دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی ڈیرہ تا مظفر گڑھ روڈ اور انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کی آمدو رفت سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور بیٹھ جانے کا اندیشہ،

اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے،عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں متعلقہ اداروں کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے

والی سڑکوں خصوصاً ملتان تا ڈیرہ دو رویہ سڑک اور انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر پتھر،بجری کے مٹیریل کی 80ٹن وزنی ٹرک،ٹرالر اور گاڑیوں کا سینکڑوں کی بنیاد پر روزانہ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ سرکاری طور پر صرف 32ٹن لوڈ کی اجازت ہے لیکن اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے باعث اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی ان سڑکوں کی نہ

صرف ٹوٹ پھوٹ اور بیٹھ جانے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے بلکہ حکومت کے بھاری فنڈز بھی ضائع ہو نے کا اندیشہ ہے جبکہ متعلقہ ادارے ان اوور لوڈ ڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہے اس سلسلے میں مختلف سماجی حلقوں

اور شہریوں سجاد حسین کھوسہ،صفدر حسین،شاہد افتخار،محمد نواز لکھیسر،ملک فیض محمد،شکیل چغتائی ایڈووکیٹ،شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ و دیگر نے

کمشنر ڈیرہ ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے تا کہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں سے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہو سکیں۔


ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ آزمائش کی گھڑی میں ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کو فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہئے،

ایک جانب سے موجودہ حکمران آزمائش کی گھڑی میں اللہ کی جانب سے بھیجے ہوئی ایک ابتلاء ”کورونا وائرس“

سے نبردآزما ہونے کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب سودی نظام کو جاری رکھ کر اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ براہ راست جنگ میں مصروف ہیں اللہ اور اس کے رسول ؐکے ساتھ لڑنے والے کسی بھی سطح پر کامیاب نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے

ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضوں کے حوالے سہولت اور ریلیف مانگ رہے ہیں اس کے بجائے فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرکے

ان مالیاتی اداروں پر واضح کیا جائے کہ وہ اصل رقم دینے کے پابند ہونگے اس طریقے سے اسلامی نظام کے نفاذ اور ریاست مدینہ کے ماڈل کے دعویداروں کی کم از کم

ایک بات ایک وعدہ پورا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کل سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماؤں، تمام مسالک کے علماء کرام اور مشائخ کو حکومت نے مساجد، باجماعت نماز اور جمعہ کے حوالے

سے پالیسی طے کرنے اور مشاورت کے لیے بلایا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی، دینی جماعتوں کے رہنما، علماء کرام، مشائخ اور ملنے والے دیگر ارکان سود کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت کو قائل کریں سود کے نظام کے خاتمے کے بعد نہ صرف

معاشی بدحالی کا خاتمہ ہوگا بلکہ کورونا وائرس جیسی آزمائشوں اور دیگر مشکلات بھی حل ہونگے، حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کی زمین کی طرح پہاڑ بھی ذرخیز ہیں زرعی ملک کے حوالے سے اور پہاڑوں میں سونا، چاندی، ہیرے، ماربل، کوئلہ، نمک،

کرومائیٹ، گرینٹ، بیرائیٹ اور دیگر ذخائر کی بھر مار ہے اور بہترین بندر گاہیں اور آبی حیات کے حوالے سے یہ ملک غنی اور ذرخیز ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات سے قبل دعویدار تھی کہ بیرونی ملک موجود لوٹے گئے

قومی خزانے کے 200 ارب ڈالر چند دن میں واپس لائیں گے وہ اپنے اس وعدے اور دعوے میں کتنے کامیاب رہے وہ قوم کے سامنے ہے

لیکن وہی کام گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے اپنوں کو نوازنے کے لیے اربوں روپیوں کا ٹیکہ قوم کو لگایا گیا

تحقیقات کے باوجود اپنے کابینہ کے ارکان بلکہ لنگوٹی یاروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات اور اللہ کو راضی کرنے کا واحد ذریعہ سودی نظام کا خاتمہ اور ریاست مدینہ کی مخلصانہ طور پر عمل کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ دراہمہ کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار،ترجمان پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری جمال عرف شاکا ولد محمد اقبال

مشوری پولیس کو مقدمہ نمبر 294/19، 128/20 میں مطلوب تھااور ایک سال سے مفرور ڈکیتی میں مطلوب مجرم اشتہاری روپوش تھا

جس کوتھانہ دراہمہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرلیااس موقع پر ایس ایچ او دراہمہ محمد ایوب چھجڑا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے زیادہ دیر دور نہیں رہ سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان:

کوٹ چھٹہ بائی پاس پر تیز رفتار آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے روڈ سے نیچے جاگرا، لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول ضائع، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر

حفاظتی انتظامات سنبھال لئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ بائی پاس پر نجی کمپنی کا بڑا ٹینکر جس میں

54ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکرروڈ سے نیچے اتر کر گر گیا

جس سے لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول ضائع ہوگیا پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچتے ہوئے

حفاظتی پٹی لگا دی اور لوگوں کو نزدیک آنے سے منع کر دیا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس آفیسران نے موقع کا جائے حادثہ کا جائزہ لیا

اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ دراہمہ کی حدود ابراہیم ٹاؤن سروروالی کے نزدیک دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ہنڈا 125چھین کر فرار مزاحمت پر ڈاکوؤں ک

ی فائرنگ سے شہری زخمی،ٹیچنگ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ موضع سرور والی تھانہ دراہمہ کی حدود پیر فتح شاہ روڈ ابراہیم ٹاون میں نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کے

زور پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پرڈاکو نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اختر ولد سعید سنجرانی فائرلگنے سے زخمی ہوگیا

اور ڈاکو ہنڈا 125چھین کر فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے

اور زخمی اختر کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جبکہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر تے ہو ئے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بلوچ لیوی و بی ایم پی لائنز ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجودتھے.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی طرف سے 100 کین سینٹائزر اور سپرے کیلئے جراثیم کش محلول فراہم کردیاگیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ

ان کی درخواست پر دوست ملک چین نے 100 ٹن حفاظتی سامان بھجوایا جس میں سے اپنے حلقہ کیلئے کچھ حصہ لیا،جو این ڈی ایم اے نے بھیج دیا ہے

جوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فرنٹ لائن ورکز کی حفاظت کیلئے استعمال ہوگا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

ڈی جی خان نے صوبہ میں سب سے پہلے زائرین کو خوش آمدید کہا۔ خوف کے ماحول اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بہترین دیکھ بھال کرکے اچھے انتظامات کی مثال قائم کی

جس پر بیوروکریسی،ڈاکٹرز،بی ایم پی،بلوچ لیوی،پولیس اور دیگر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ فراہم کردہ سینٹائزر اور محلول ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر افراد اور علاقوں کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کم ہونے کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے.

ضلع مظفرگڑھ میں موجود غیر ملکی تبلیغی 13ارکان کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہو گئے. آج انہیں لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا

جہاں کمشنر لاہور اورحکومت پنجاب ایس او پیز کے مطابق فلپائن،ا فغانستان اور سعودی عرب میں بھجوائیں گے.

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے بتایاکہ ڈویژن میں کورو نا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے.

قرنطینہ سنٹرز میں 829میں سے بقایا 40زائرین کے ا ٓخری ٹیسٹ رپورٹ چند گھنٹوں میں متوقع ہے اور تیسری بار نیگٹو ہونے والوں کو گھروں کی طرف روانہ کر دیاجائے گا.

انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 1100تبلیغی اراکین کورنٹائن میں رکھے گئے تھے جن میں سے چار سو پہلے ہی روانہ کر دیئے گئے

اسی طرح ضلع لیہ میں 222میں سے 180تبلیغی گھروں کو روانہ کیے جا چکے ہیں. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ

ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہونے کی وجہ سے سپورٹس کمپلیکس میں 75 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال تیاری کے آخری مراحل میں ہے فیلڈ ہسپتال کا مقصد ٹیچنگ ہسپتال میں

بوجھ کم کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متبادل ہسپتال مہیا کرنا ہے جہاں ایس او پیز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال سے ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ اور پرنسپل ڈی پی ایس نے ملاقات کی.

ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کمشنر سے علاقہ کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا.

علاقہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا.

کمشنر ساجد ظفر نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان کے انتظامی و مالی معاملات پر پرنسپل سے بریفنگ لی.


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں سکیورٹی کے معاملات بہتر کرنے، ٹریفک کی روانی، چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تیار بیرئرز ڈی پی او اختر فارو ق کے حوالے کیے.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 41،اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو کنفرم کر د یاگیااور پیٹرولنگ پولیس کی نئی پرموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے.

ترجمان پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن عامر محمود اے ایس آئی کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان

ریجن سید بہار احمد شاہ کی سفارشات پر بہترین ریکارڈ کے حامل 41،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب لاہور کیپٹن

ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہء امتیاز نے کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں کنفرمیشن کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی.

عامر محمود نے بتایا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک پہلی بار پروموشن پالیسی مرتب ہونے کے بعد صوبہ بھر کے 461 اے ایس آئیز کو کنفرم کیاگیا ہے.

دریں اثناایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہاہے کہ محکمانہ ترقی جوانوں کے مورال کو بلند رکھتی ہے اور قابلیت کے حامل جوانوں کو عہدہ ملنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی

ملتی ہیں انہوں نے تمام آفیسرز کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور نیک نیتی سے سر انجام دیں.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہرفاروق نے ڈی پی او اختر فاروق کے ساتھ پولیس لائنز میں علماءاور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی

ملک بالخصوص ڈیر ہ غازیخان میںکوروناکی صورتحال اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تجاویز کے ساتھ مشاورت کی گئی

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے ضروری ہیں جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے باقاعدہ ایس او پیز تیار کیے ہیں

انہوںنے کہاکہ ہم سب کا مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے اس لیے علماء، مشائخ اور امن کمیٹی کے اراکین بالخصوص مساجد اور عبادت گاہوں میں آگاہی مہم چلانے کے ساتھ احتیاطی تدابیر

پر عملدرآمد کرائیں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات کے بارے میں امن کمیٹی کے اراکین کو باقاعدہ مطلع کیا جاتا رہے گا

ماہ صیا م کے دوران مساجد میں سحری ،ا فطاری ، نماز تراویح اوردیگر اجتماعی عبادات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے


ڈیرہ غازیخان  :

ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاڈی پی او اختر فاروق نے آئے ہوئے سائلین کے براہ راست مسائل سنے جہاں پر مختلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے

جس میں سائلین نے ڈی پی او اختر فاروق کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیاڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر

ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست سائلین کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

آجکل کرونا کی وبا اور اس کی وجہ سے کاروباری مسائل اور زندگی کی رفتار محدود ہوکی وجہ سے کافی لوگ خوف اور ذہنی دباو¿ کا شکار ہو رہے ہیں

معمولی سی جسمانی تکلیف ہونے پر بھی سب سے پہلا خیال کرونا کا ہی آتا ہے ، اور پھر بہت سی منفی سوچیں شروع ہو جاتی ہیں ،

مستقبل خوفناک اور تاریک لگنے لگتا ہے اور زندگی جیسے ختم ہی ہونے کو ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ شعبہ نفسیات ومنشیات ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حافظ شفیق احمد خان لنڈ نے

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ،گھروں میں رہیں اور اپنی زندگی کو ایک ترتیب سے گزاریں ،

سونے ، جاگنے ، کام کرنے کھانے پینے ، ورزش میں اعتدال ، نظم و ضبط اور باقائدگی ہو سادہ ، غذائیت سے بھر پور خوراک لیں ،

گھر میں رہ کر سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھر والوں کے ساتھ خوش رہیں اور خوشی خوشی کام کاج میں ہاتھ بٹائیں ،ب

اقائدہ ورزش کریں اور بہن بھائیوں یا بیوی بچوں کے ساتھ گھر میں ہی کھیلیں، ٹی وی کو بس مناسب سا وقت دیں

اور زیادہ تر ڈرامے اور مزاحیہ پروگرام دیکھیں اور انجوائے کریں،اگر پڑھنے لکھنے کا شوق ہے تو یہ بہترین موقع ہے ،

بیماری کا بہت زیادہ نہ سوچیں (لیکن بچاو¿ پورا±کریں)۔ بلکہ اس کو عام نزلہ زکام والا معاملہ ہی سمجھ کر دل کو مطمئن رکھیں ،

دل کو سمجھائیں کہ یہ بیماری ہلکی پھلکی ہو±بھی گئی تو انشا اللہ ٹھیک ہو±جائے گی کیونکہ اس میں مرگ ریٹ بہت کم ہے ،

بلکہ آئندہ کیلئے قوت مدافعت پیدا ہو جائے گی ، کیونکہ اس بیماری نے بھی انفلوئنزا کی طرح اب ہر سال آیا±کرنا ہے،

اس مشکل وقت میں نماز ضرور پڑھیں ، اللہ سے مغفرت مانگیں± قرآن ترجمہ سے پڑھیں ، سمجھیں اور اس پر عمل کرتے ہوئے زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں،

مصیبت کا وقت کاٹتا مشکل تو ہو سکتا±ہے لیکن انسان ہمت رکھے ، اللہ پر بھروسہ رکھے ، دوسرے مصیبت زدہ لوگوں کا بھی خیال رکھے ،

تو آرام سے کٹ جاتا ہے اس کے بعد خوشی ،

سکون اور اطمینان کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ،خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ،دعا ہے اللہ سب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے اور اس وباءکا ہمت اور جواں مردی سے مقابلہ کرنے کی ہمت دے ۔

About The Author