دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نےعالمی ادارہ صحت کو طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا

جیک ما کا کہنا تھا کہ امداد دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پہچائی جائے گا

معروف ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او کو 10 کروڑ ماسک، ایک کروڑ این 95 ماسک اور 10 لاکھ ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جیک ما کا کہنا تھا کہ امداد دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پہچائی جائے گا

اور اس کی ترسیل مختلف ممالک میں انتہائی ضرورت کی بنیاد پر ہو گی ،،

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متحد ہو کر ہمیں تیزی اور پراعتماد طریقے سے اس عالمی چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔

About The Author