دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں ہائرایجوکیشن کے آرٹس و انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ سمیت نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے

اور آئندہ بجٹ میں نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کے ساتھ تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

جس کے تحت کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے تحصیل تونسہ شریف کا تفصیلی دورہ کیا. انہو ں نے مختلف معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے.

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جینیٹوریل سٹاف کی موقع پر حاضری مانیٹر کرنے کے ساتھ کارکردگی بہتر نہ ہونے پر کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی سو بستر سے 190بستر تک اپ گریڈیشن کی جارہی ہے

جسے جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی. کمشنرنے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ معیاد کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے دس بستر کا آئیسولیشن وارڈ قائم کر د یاگیا ہے جہا ں ایس او پیز کے مطابق تمام سہولیات میسر ہوں گے ہسپتال میں سکریننگ ٹیسٹ کی سہولت دے کر فوکل پرسن

مقرر کر د یاگیا ہے. کمشنر نے تمام ضروری ادویات کی موجودگی کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے کوٹ قیصرانی میں دانش سکول کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے ساتھ موضع چھبڑی میں

آرٹس و انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے کمپلیکس کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا جس کیلئے چار سو سے پانچ سو کنال رقبہ درکار ہو گا. انہوں نے کہا کہ مناسب جگہ کی نشاندہی کے ساتھ نئے منصوبو ں کیلئے

وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کی جائیں گی او رامید ہے کہ نئے بجٹ میں مطلوبہ فنڈز مختص ہونے کے ساتھ تعمیراتی کام کا آغاز کر دیاجائے گا.

انہوں نے گندم خریداری مرکز تونسہ کے معائنہ کے دوران کانٹے کا وزن چیک کیا. کاشتکاروں سے ملاقات کی اور حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں.

کمشنر نے صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے دکانداروں سے ملاقات کر تے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا.

کمشنر نے کمال پارک اور موضع مکول میں سرکاری رقبے کا ریونیو ریکارڈ کے مطابق جائزہ لیا. کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واٹر فلٹریشن پلانٹ، تونسہ میں جنرل پارک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا.

دریں اثنا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی وزیر انڈسٹریز کی میٹنگ میں شرکت کی.


ڈیرہ غازیخان :

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چوک چورہٹہ پرگرین بیلٹس، بنچز اورجھولوں کی تنصیب سے چوک کی کشادگی اور جاذب نظر بنانے کے اقدامات جاری ہیں سٹی پارک اورکھوسہ پارک کی بحالی بھی شروع کردی گئی

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مقامات کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ،سٹی پارک،کھوسہ پارک،ریلوے روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انہوں نے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے چوک پر ماڈل سستا بازار کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کرادیا

ریڑھی بانوں کے جاذب نظر شیڈ کی تعمیر شروع کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے خود کھڑے ہوکر نشانات لگوائے اور کام کا آ غاز کرایاماڈل سستا بازار میں ٹف ٹائلز بھی لگائی جائے گی۔

شہر کے وسط میں موجود سٹی پارک اورکھوسہ پارک کی بہتری کے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیاڈپٹی کمشنر نے ریلوے روڈ پر ڈرین کی بحالی کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان :

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ غازیخان ملک محمد رفیق اعوان نے کہاہے کہ ماہ صیام میں فوڈ چین کی سپلائی بحال رکھنے اور قیمتوں کو اعتدال میں لانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

کاشتکاروں اور آڑھتیوں کے تعاون سے روزہ دار وں کو پھل اور سبزیوں کی نرخ کی شکل میں معاشی ریلیف د لانے کیلئے ہرممکن کردارادا کیا جائے گا.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر صوبائی امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد خان لغاری، ای اے ڈی اے اطہر جلیل،

عتیق الرحمن خان، وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سجاد کریم رند، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے کہاکہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سبزی منڈی میں آگاہی مہم چلانے کے ساتھ احتیاطی و حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں. سینیٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا.

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے آزمائش ہے. حکومت کی ہدایت پر ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کویوم توبہ کے طو رپر منایاجائے گا.

چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی بہتر حکمت عملی اور اقدامات سے کورونا وباء کو کم کرنے کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے گئے ہیں.

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے آڑھتیوں او رتاجروں سے کہا کہ وہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے کیبنٹ کمیٹی اور ٹیم کے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے

مزید بہتر اور فعال کردارادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. مشیر صحت کے نام جاری لیٹر میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بالخصوص ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری مہم،

کورونا وائرس کی صورتحال، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں. ماہ صیا م میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے علاوہ ذخ یرہ اندوزوں اور

گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا جائے. احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کیلئے مالی امداد چار ہزار روپے سے بڑھا کر بارہ ہزار روپے کی گئی.

مشیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی کے اقدامات کی وجہ سے صوبہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے گئے.

ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس، ڈی ایس ایل تھری لیبز کا قیام، کورونا کٹس اوردیگر ضروری سامان کی فراہمی میں پنجاب

دیگر صوبوں سے بازی لے گیا. بہت جلد دس ہزار کورونا کٹس روزانہ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے.


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف تحصیل ڈیرہ غازی خان کے عہدیداران کا ضلعی سیکرٹریٹ میں پہلا اجلاس،صدر شریف خان لغاری نے صدارت کی، یونین کونسلز سطح پر گیارہ گیارہ ارکان پر مشتمل

کوارڈینیٹرز کے تقرر کے لیے پارٹی کارکنان اور محنتی نوجوانان کے نام دینے کی ہدایت جاری کیں.اجلاس میں علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کا اعادہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل ڈیرہ غازی خان کے عہدیداران کا پہلا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ کالج پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر محمد شریف خان لغاری نے کی اجلاس میں

تحصیل جنرل سیکرٹری فیاض خان گشکوری ایڈوکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ابوبکر ناہڑ،نائب صدر اول عاشق حسین بخاری،نائب صدر ریاض حسین بیگ،تحصیل سیکرٹری اطلاعات عابد یحییٰ بابر،

سیکرٹری ممبر شپ ثاقب ستار، سیکرٹری فنانس محمد سجاد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد تبسم امتیاز ملک نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صدر محمد شریف خان لغاری نے کہا کہ

پی ٹی آئی حکومت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی تحصیل میں گراس روٹ لیول تک کارنر میٹنگز کے انعقاد سے عمران خان کے ویژن کو عوام تک پہنچائیں گے

علاقائی مسائل کے حل کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائینگے وطن عزیز کی ترقی کے مخالف سیاسی حریف عوام کو گمراہی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

عوامی مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت کے وژن پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ سے کوآرڈینیشن کو مضبوط کیا جائے

مُشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ضلعی صدر و ممبر پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک و جنرل سیکرٹری محمد لطیف پتافی نے کرونا سے نبروآزما قوم کی خدمت میں

کوئی کسر نہیں چھوڑی احساس پروگرام سے حقداروں تک رقم کی شفاف تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے پی ٹی آئی کی جیت سے علاقے میں ستر سالہ جابرانہ نظام حکومت کا خاتمہ ہوا

عوامی خدمت کو پروان چڑھانا اور سیاسی اقربا پروری کے خاتمہ سمیت میرٹ پالیسی کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

ہم علاقائی عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مخالفین دراصل پاکستانی غریب عوام اور ملکی ترقی کے مخالف ہیں پنجاب میں کُرونا سے بچاؤ کے لیے

متحرک صف اول کے مجاہدین ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس،ریسکیو1122،پنجاب پولیس،میڈیا کے مثبت کردار سے قوم اپنے ہیروز کی مشکور ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پرپولیس تھانہ شاہ صدر دین کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم گرفتار،ایس ایچ او انعام نبی اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ

ملزم مجاہد حسین ولد خورشید احمد کو ناجائز اسلحہ پسٹل 22 بور رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی قسم کے جرائم کو قبول نہیں کیا جائے گاجرائم کے مرتکب افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

استاد مجاہد فرید شیخ الیاس احمد کی زیر صدارت ڈسڑکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا

جس میں ڈیرہ کے مشہور فٹبال ریاض انور المعروف چچا انوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی

ریاض انور کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں کہ اجلاس میں

پپو خان محمود کھتران چودھری رحمت اللہ ماما مصطفی وقاص احمد شیروانی ملک حشمت اللہ شبیر احمد حفیظ مشوری راشد لطیف چانڈیہ رضوان ایوب درانی شہزاد شادا وارث مٹھو

سجاد سجو مجاہد حسین راشد غوری دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ، ملتان روڈ دراہمہ کے علاقہ سرور والی کے قریب نجی پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکرمیں اچانک آگ لگ گئی جس سے آئل ٹینکر جل کر خاکستر ھوگیا

آک کے شعلوں نے پورے پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیااطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں آگ لگنے کی وجہ جلتے سگریٹ کو پھینکنا بتائی گئی ہے

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو ذرائع کے مطابق انہیں دراہمہ کے علاقہ سے فون کال آئی کہ ملتان روڈ سرور والی سبزی منڈی کے سامنے نجی کمپنی کے پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس،ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کاعملہ بھی موقع پر پہنچ گیا

اور فوری طور پر پٹرول پمپ کو کارڈن آف کر دیا اور رات گئے تک ریسکیو کے فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے پولیس تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کرونا سے متاثر غریب دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف پیکج کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ 18مارچ سے 18اپریل ایک ماہ کے دوران تقریباً ایک ارب روپے کی رقم سے

ڈیرہ غازی خان میں سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں ضرورتمندوں کی ان کے گھروں پر جاکر مدد کی ہے۔

یہ بات الخدمت خواتین ونگ کی مرکزی چیئر پرسن کلثوم رانجھا نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں جن کی تعداد 22ہزارسے زائد ہے نے بے لوث خدمت کے جذبے کے تحت کام کیا

جوکہ لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا اور دوسروں کے لئے کچھ کر گزرنا ہی کمال ہے

اور ہم اللہ کے حضور سر بسجود ہیں جس کے فضل و کرم اور توفیق سے یہ سب ممکن ہواخدمت کا یہ سفر اور زیادہ جوش وجذبے سے جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کا پیغام ہے کہ اس وقت انسانیت مشکل میں پھنسی ہوئی ہے الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کا پیغام ہے کہ

مشکل میں پھنسی ہوئی انسانیت کے لیے ہمیں جذبہ ایثار و قربانی کے تحت کام کرتے ہوئے آگے آنا ہوگا ہماری باپردہ خواتین رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان بھر ریلیف کے کاموں میں

پیش پیش ہے اورکرونا وائرس سے بچاؤ اس کی تدابیر اور خاص طور پررجوع الی اللہ کا پیغام گھر گھر دے رہیں ہیں۔


ڈیرہ غازیخان  :

ڈیرہ غازیخان پولیس کا فوری ایکشن، بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار،سی سی ٹی کیمرہ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی

جس میں ایک نامعلوم انسان چھوٹے بچوں سے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

پولیس نے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں چھوٹے بچوں کے ساتھ دن دیہاڑے محلے میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے نظر آیا

اور اسے سی سی ٹی وی کیمرے میں واضح طور پر دیکھا گیاجس کی ویڈیووائرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوکاروائی کا حکم دیا

ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق اور سیف اللہ سب انسپکٹرنے ملزم جس کا نام برخوردار عرف بلال بلا ولد اللہ وسایا قوم لوہار معلوم ہو اور وہ بلاک 28 کا رہائشی نکلا ہے

کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیااور گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال اور ان کی عزت آبرو کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا ویژن ہے انہوں نے کہا کہ

میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنوں بچوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین سال سے مفرور مجرم اشتہاری سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر دئیے،

ترجمان پولیس پولیس کے مطابق تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہو ئے 3 سال سے مفرور مجرم اشتہاری ظفر ولد واحد بخش قوم سرکانی کو گرفتار کر لیا

اسی طرح زاہد حسین ولد محمد یار قوم احمدانی کے خلاف فیک کال کرنے پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا

جبکہ محمد اختر ولد فیض محمد قوم چانڈیہ سے10 لیٹر دیسی شراب، محمد جمیل ولد خدا بخش سے 32 بور ریوالور،

عبدالشکور ولد میر محمد قوم کھوسہ سے پستول 12 بور، عبدالرزاق ولد میوہ قوم چانڈیہ سے جو کہ عادی چور ہے

رائفل 5 ٹکی اور رحیم قوم ٹالپور سے پسٹل 30 بور برآمد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں

ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر

علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

آئی جی پنجاب پولیس لاہور کی ہدایت پر ریجنل پروموشن بورڈ کا انعقاد، آرپی اوڈی جی خان عمران احمر کی سربراہی میں

ریجنل پروموشن بورڈ تشکیل تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس لاہور کی ہدایت پرریجنل پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا

ریجنل پروموشن بورڈ آرپی اوڈی جی خان عمران احمر کی سربراہی میں چاروں ڈی پی او ز پر مشتمل بنایا گیا

ریجنل پروموشن بورڈ کی سفارش پرڈیرہ غازیخان(5)اے ایس آئی کو ایس کے عہدہ پر

اور جبکہ ریجن کے(32)ہیڈ کنسٹیبلان کو اے ایس کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیا ہے اے ایس آئیز نعمت اللہ،محمد اقبال،بشیر احمد،دلدار حسین اور ظفرمحمد ہاشمی کو

ایس آئیز کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاریجن بھر سے ہیڈ کنسٹیبلان ڈیرہ غازیخان (14)،مظفر گڑھ (12)، راجن پور (04) اور لیہ سے (02) ترقیاب کیے گئے ہیں۔

About The Author