دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21اپریل2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے انکے کہنے پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کے ہمراہ ملتان آئی ہوں۔

یہ بات انہوں نے ملتان سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انکا کہنا تھا کے ملتان کے نشتر اسپتال کے وینٹیلیٹر کہیں اور منتقل نہی کئے گئے

طیب اردوان اسپتال میں تریپن وینٹیلیٹر موجود ہیں اب نشتر اسپتال بھی کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کا آغاز کردیا گیا ہے

جب سے کورونا آیا ہے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ دو مرتبہ ملتان کا چکر لگا چکے ہیں نشتر کے تریپن ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ان میں سے ستائیس پازیٹو اور چھبیس نیگٹو آئے ہیں انکا کہنا تھا

کے نشتر میں لیول تھری کی لیب چند روز میں ورکنگ ہو جائے گی پنجاب بھر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 4227 ہے ان میں سے 1850 افراد زائرین اور تبلیغی جماعت کے کارکن ہیں

اس وقت پنجاب میں بارہ ہزار افراد جن کا تعلق تبلیغی جماعت اور زائرین سے ہے وہ قرنطینہ میں ہیں پنجاب میں اٹھائیس ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کی صلاحیت ہے

نشتر اسپتال میں اس وقت دو ہزار کورونا ٹیسٹ کٹس موجود ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کے پنجاب کے ایک سو چالیس علاقوں کو سیل کیا گیا ہے

ہیلتھ بجٹ کا تینتیس فی صد جنوبی پنجاب میں خرچ ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کے ینگ ڈاکٹرز بھی پنجاب حکومت کے ملازم ہیں انکو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

اس آزامائش کے وقت میں وہ احتجاج کریں گی تو انکی اس حرکت کو ایپریشئڈ نہی کیا جا سکتا انکا کہنا تھا کے ساٹھ سال سے زائد افراد کو گھر سے نہی نکلنا چاہیے اور وہ ماسک ضرور استعمال کریں۔


ملتان :

ملتان میں بجلی کا میٹر ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے

ریسکیو1122کے مطابق ملتان میں پل براراں کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ رات کی

بارش کے باعث زوار حسین کے گھر کا میٹر خراب ہوگیا شوہر میٹر ٹھیک کررہا تھا کہ

اچانک کرنٹ لگ گیا شوہر کو بچانے کی کوشش میں بیوی بھی جاں بحق ہوگئی

میاں بیوی کی ایک ساتھ ہلاکت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے۔


ملتان:

حسن رضا خان سی پی او ملتان تعینات

ملتان، زبیر دریشک کے تبادلے کے بعد سی پی او کی پوسٹ خالی تھی


ملتان:

کورونا سے متاثر نشتر اسپتال ملتان کے22 ڈاکٹرز نے کورونا کو شکست دے دی،،،

رپورٹ نیگٹیو آنے پر ڈاکٹرز کو طیب اردگان اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا پی ایم سے رہنماؤں نے گل پاشی کرکے ڈاکٹرز کا استقبال کیا

ملتان، نشتر اسپتال کے 27 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوئے تھے جن میں سے22ڈاکٹرز صحت یاب ہوگئے ہیں ڈاکٹرز کا 2 بار کورونا ٹیسٹ کرایا گیا

جسکی رپورٹ نیگٹیو آنے پر ڈاکٹرز کو طیب اردگان اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹرز کا استقبال کیا

اور صحت یاب ہونے والے ڈاکٹرز پر گل پاشی ، پھولوں کےہار بھی پہنائے گئے ملتان میں زیر علاج 4 ڈاکٹرز بھی صحت یاب ہو چکے ہیں جنہیں جلد ڈسچارج کردیا جائیگا۔

About The Author