باجماعت نمازوں کے لئے حفاظتی تدابیر پر مبنی ضابطہ اخلاق جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی مہلک وباءسے بچاﺅ کے لئے علماءکرام نے مساجد کے لئے باجماعت نمازوں کے لئے حفاظتی تدابیر پر مبنی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے مساجد کی تفصیلات اکٹھی کرلی گئی ہیں
،مساجد کے پیش اماموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر غوروخوض شروع کردیا ہے ،علماءکرام کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق ڈیرہ سمیت صوبے بھر کی تمام مساجد کے پیش اماموں کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے دروازوں پر سینی ٹائزر یا جراثیم کش پانی کی بوتل رکھی جائیں ،
قالین اٹھادیئے جائیں ،ممکن ہو تو ہر نما ز سے پہلے فنائل ملے پانی سے فرش کو دھویا جائے ،بیت الخلاء،وضو والی جگہ پر جراثیم کش دوا کا سپرے کیا جائے اور صابن بھی رکھا جائے ،نمازی وضو گھر سے آئیں ،جمعہ کی تقریر ،خطبہ اور تلاوت مختصر کی جائے ،غیر ضروری اجتماع نہ کیا جائے ،
امام صاحبان ،خصوصی دعاﺅں اور احتیاطی تدابیر سے شہریوں کو آگاہ کرے ،نزلہ ،زکام ،کھانسی والے افراد،بیمار اور بوڑھے تمام نمازیں گھروں پر ادا کرے صفحوں میں کندھے سے کندھا ملانے پر زور نہ دیا جائے بلکہ کچھ فاصلہ رکھنے کی ہدایات کی جائے ایک دوسرے کو سلام کیا جائے ،
ہاتھ ملانے سے گریز بہتر ہے ،مذہبی وطبی تدابیر کے ضمن میں زبردتی اور بحث نہ کیاجائے ۔
٭٭٭
رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے لئے رپورٹس ڈپٹی کمشنرز سے طلب
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رمضان المبارک کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے لئے رپورٹس ڈپٹی کمشنرز سے طلب کرلی ہیں ،رمضان المبارک کے دوران کن کن اضلاع کو سیکورٹی صورتحال کے باعث حساس اور حساس قرار دینے ،
عبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دینے کے لئے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سے سفارشات طلب کی ہیں تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے ،رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان کے مرتب ہونے کے بعد تمام مساجد اور مختلف عبادت گاہوں پر پولیس
،ایف سی ،فرنٹیئر کور کی نفری تعینات کی جائے گی ،تاہم مساجد کے لئے رمضان المبارک کے حوالے سے پالیسی مرتب ہونے کے بعد ان کی تعیناتی کی جائی گی ،
رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان مرتب ہونے کے بعد یکم رمضان المبارک سے خیبر پختونخوا میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری تعینات کی جائے گی ۔
٭٭٭
کورونا وائرس کی وباءمیں اضافہ کے باعث ڈیرہ سے سیاسی قائدین منظر سے غائب ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی وباءمیں اضافہ کے باعث ڈیرہ سے سیاسی قائدین منظر سے غائب ہوگئے ہیں ،سیاسی جماعتوں کے سٹی ،ضلعی قائدین انتخابی مہم میں کروڑوں روپے خرچ کرنے والے سیاسی امیدوار متاثرین کی امداد کی بجائے منظر سے غائب ہوگئے ہیں ،
پیپلز پارٹی ،اے این پی ،جے یو آئی ،قومی وطن پارٹی ،مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق)سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،سیاسی دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لے بند کیا گیا ہے ،نامعلوم مقام پر صرف وٹس اپ پر سیاسی بیانات دیئے جارہے ہیں ،
کامیاب اور ناکام ہونے والے ہونے والے سیاسی جماعتوں کے امیدوار اس مشکل گھڑی میں شہر سے غائب ہوگئے ہیں ،پورے شہر میں ان کی طرف سے کوئی کیمپ نہیں لگایاگیا ،بعض سیاسی رہنماءلاک ڈاﺅن کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں ،
ڈیرہ کے مختلف حلقوں سے کامیاب ہونے والے سیاسی امیدوار اور ناکام ہونے والے سیاسی امیدوار وں نے اس مشکل گھڑی میں ڈیرہ کے شہریوں کو اکیلا چھوڑ دیاہے ،سابق ٹاﺅن ممبرز ،سابق ڈسٹرکٹ ممبرز بھی میدان سے غائب ہوگئے ہیں ۔
٭٭٭
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے لئے جامع منصوبہ تشکیل دے دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے لئے جامع منصوبہ تشکیل دے دیاہے ،انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے خصوصی میکنزم تشکیل دیاجائے گا ،
ذرائع کے مطابق انتخابی قوانین اور قواعد وضوابط کا اردو میں ترجمہ کیا جائے گا ،ترجمہ کے امور 20.21 دسمبر تک مکمل کرلیے جائیں گے ،اس طرح سیاسی جماعتین ،سی ایس اوز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت مختلف شراکت داروں سے دس ہزار نمائندوں کو ہر سال آگاہی کے لئے مشغول کیا جائے گا ،
الیکشن کمیشن ماضی میں ہونے والے انتخابات کی تفصیلی جائز ہ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شراکت داروں کی اکثریت انتخابی قوانین سے واقفیت نہ ہونے پر خلاف ورزی کے مرتکب ہوتی رہی ہے ،آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،
ووٹروں اور ذرائع ابلاغ سمیت دیگر شراکت داروں کو انتخابی قوانین سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کیے جائیں گے ہر شہری کی تفہیم کے لئے انتخابی قوانین کا اردو میں ترجمعہ کیا جائے گا۔
٭٭٭
کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے، ماہرین
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء اور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے اس لیے پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے خاص احتیاط برتیں۔
ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ بار بار ہاتھ دھونا یقینی بنائیں اور کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح کھانے کو پکانے سے اس میں اگر وائرس ہو تو وہ ختم ہو جاتا ہے۔پیکنگ کھولتے ہوئے بھی احتیاط برتیں اور اس کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں۔
واضح رہے کہ چینی شہر ووہاں سے شروع ہونے والا کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 514نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔ م±لک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 159 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔
٭٭٭
لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردونواح میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ جبکہ شہر بھر میں پولیس کا گشت جاری ۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر اور گردونواح میں کورونا صورتحال کے باعث ڈبل سواری سمیت دفعہ 144 اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور اندرون شہر اور گردونواح دوکانیں کھولنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا
جبکہ انسداد تجاوزات ٹیمیں بازاروں میں ریڑھیوں اور ناجائز تجاوزات کنندگان کے خلاف کاروائی میں مصروف رہے۔اسی طرح ضلع بھر میں دوکانیں کھول کر چوری چھپے کاروبار کرنے والوں سمیت لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی والوں کی پکڑ دھکڑ میں درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
معلوم ہوا ہے ڈیرہ کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ پولیس ناکوں کے نہ ہونے کے باعث لوگ ڈبل سواری اور دوکانوں و بازاروں میں ہجوم کی شکل میں خریداری میں مصروف ہیں جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
٭٭٭
لاک ڈاون کے دوران کاروبار کی اجازت دینے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے لاک ڈاون کے دوران کاروبار کی اجازت دینے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں کابینہ سے منظوری کے بعد لاک ڈاو¿ن کے دوران ہر قسم کا کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کیا جائیگا
جو لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے اور وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی کاروبار کی اجازت دینے کے مجاز ہونگے
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کو اپنی مرضی سے سیل کرنے اور ان کو کم از کم تین ماہ کیلئے سزاء دینے کا بھی اختیار ہوگا۔
٭٭٭
احساس سنٹرز پر اکٹھے ہونا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا کرونا وائرس کے پھیلاو کا سبب
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دفتری اوقات سے قبل لوگوں کا احساس سنٹرز پر اکٹھے ہونا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بن سکتا ہے ،احساس پروگرام سے امداد لینے والے لوگوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ہی سنٹرز پر پہنچنا شروع ہوجاتی ہے
جہاں پر حفاظتی اقدامات پرمامور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پہلے رقم کے حصول کیلئے قطاریں بناکر کھڑے ہوجاتے ہیں سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کردیا جاتا ہے جونہی پولیس اور حساس پروگرام کا عملہ پہنچتا ہے تو دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے
پولیس اہلکار انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائنوں میں لگا دیتے ہیں جس کے بعد حالات کنٹرول میں آجاتے ہیں دفتری اوقات سے قبل لوگوں کا احساس سنٹرز پر اکٹھے ہونا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بن سکتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نماز فجر کے بعد ان سنٹرز پر لوگوں کے ہجوم کو اکٹھا ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
٭٭٭
ہری مرچ پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ کے ساتھ بڑھتی عمرکے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ہے، ماہر طب
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ہری مرچ پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ کے ساتھ بڑھتی عمرکے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، ماہر طب
ہری مرچوں میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن نے” صحافیوں‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ہری مرچ میں پائے جانے والے وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن‘ کاپر‘ پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں
اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہری مرچ کے استعمال کواپنی خوراک میں لازمی حصہ بنائیں تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکے۔
٭٭٭
پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے تاہم پودے آسانی سے نکالنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سی2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئے۔
انہوں نے ” صحافیوں“کوبتایا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانابھی اشدضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کاشتکاروں کویہ بھی تاکیدکی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعدمیں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلاکر زمین کو کھلاچھوڑ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
ڈیرہ ضلع بھر میں کم وزن روٹی و نان کی فروخت کاسلسلہ نہ رک سکا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع بھر میں کم وزن روٹی و نان کی فروخت کاسلسلہ نہ رک سکا ،کم وزن روٹی 10روپے اور نان کی 15روپے میں فروخت جاری۔ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔
دستیاب معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ، نان اورتندوری روٹی 150گرام 10روپے مقرر ہے تاہم ضلع بھر میں نان بائی من مانی کرتے ہوئے انتہائی کم وزن روٹی 10روپے اور نان15روپے میں فروخت کررہے ہیں
جبکہ دوسری جانب نان بائی آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ کسی کو بھی گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ نان بائی کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کررہے ہیں۔
اسی طرح سرکاری نرخوں کے مطابق ،بڑا گوشت 400روپے فی کلو گرام اور چھوٹا گوشت 775روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ بڑا گوشت 500روپے فی کلو گرام اور چھوٹا گوشت 1000روپے فی کلو گرام میں فروخت کیاجا رہاہے۔
شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ گراں فروشوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیاجانا چاہیے بصورت دیگر عوام لٹتے رہیں گے۔
٭٭٭
ڈیرہ اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔سوموارکے روزڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1اورکم سے کم 16.4فیصدرہا۔
صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 82فیصد اورشام 5بجے 30 فیصدتھا۔آج منگل کے روز ڈیرہ میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر41منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر50منٹ پرہوگا۔
٭٭٭
قرنطینہ سنٹر سے فرارہونیوالے ٹانک کے رہائشی مشتبہ مریض کو حراست میں لے لیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ کے قرنطینہ سنٹر سے فرارہونیوالے ٹانک کے رہائشی مشتبہ مریض کو حراست میں لے لیا، مریض کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمر اڈا ٹانک کے رہائشی عبدالحلیم نامی مشتبہ مریض کو مفتی محمود ہسپتال قرنطینہ سنٹر کے آئسولیشن سنٹر میںداخل کیا گیا لیکن وہ موقع پاکر گزشتہ روز ہسپتال سے فرار ہوگیا۔
مریض کے فرار کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس کو کورونا وائرس گرفتاری کی ہدایات جاری کیں
جس پر تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض عبدالحلیم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے حکومتی ایس او پیز کے تحت دوبارہ ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے مریض کیخلاف زیر دفعہ269ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
زخمی بزرگ شہری خالد محمود ملتان ہسپتال میں دم توڑ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)احساس کفالت پروگرام سنٹر ملتان روڈ میں دو روز قبل بھگدرڑ کے دوران زخمی بزرگ شہری خالد محمود ملتان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق احساس کفالت پروگرام ادائیگی سنٹر پر رش کے باعث دو روز قبل بھگدڑ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے تین افراد میں سے محلہ عالمشیر کے رہائشی بزرگ خالد محمودکو تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کیا گیا تھا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا،متوفی کی میت ایمبولینس کے ذریعے ڈیرہ لائی گئی اور بعدازاں اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔
٭٭٭
پولیس نے چرس اور موٹرسائیکل برآمد کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چودھوان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1350گرام چرس اور موٹرسائیکل 125برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات بند کر دیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چودھوان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ چودھوان کی حدود درابن روڈ پر دوران ناکہ بندی وارث خان ولد موسی جان قوم شیرانی سکنہ راغہ سر درازندہ سے 825حرام چرس اور ایک 125موٹر سائیکل برآمد کر لیا
جبکہ دوسری کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے بالا کے مقام پر عامرگل ولد افضل خان سے 510گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان پر الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔
٭٭٭
ژالہ باری اور بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کڑی شموزئی ،کھوئی پیور اور مضافات میں شدید ژالہ باری اور بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی ندی نالوں کا پانی سیلابی صورت اختیار کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ میں شدید بارش اور مضافاتی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔
ڈیرہ کے نواحی علاقوں کڑی شموزئی ،کھوئی پیور اور مضافات میں شدید ژالہ باری اور بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ پہاڑی ندی نالوں کا پانی سیلابی صورت اختیار کر گیا ہے۔
٭٭٭
پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران 6جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران 6جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 11ہزار روپے کی رقم اور تاش برآمد کرلئے گئے ،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج ،
پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے کلاچی شہر میں تاش کے ذریعے جواءکھیلنے کے اطلاع پر چھاپہ مارا اور دوران چھاپہ زنی پولیس نے ملزمان عصمت اللہ، انعام اللہ سمیت6 جواریوں کو موقع سے گرفتار کر لیا ،
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 11ہزار روپے نقد رقم اور 52پتے تاش برآمد کرلئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
منشیات فروش سے آدھا کلو سے زائد برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چودھوان پولیس نے موسیٰ زئی شریف میں منشیات فروش سے آدھا کلو سے زائد برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتارکرلیا ، سٹی پولیس نے محلہ جمندانوالہ کے رہائشی سے ہیروئن برآمد کرلی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،
چودھوان پولیس نے موسیٰ زئی شریف میں منشیات فروش عالم گل سکنہ شیخ میلہ سے510گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
دوسری کاروائی کے دوران سٹی پولیس ڈیرہ نے محلہ جمندانوالہ کے منشیات فروش ساجد سے ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس نے ان واقعات کے الگ لاگ مقدمات درج کرلئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون