کرپٹو کرنسی ہیکرز نے چین میں ڈھائی کروڑ ڈالر چوری کرلیے، پھر دو روز بعد خود ہی واپس بھی کر دیے،،
رپورٹ کے مطابق چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی، ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔
اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے
جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں، لیکن دو روز بعد ہی ہیکرز نے مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں
تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس بھی ادا کر دی۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ہیکرز نے
نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔
ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔
اے وی پڑھو
پاکستان اور چین کا خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق،ترجمان دفتر خارجہ
چین میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا
چین اور بھارت کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی