دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

خیال رہے کہ خورشید شاہ کی کچھ عرصہ قبل نیب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں دی گئی ضمانت بھی ہائیکورٹ کی جانب سے رد کی جاچکی ہے۔

سکھر:  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے پیپلز پارٹی رہنما کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ریفرنس کے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی،

خیال رہے کہ خورشید شاہ کی کچھ عرصہ قبل نیب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں دی گئی ضمانت بھی رد کی جاچکی ہے۔

خیال رہے خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

About The Author