خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں میزاب رحمت کے علاوہ غلاف کعبہ کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا بیت اللہ شریف اور غلاف کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا
سعودی عرب میں غلاف کعبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں اور غلاف کی صفائی کا کام نہایت احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرلیا-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی خانہ کعبہ کی صفائی اور غلاف کعبہ کی تزئین کا نظام اوقات مقرر کیے ہوئے ہے-
اسی کے مطابق یہ کام انجام دیا گیا- کورونا وائرس بحران کے پیش نظر خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا- کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے
ماہرین نے جدید ترین آلات کی مدد سے صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا- غلاف کعبہ کی چمک دمک بحال ہوگئی-
گردو غبار صاف کردیا گیا-یاد رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہر سال یہ کام انجام دیا جاتا ہے-خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی کارروائی سیٹلائٹ چینل کے ذریعے دکھائی گئی-
سارا کام ایمان افروز ماحول میں انجام پایا-صفائی اور سینیٹائزنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں- خانہ کعبہ کی چھت،
دیواروں اور غلاف کعبہ کو صفائی کے دوران معطر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا-
خانہ کعبہ کی صفائی اورسینیٹائزنگ کا کام مسجد الحرام کی جنرل پریذیڈنسی کے سیکریٹری احمد المنصوری کی نگرانی میں انجام دیا گیا- انہوں نے سارے کام کی نگرانی کی-
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب