دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم این اے خواجہ شیراز،

آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،ذوالفقار علی کھرل،ڈی پی اوز کے علاوہ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کے اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک،

راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے امن کمیٹی کے اراکین ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ماہ صیام میں احتیاطی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ

حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم علماء اور عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔

ہر انسانی جان کے تحفظ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعائیں کی جائیں۔

وائرس کی لوکل ٹرانسمشن روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگاڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے زائرین کے پہلے میزبان کے طور پر احسن اقدامات کئے ایم این اے خواجہ شیراز نے کہا کہ

پوری قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ علماء مشائخ کی بات اور رائے کو اہمیت حاصل ہے۔

محراب و منبر سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جائے ماہ صیام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں

آر پی او عمران احمر نے کہا کہ قیام امن اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ

ہم سب کا مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے جس کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان:

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے گندم خریداری مراکز اور تحصیل صدر ہسپتال کا دورہ کیاانہوں نے چوٹی زیریں اور کوٹ چھٹہ کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے

موجود کاشتکاروں سے معلومات حاصل کیں سنٹرز میں موجود اوزان بھی چیک کرائے۔انہوں نے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ

تمام اوزان چیک کراکر سر ٹیفکیٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔کاشتکاروں سے عزت و تکریم کے ساتھ گندم خریدی جائے گی۔

کاشتکاروں سے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں ہوگی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا

اورہسپتال میں موجود طبی سہولیات اور ادویات چیک کیں۔مشیر صحت نے ہسپتال میں کورونا وائرس آئیسولیشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سہولیات کی بہتری اورسرکاری ریسٹ ہاؤسز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں.اس سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،ذوالفقار علی کھرل شریک تھے اجلاس میں ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی امور اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا

اس موقع پر فورٹ منرو میں سرکاری ریسٹ ہاؤس بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فورٹ منرو میں موجود اپنے ریسٹ ہاؤسز بحال کرائیں۔

سٹرکچر کو بحال کرکے عوامی سرمایہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقہ کی ترقی کیلئے کردار اداکرے۔

گرمیوں میں سیاح اور عوام کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چائیے انہوں نے کہا کہ

فورٹ منرو میں واٹر سپلائی،سیوریج اور روڈز کو بہتر کیا جائے گاترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے عوام کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فورٹ منرو کا دورہ کرکے مسائل کا ادراک ہوا ہے

جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ سول ہسپتال فورٹ منرو میں طبی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے مختلف مقامات کا دورہ کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ڈی ایس او عطاء الرحمن

اور دیگر افسران ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنرنے سپورٹس کمپلیکس میں فیلڈ ہسپتال کی تیاری کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

موجودہ صورتحال میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں ٹیچنگ ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے اور خدانخواستہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے پر

سپورٹس کمپلیکس میں سو سے زائد بستر کا فیلڈ ہسپتال تیاری کے آخری مراحل میں ہے جہاں ایس او پیز کے مطابق تمام طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے چوک پر لنگر خانہ،گرین بیلٹس،پارکس اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ کے ماڈل سستا بازار کی مارکنگ کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے گزشتہ روز فورٹ منرو کا دورہ کیا. انہوں نے فورٹ منرو کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا.

کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا. ہسپتال کی جانچ پڑتا ل اور روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی.

کمشنر نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر مراکز صحت میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہو ں گی. کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ روٹین کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازیخان :

دوران ٹریفک حادثہ وفات پانے والے ٹریفک اہلکار سیف اللہ کے ایصال ثواب کے لئے پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاقرآن خوانی میں ڈی پی او اختر فاروق،

ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال سمیت دیگر ملازمان نے شرکت کی اس دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار سیف اللہ مرحوم کے درجات بلند کرنے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کے لئے دعا کی گئی

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ٹریفک اہلکار سیف اللہ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

اور اس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ فرائض سرانجام دیتے ہوئے انہوں نے جان کی قربانی دی اللہ پاک شہید کی مغفرت فرمائیں بعد ازاں ڈی پی او اختر فاروق نے اس کے بیٹے کی دستاربندی کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار، SHO تھانہ صدر نے کاروائی کر کے ایک سال سے مفرور مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت

پر مفرور ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے بھر پور کاروائی عمل لائی جا رہی ہیں اسی طرح مقدمہ نمبر 507/19 میں مفرور

مجرم اشتہاری اللہ ڈتہ والد محمد بخش کو تھانہ صدر پولیس نے ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کر لیا۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر تعلیم پنجاب کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، پورے پنجاب میں پیف سکولز میں کوئی بوگس بچہ انرول نہیں، بلکہ پیف سکولز 3لاکھ سے زائد بچوں کو فری تعلیم فراہم کر رہے ہیں،

وزیر تعلیم پیف سکولز کی سر پرستی کرنے کی بجائے ان کے لئے مسائل پیدا کرنے کی شعوری کوشش کرکے اپنے فرائض منصبی سے رو گردانی کر رہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی نے ممبر مرکزی مشاورتی بورڈ کے ممبر خورشید خان تالپور،

ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ، ضلعی چیئرمین صہیب احمد، ضلعی صدر شفقت بلال سمیت درجنوں سکولز پرنسپلز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ پیف کے ایس او پیز کے خلاف وزیر تعلیم اپنے دباؤ پرایم ڈی پیف کے زریعے ناجائز کٹوتیاں کرالر سکولز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں نان پیف سکولز حکومتی پالیسی سے شدید بحران کا شکار ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ

وہ 3ہزارسیکم.فیس لینے والے سکولز کو فوری طور پر بغیر سوداور آسان شرائط پر 5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کرے تاکہ

وہ اپنے سٹاف کو تنخواہ و دیگر معاملات چلا سکے بصورت دیگر ان چھوٹے اداروں کے بند ہونے کا شدید خطرہ ہے

جس سے لاکھوں طلبہ وطالبات کا تعلیمی سال اور ہزاروں اساتذہ کا روزگار ختم ہو جائے، پیف سکولز محض 550 روپے میں بہترین تعلیمی معیار دے رہے ہیں

پیک اور بورڈ کے رزلٹ اس کا واضح ثبوت ہیں حالیہ پیک رزلٹ میں 20 اضلاع میں پوزیشز پیف اور پرائیویٹ سکولز کی تھیں اور اسی طرح سابقہ دسویں کے رزلٹ میں 10 میں سے 3 بورڈ میں پیف سکولز کی پوزیشن تھیں،

اس کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے آ ہون نے بتایا کہ اس وقت پیف میں 73فیصد بچے جنوبی پنجاب کے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں،

پیف سکولز کے خلاف کوئی بھی سازش جنوبی پنجاب کے بچوں کے خلاف سازش تصور ہوگی، پیف سکولز کو بند کرنے سے غریب علاقوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہمارا مطالبہ کہ وہ اپنے وسیب جنوبی پنجاب کے بچوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہونے سے بچائیں

اور پیف سکولز کے مسائل کو فوری حل. کرنے کیلئے نوٹس لیں، کرونا وباء سے پوری دنیا میں لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے

لیکن پنجاب کے وزیر تعلیم پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر بجائے ریلیف دینے کے ان کے حق سے بھی محروم کر.رہے جس کی. ہم.

بھرپور مذمت کرتے ہیں، کی گئی کٹوتیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں

اور پیف سکولز اور پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے خلاف حکومتی سطح پر چلائی جانے والی مہم کو ختم کرکے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کی سر پرستی کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے شروع کی جائے فرائض میں کوتائی برداشت نہیں ہوگی

افسران اور محکمے دلجمعی سے کام کریں انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سروے ٹیمیں ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ جوہڑ، تالاب اور پانی کے ذخیروں کو تلف کریں گی

ضرور ت کے مطابق فوگنگ سپرے بھی کیا جاسکتا ہے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان  :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 70 کروڑ 64لاکھ روپے سے زائد مالی امداد دی جا چکی ہے جس کے لیے ضلع میں 42 سے زائد سہولت سنٹرز کام کر رہے ہیں

بائیومیٹرک شناخت کے بعد مستحق افراد کو مالی امداد دی جارہی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائے گئی

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت حقداروں کی تلفی اور غیر قانونی کٹوتی برداشت نہیں ہو گی

تمام سہولت سنٹر کی مانیٹرنگ کے ساتھ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان  :

آر پی اوڈی جی خان عمران احمرنے ریجن کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کرونا سے ڈرنانہیں لڑنا ہے بلاشبہ کرونا پنجاب پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں

عوام الناس کی جان مال اور عزت کی حفاظت ترجیحی ذمہ داری ہے آر پی او نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے ضلعی سطح پر سخت سے سخت اقدامات کریں

سماجی برائیوں نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ایسے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ضروری ہے قانون کی بالادستی کویقینی بناتے ہوئے

معاشرے کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے منشیات جواءاور قحبہ خانوں اور دیگر سماجی برائیوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان  :

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کی ڈویثرنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت سردارحبیب الرحمن خان لغاری منعقد ہواجس میں پنجاب فلور ملزایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین

چوہدری محمد جمیل بوٹا اورممبرایگزیکٹو سیٹھ محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے کہاکہ

ایک طرف محکمہ خوراک فلور ملز مالکان کو گندم خریداری کے لیئے پرمٹ جاری کرتا ہے تو دوسری طرف چیک پوسٹوں پر بلا وجہ گندم سے لوڈ گاڑیوں کو روک کرگندم اتارلی جاتی ہے

محکمہ خوراک اس عمل سے فلور ملز انڈسڑیز کا پہیہ جام ہوکررہ جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی اس پالیسی سے آٹے کے بحران کا خدشہ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ

جب گندم ہی فلورملوں تک نہیں آنے دی جائے گی تو آٹے کی سپلائی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک کی کوئی واضع پالیسی نہیں حبیب الرحمن لغاری کے مطابق دوسرے صوبوں یعنی کے پی کے

اور بلوچستان کے لیئے فراہم کیا جانے والا آٹا بھی روک دیا گیا ہے اور کہا یہ جاتا ہے کہ بغیر پرمٹ دوسرے صوبوں کو آٹا نہیں جاسکتا

کیونکہ ہمیں اعلی افسران کی اجازت نہیں،انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ڈپٹی فوذ کنٹرولرضلع لیہ کے فلور ملز مالکان کے ساتھ غیراخلاقی اورغیرسنجیدہ رویہ کی وجہ سے

گزشتہ روز لیہ کے فلور مل مالکان نے آٹے کی سپلائی روکنے کا اعلان کردیا تھا لیکن ملک بھر میں کرونا وایرس کے پیش نظرآج کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ

فلور مل مالکان آٹے کی سپلائی برقرار رکھتے ہوئے ڈی ایف سی لیہ محمدشعیب کا ہرطرح سے بائیکاٹ کریں گے

کوئی فلورمل مالک نہ ہی ڈی ایف سی کے اجلاس میں جائیگا اور نہ ہی اس کے دفتر اور نہ ہی ڈی ایف سی محمد شعیب کو فلورمل میں داخل ہونے دیں گے

اور اس حوالے سے ڈائریکٹرفوڈ پنجاب اورڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان کو بھی آگاہ کر دیا ہے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار،سکریڑی خوراک پنجاب اورڈائریکٹرفوڈ پنجاب سے

مطالبہ کیا گیا کہ ڈی ایف سی لیہ محمد شعیب کو فی الفور ضلع لیہ سے تبدیل کیا جائے اور فلور ملوں کو گندم کی فراہمی اور پرائیویٹ سیکٹر سے خریداری بارے واضع پالیسی کا اعلان کیاجائے

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شیخ ظہورالدین،سابق وائس چیئرمین پنجاب نصراللہ خان کھوسہ،رضاخان،نسیم خان،چوہدری محمداکبر،محمدنعمان،خلیل الرحمن خان لغاری،

استاد محمد قاسم قیصرانی،حسن خان غلزئی،خلیل احمد خان علیانی اورمحمد اسحاق خان بھٹی شامل تھے۔

About The Author