سعودی عرب دنیا میں سزائے موت دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے،، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سزائے موت میں کمی آنے کے باوجود سعودی عرب نے گذشتہ سال 184 لوگوں کو سزائے موت دی ہے۔
گذشتہ سال عراق میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں دُگنا اضافہ ہوا اور سو افراد کو سزائے موت دی گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ
گذشتہ چار برسوں سے عالمی سطح پر سزائے موت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ اب یہ سزائیں کم ہو کر 657 تک آ گئی ہیں
جو 2018 کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ہیں۔ ایمنسٹی کی سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ
سزائے موت ایک غیر مہذب اور غیر انسانی قسم کی سزا ہے لیکن اب دنیا بھر میں ان سزاؤں میں کمی آ رہی ہے۔
تاہم سعودی عرب کی طرف سے سزائے موت میں اضافہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا