وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز نمونے لیے تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
حکومت سندھ نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کو ہدایات دی ہیں۔
فیصل ایدھی میں وائرس ک تشخیص ہونے کے بعد، وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی تھی۔
وزیراعلی کے پی سے ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ اے شئعر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 22, 2020
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر ذرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ رزلٹ آئیگا تو شئیر کردیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟