامی بنیادوں پر گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

About The Author