دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

میپکو آفس کوٹ ادو کی حکومتی اعلانات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکوری مہم جاری،معمولی بل کی عدم ادائیگی پر بیوہ کابجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا،

بخاری روڈ کے صدر نے بل جیب سے ادا کرکے بیوہ کا کنکشن بحال کرایا،وزیرخزانہ کے 3ماہ تک کے بل لاک ڈاون کے بعد جمع کرانے کے بیان کو مذاق بنا لیا گیا،واپڈا کوٹ ادو کااپنا شاہی فرمان جاری کرنے پر شہری حیرت زدہ،

عوام پہلے ہی کاروبار بند ہونے اور بے روز گاری کی وجہ سے تنگ ہے،حکومت واپڈاکو پریشان کرنے سے روکے،

بخاری روڈ کے صدر کا مطالبہ، اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر دفعہ 144 لگا کر تمام کاروباری مراکز بند کرنے

اور عوام سمیت دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو گھر سے نہ نکلنے کا حکم جاری کیاگیا تھا جبکہ حکومت نے عوام کو بجلی اور سوئی گیس کے بل فوری طور پر جمع نہ کرانے

اور 3 ماہ تک جمع کرانے کے لیے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھاکہ یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی

جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں،

3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے،مگر میپکو آفس کوٹ ادو نے اپنا شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے علاقہ بھر کے تمام لائن مینوں کو دو ماہ تک کے بل جمع نہ کرانے والوں کے

خلاف لسٹ جاری کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم جاری کیا جس پر گزشتہ روز بخاری روڈ پر واپڈا ٹیم نے

سابق سکول ٹیچر بشیراحمد نمڑدی مرحوم کے گھر کا6سو روپے بل جمع نہ کرانے پرکنکشن منقطع کردیا گیا،بیوہ کی پریشانی کے دیکھتے ہوئے بخاری روڈ کے صدر عاشق حسین ن

اپنی جیب سے 6سوروپے ادا کرکے بیوہ کا کنکشن بحال کرا دیا،اس بارے بخاری روڈ کے صدر عاشق حسین نے کہا کہ

حکومت کی جانب سے لاک ڈاون ہے اور کاروبار مکمل طور پر بند ہے جبکہ غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہپہلے ہی اپنے گھروں میں محصور ہے

اور اپنے بچوں کی روٹی روزی کے لیے انتہائی پریشان ہے، اوپر سے واپڈا والوں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے

صارفین کو پریشان کیا ہوا ہے، انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران واپڈا کی ریکوری مہم بند کرائی جائے۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کے ہمراہ گزشتہ روز فوڈ سنٹر زچوک سرور شہید اور واندڑ کا دورہ کیا،

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں محکمہ خوراک کے زیر اہتمام تحصیل کو ٹ ادو اور تحصیل مظفرگڑھ میں گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے جبکہ تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی میں پاسکو گندم خرید کررہی ہے،

انہوں نے بتایا کہ تحصیل کوٹ ادو میں محکمہ خوراک کے 9جبکہ تحصیل مظفرگڑھ میں 8مراکز قائم ہیں، مظفرگڑھ ضلع کا گندم خریداری کا ابتدائی ہدف 20لاکھ29ہزار991میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے،

اب تک2ہزار23کسانوں کو53ہزار 988میٹرک ٹن گندم کے لئے بار دانہ فراہم کیا جاچکا ہے، جو ابتدائی ہدف کا 26فیصد ہے،

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو کے مختلف مراکز پر کسانوں نے گندم پہنچانا شروع کردی ہے،

اب تک 1ہزار246میٹرک ٹن گندم خرید کی جاچکی ہے، جس میں سے تحصیل مظفرگڑھ کے مراکز پر510میٹرک ٹن جبکہ تحصیل کوٹ ادو کے مراکز ہر 736میٹرک ٹن گندم خرید کی جا چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ پالیسی کے مطابق باردانہ کی تقسیم

اور گندم کی خریدار ی کا عمل نہایت شفاف بنایاگیا ہے، تمام مراکز ہر کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ ترجیح بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔


کوٹ ادو

کوروناوائرس، جنرل بس اسٹینڈ میں ہو کا عالم،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹرانسپورٹر اور عملہ پریشان،گھروں میں فاقے،مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا،

حکومت ب پبلک ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے لیئے امدادی فنڈز اور راشن دینے کا اعلان کرے،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس نے

جہاں پورے ملک کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا ہے وہاں لاک ڈاوئن کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،

جنرل بس اسٹینڈکوٹ ادو جہاں سے روزانہ سینکڑوں بسیں روٹس پر روانہ ہوتی تھیں وہاں سروس بند ہونے سے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹ سے

وابستہ ہزاروں خاندان بھی بے روز گار ہو گئے ہیں اور جنرل بس اسٹینڈ میں اس وقت ویرانی کے مناظر ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے

بس اڈہ میں قائم کاروباری حضرات ہوٹل حجام سمیت ڈرائیور، کنڈیکٹر، بکنگ آفیسرز کا عملہ اور مکینک بھی روزگار سے محروم ہو گئے،

اس حوالے سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ عملہ وکاروباری طبقہ فیاض احمد،محمد عارف،غلام یسین،محبوب لغاری،راشد گورمانی،

عبدالرشید خان،محمود لغاری ودیگر کا کہنا تھا کہ پہیہ چلے تو روزی روٹی، سماجی رابطوں اور معیشت کے پہیے بھی چلتے ہیں،

کورونا وبا نے زندگی اور سڑکوں کی رونقیں بھی چھین لیں،انہوں نے کہا کہ بس ٹرانسپورٹ کے ملازمین چیکر،

ڈرائیور،کنڈیکٹر،ہیلپر، منیجر،بکنگ کلرک جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہیں حکومت کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کس طرح گھریلو حالات چلا رہے ہیں

ان کے گھروں میں فاقے ہیں، حکومت کو ان کا کوئی خیال نہیں ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ بس ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے لیئے امدادی فنڈز اورراشن دینے کا اعلان کیا جائے۔


کوٹ ادو

پنجاب ٹیچرز یونین ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اساتذہ کے تمام جائز حقوق کا تحفظ اپنا فرض اولین سمجھتی ہے،

ان خیالات کا اظہار امام دین ملک ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ،،جمشید اختر بابر ضلعی جنرل سیکرٹری،عبدالغفار کاکڑ تحصیل صدر مظفرگڑھ نے اپنے

ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین ملتان میں اساتذہ کی ھوٹلز میں ڈیوٹی لگانے کی پر زور مذمت کرتی ہے،

اس موقع پر سید ذوالفقار علی ندیم صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات،سلیم خان گوپانگ تحصیل صدر علی پور،دولت خان تحصیل صدر کوٹ ادو اور غلام مصطفیٰ خان غزلانی کا کہنا تھا کہ

جھنگ میں اساتذہ کی گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹی لگا کر تذلیل کرنے اور ڈیوٹی نہ دینے والے غیور اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سخت مزمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونینہمیشہ اپنے غیور اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے،اس موقع پرشہزاد خان شیروانی، رانا محمد امجد، رفیق کیمسٹ،عبدالستار خان،چوہدری کاظم رضا،

سہیل قادر،سلمان القمر،نیاز حسین،زمان کاوش،امتیاز بھٹی،کلیم اللّٰہ،کامران ڈیوڈ اور محمد اویس نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ لیہ میں

7 اے ای اوز کے خلاف بلا تحقیق اور محکمانہ کارروائی کیے بغیر بر طرف کرنے پر احتجاج کرتی ہے اور پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کرام اور اے ای اوز کے ساتھ کھڑی ہے،


کوٹ ادو

کوٹ ادو دگردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی بارش سے گندم کی کھڑی تیار فصل مکمل طور پر تباہ،آم کے باغات کو بھی نقصان،

کسان شدید پریشانی میں مبتلا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر اور گردونواح میں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھاربارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہونے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی

تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش اور ژالہ باری سے آم کے باغات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جسکی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں،

کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ

حالیہ بارشوں سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس پرکسانوں کو ریلیف دیا جائے۔

About The Author