ڈیرہ غازیخان :
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ میں کورونا ٹیسٹ کی گنجائش بڑھا رہے ہیں۔پاکستان میں اللہ کا خاص کرم ہے یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی ریکوری باقی دنیا سے بہت بہتر اور تیز ہے۔
انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ صوبہ میں آٹھ بی ایس ایل تھری لیبز پر کام کررہے ہیں پانچ تیار ہو چکی ہیں
اور دیگر اس ماہ میں فنکشنل کرلیں گے۔نویں لیبز کا رحیم یارخان میں اعلان کردیا ہے۔لیبز کے فنکشنل ہونے سے ٹیسٹ کرنے کی استعداد دس ہزار تک لے جائیں گے۔55
ہزار ٹیسٹ کٹس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی 145 جگہوں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔قرنطینہ سنٹرز میں 28 ہزار افراد رکھنے کی گنجائش ہے۔
صوبہ میں 11 کورونا فیلڈ ہسپتال تیار کررہے ہیں۔صوبہ کے پبلک ہسپتالوں میں 50 ہزار اور پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں میں 20 ہزار بیڈ کی گنجائش کی سہولت میسر رہے گی۔
صوبائی وزیر ہیلتھ نے کہا کہ صوبہ میں 62 ہزار ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال،جیل،دارالامان اور ہاؤس ہولڈ سے کورونا کے سیمپل لے رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمشن دیکھ کر لاک ڈاؤن میں کمی یا توسیع کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبر ہے کہ قرنطینہ سنٹر کے 829 زائرین میں سے صرف چار کورونا پازیٹو کیس ہیں.
دریں اثنا ء صوبائی وزیر ہیلتھ نے سپورٹس سٹیڈیم میں قائم 50 بستر کے کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے فیلڈ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف سے ملاقات کی.
انہوں نے کے بہتر انتظامات پر انتظامیہ کے کردار کو سراہا. قبل ازیں صوبائی وزیر نے غازی میڈیکل کالج میں اکیڈمک سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،
سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فارق، ڈی ایس او عطا الرحمن اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال،
سابق صدور خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، محمد انیس خواجہ،سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،
سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام، سابق نائب صدورمحمد لطیف خان پتافی، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،
غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک نذر حسین کھنڈوا، ملک ریاض احمد، جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان،
محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، چوہدری شہزاد بشیر،
ملک مصطفی عارف کھنڈوا، خلیل احمد خان، مرزا محمد اقبال، رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان، محمد اقبال صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی سے متعلق آرڈینینس کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے
اور اس مجوزہ آرڈنینس کا مسودہ تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کو بھیجا جائے تاکہ اس کے متعلق ذخیرہ اندوزی کی تشریح ہو سکے اور اس کے غلط استعمال کے متعلق پیش بندی کی جاسکے
اس آرڈینینس پر جامع مشاورت بھی ضروری ہے تاکہ شہر کی ضروریات اور اس کے مطابق اسٹیک کی مقدار کی تشرریح ہوسکے یعنی چینی، آٹا، چاول، گھی،دالیں،
مصالحہ جات اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاکے کاروبار سے منسلک فیکٹری ڈیلرز، سیلرز، ریٹیلرزکے پاس ضروریات کے مطابق اسٹاک رکھنا ضروری ہوتا ہے
تاکہ سپلائی چین برقرار ر ہ سکے اور مارکیٹ میں ٹرانسپورٹ کی بندش یا کسی اور وجہ سے قلت نہ ہونے پائے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے
کہ اس معاشی بد حالی کی صورتحال میں مزید خوف و ہراس کی فضا پیدا نہ کی جائے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکو فوری طور پراس معاملے پر اعتماد میں لیا جائے۔
ڈیرہ غازیخان :
جماعت اسلامی پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ کورونا کی آزمائش میں دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ بُری طرح متاثر ہوا ہے،
الخدمت فاؤنڈیشن اہلِ خیر کے تعاون سے اس طبقے کو سہارا دینے کے مشن پر کام کررہی ہے، اخبار فروش یونین کے ممبران اور اقلیتی برادری کے مستحق گھروں تک راشن کی تقسیم،
ماسک اور صابن فراہم کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ایک ارب روپے سے زیادہ رقم امدادی سرگرمیوں میں خرچ کرچکی ہے
جبکہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں اب تک تقریباً چالیس لاکھ روپے سے ریلیف اور امداد کا کام کیا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نجات صرف اللہ سے رجوع کرنے اور گناہوں کی معافی طلب کرنے میں ہے،
دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اس وقت بے بسی کی حالت میں ہیں اور اللہ کی قدرت وجبروت کا ڈنکا بج رہا ھے، اس موقع پر جاوید اقبال بلوچ، منیر احمد کلاچی، شیخ عبدالستار،قاری عبدالرشید، حذیفہ عثمان، ارشاد چوہدری اور اخبار فروش یونین کے عہدیدار صدر سید راشد منیر،
جنرل سیکرٹری ناصر جواد،چیئر مین واجد جسکانی،سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین،بابر نسیم،عبد الغفور،الٰہی بخش،جمال بلوچ،فیصل،امانت جعفری،منصور خالد،لعل محمد،ملک حسن،
ملک عیسیٰ،ملک وزیر،ملک سجاد،ڈتہ خان،وقاص،وسیم،سلیم جمیل،عبد اللہ،سلیم اختر،عبدالکریم،نیک محمد،اختر عباس،ماجد،نزاکت،ساجد منیر،شاہد شاہ،غلام عباس،عبد الستار،
عبد الغفار،حسین بخش،محمد حسین،وحید مراد،شعیب،رب نواز،محمد قاسم،محمد نواز،محمدراشد،جمشید انصاری،عامر حسین،اقبال حسین،ہمایوں نسیم،
عابد جسکانی سمیت تمام اخبار فروش موجود تھے جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ غازیخان :
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضا کار وں نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف ریلیف کام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور غریب اور نادار لوگوں کیلئے مسیحا ثابت ہوئی ہیں
یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ نے ایک جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما شیخ عثمان فاروق نائب صدر ضلع،
شیخ عبدالستار، منیر احمد کلاچی شہر کے امیر سجاد احمد بلوچ، قاری اویس احمد، قاری عبدالرشید ابو بکر شہزاد، وسیم شہزاد اور ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری محمد طاہر شامل تھے۔
انہوں نے ریلیف کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اب تک لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں محصور غریب اور نادار لوگوں کو لاکھوں روپے کا راشن اور آٹا فراہم کیا گیا
اور اس کورونا جیسی وباء سے بچنے کیلئے آگاہی پمفلٹ لوگوں تک پہنچایا گیا سینکڑوں ماسک تقسیم کیئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ہفتے مساجد کی صفائی بھی کی جائے گی
اور رمضان المبارک میں گھروں میں محصور افراد کیلئے افطاری کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان :
عالمی استعماری قوتیں اپنے عزائم کی تکمیل میں دن رات کوشاں ہیں ان عزائم میں سیکولرازم کے راستے لبرل ازم اور پھر فاش ازم کا فروغ ہے
جسکی ابتداء جمہوریت کے راستوں سے ہو کر کی جاتی ہے مگر اہلِ مذہب جمہوریت کو سیکولرازم سے جدا کرنے کے لیے حد فاصل کی حیثیت رکھتے ہیں
اس لیے عالمی و ملکی استعمار کی آنکھ میں اہلِ مذہب کانٹے کی طرح چبھتے ہیں اور آئے روز اہلِ مذہب کے خلاف مختلف تدبیریں کرتے رہتے ہیں
ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید نے درسِ قرآن بعنوان نظامہائے مملکت قرآن کی نظر میں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج نے کہا کہ
کسی بھی قوم کو معراج تب حاصل ہوتی ہے جب وہ اپنی اساس کی بقاء کوے لیے جدوجہد کرتی رہے اگر قومیں اپنی بنیاد سے منہ پھیر لیں تو تباہی ان کا مقدر ٹھہرتی ہے
ہمیں اپنی بنیاد اسلام کو لمحہ بھر کے لیے بھی نہیں بھولنا چاہیے ضلعی ناظم عمومی حافظ انعام اللہ بھٹی نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری جدوجہد کا دائرہ اسلامی تعلیمات کے مطابق راہ ہموار کرنا ہے جسکی ایک صورت جمہوریت ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون