دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترکی میں لاک ڈاؤن : لاکھوں افراد نے ورک الاؤنس کے لیے درخواستیں دے دیں

اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد الاؤنس کے لیے آن لائن درخواست دے چکے ہیں

ترکی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی بحرانی صورتحال میں لاکھوں افراد نے ورک الاؤنس کے لیے درخواستیں دے دی۔

ترک میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت کے شکار افراد نے حکومت سے اپنی تنخواہوں کے حصے میں سے کم مدتی ورکنگ الاؤنس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد الاؤنس کے لیے آن لائن درخواست دے چکے ہیں

اور مزید درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔ترک حکام کے مطابق درخواستیں وزارت کو بذریعہ آن لائن موصول ہوئی ہیں

جن کا جائزہ لینے کے بعد انتہائی ضرورت مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر رقوم کی ترسیل کی جائے گی۔

About The Author