دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بزدار سرکارنے آرڈیننس جاری کردیا

پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ہے - عثمان بزدار

بزدار حکومت کا ایک اور بڑا اقدام
دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قیدتک کی سزا دی جا سکے گی
ضبط کی جانیو الی اشیاء کی 50 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی
آرڈیننس کے تحت متعلقہ افسر معلومات کی بنا پر کسی ڈیلر کے گودام بغیر وارنٹ چیک کر سکتا ہے
ڈیلر اپنی پیداور، ایکسپورٹ، امپورٹ، سٹاک، سیلز اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے ریکارڈ متعلقہ افسر کے پاس جمع کرانے کا پابند ہو گا
پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ہے – عثمان بزدار
ادویات، آٹا، چینی، دالیں، چائے، خوردنی تیل، مچھلی، انڈے، دودھ، گوشت، فیس ماسک، سینی ٹائزر،سرجیکل ماسک، کھاد بنانے کا کیمیکل، زرعی ادویات، آلو، پیاز سمیت 41 اشیاء ضروریہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی-عثمان بزدار
ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو قومی خزانے میں جمع ہونے والی رقم کا 10 فیصد دیا جائے گا-عثمان بزدار
آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کا جرم ناقابل ضمانت ہو گا-عثمان بزدار
ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں – عثمان بزدار
صوبے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن ہو گا – عثمان بزدار
عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے – عثمان بزدار
اشیاء ضروریہ ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی- عثمان بزدار

About The Author