جون 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کے پاس کورونا ٹیسٹ کرنے کی شاندار صلاحیت موجود ہے۔امریکی صدر ٹرمپ

امریکی ریاستوں کے گورنرز کو سمجھ نہیں کہ ٹیسٹنگ کیسے کی جائے۔‘

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس کورونا ٹیسٹ کرنے کی شاندار صلاحیت موجود ہے۔

لیکن ریاستی گورنرز کو معلومات ہی نہیں

امریکی صدر کا وائٹ ہاوس میں کورونا سے متعلق روزانہ کی بریفنگ سے

خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’امریکی ریاستوں کے گورنرز کو سمجھ نہیں کہ ٹیسٹنگ کیسے کی جائے۔‘

انھوں نے یہ بات امریکی ریاستوں کے گورنروں کے اس اعتراض کے جواب میں کہی جس میں انھوں نے یہ شکایت کی تھی کہ

بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوانے کے لیے وفاق نے مدد نہیں کی تھی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ

نائب صدر مائیک پینس گورنروں کو بتائیں گے کہ مقامی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت

کو کیسے استعمال کرنا ہے۔

%d bloggers like this: