دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

بہاولنگر پولیس کے تیس کانسٹیبلان کی ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او قدوس بیگ نےایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود کے ہمراہ ترقی پانے والے

پولیس افسران کوپروموشن بیج لگائے اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مزید نیک نیتی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس کے تیس کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے بیج لگائے،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی ملازمت بہت مشکل ہے، جس میں بعض اوقات اعصاب شکن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

آپ لوگوں نے سخت محنت اور قابلیت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ترقی اگلے عہدے کی ذمہ داریوں کو بڑھا دیتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ سے توقع ہے کہ

آئندہ بھی آپ لوگ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکراپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے انجام دیں گے.

محکمہ پولیس میں متعارف کردہ اصلاحات کے تناظر میں پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی کے نظام کو جدید کردیا گیا ہے،

جس کا مقصد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور اہلیت و میرٹ کو فوقیت دینا ہے، پولیس افسران محکمہ پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ اور اسے حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں اور خواہشات کا

ترجمان بنانے کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے…


بہاولنگر//
وزیراعلیٰ پنجاب کامتوقع دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل 20اپریل بروزپیر بذریعہ ہیلی کاپٹر بہاولنگر پہنچیں گے,
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے دورے شیڈول پروگرام روٹس جاری کردیا

جسکے مطابق منچن آباد روڈ پر واقع ہیلی پیڈ پر انکا استقبال ہوگا, کیبعد اُنہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں بریفینگ دی جائے بعدآزاں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مین کرونا مریضوں کیلئے بنائے گئے

وارڈ کامعائینہ کریں گے, ڈی ایچ کیو ہسپتال کاوزٹ بھی کریں گے,اسکے بعد وہ یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر کرونا مریضوں کیلئے کیئے گئے انتظامات کاجائزہ بھی لیں گے,

دانش سکول چشتیاں میں قرنطینہ سینڑ بھی جائیں گے اسکے خریدداری مرکز گندم کا بھی وزٹ کریں گے.. #


بہاولنگر //

کوروناواٸرس سے بچاو کے لئے اقدامات، سیاست کی بجائے عملی طور پر پوری قوم کو متحد کھڑا ہونے پڑے گا ، تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے ،

مساجد میں تراویح جمعہ اجتماعات میں علما کرام کو پہلی بار ان بورڈ لیا گیا. ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور تحصیل ناظم بہاولنگر کے امیدوار میاں فیض رسول لالیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام خواتین اور دیہاڑی دار لوگوں کی معاشی خود مختاری کی جانب سنگ میل ثابت ہوگا بے سہارا، مستحق اور ضرورت مند افراد اس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں

حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات لاک ڈاون میں بے روزگار یا اجرت سے محروم ہوجانے والے لوگوں میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں،

ماضی کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت نے مذہبی امور پر تمام مسالک کے جید علما کرام کو ان بورڈ لیا ہے

انکی تجاویز کو اہمیت دی ہے جسکے باعث رمضان المبارک میں مساجد آباد رہیں گی احتیاطی تدابیر پر عمل ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے.

میاں فیض رسول لالیکا نے کہا کہ صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی ہدایت پر محکمہ زکواۃ اور دیگر ادارے، ڈاکٹرز کوروناواٸرس سے بچاو کے لئے جو اقدامات کررہے ہیں

وہ قابل تحسین ہیں تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو مل کر کورونا بچاو اقدامات میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے. اس موقع پر ملک عبداللہ، نعمان فضل قریشی ، نوید قریشی اور مقصود پراچہ بھی موجود تھے.

About The Author