دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

۔جامپور ۔راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

صوبائی وزیر لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی طرف

اس سال کسانوں سے 158ارب روپے کی خطیر رقم سے 45لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا تاریخی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع راجن پو ر میں اس سال 20لاکھ 56 ہزار 970بوری گندم خرید کی جائے گی جو کہ گذشتہ سال کے ضلع راجن کے ہدف سے 6لاکھ 50 ہزار سے زائد بوری گندم خرید کی جائے گی۔

یہ باتیں انہوں نے ضلع کے مختلف مراکز گندم خریداری کے اچانک دورے کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

اس سال کسانوں سے گندم اوپن پالیسی کے تحت خرید کی جارہی ہے اور باردانہ کی تقسیم کے لیے گرداوری کے عمل دخل کو ختم کرکے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی سطح پر کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی

اور کسانوں کے ہمہ قسم تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔


جام پور راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے خصوصی احکامات پر سیکریٹری پنجاب سپیشل ایجوکیشن سیدجاوید اقبال بخاری نے ضلع راجن پور کے گندم خریداری مراکزکا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے باردانہ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔گورنمنٹ کی طرف کسانوں کو دی گئی سہولیات فراہم کی جائیں

اس معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اس موقع پر فوڈ کنٹرولرنے بتایا ہے کہ اب تک ضلع بھر کے10 لاکھ سے زاہدباردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین نیکوکارہ،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر محمد عمران اور سنٹرل انچارج چوہدری عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ ۔۔۔


جامپور ۔۔راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات خاص طور پرآبیانہ اورزرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو تیز کیا جائے

اور تمام ریونیو افسران سرکاری محصولات کی ریکوری میں تیزی لانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ مال کے تمام افسران و اہلکاران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں مراکز خرید گندم کے دورے کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ

گندم کو فوری طور پرسنٹروں میں لائیں اور رمضان المبارک کے آغاز تک ٹارگٹ کو پوراکرنے کی ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔


جامپور ‘راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایت پر سماجی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیر نے کی۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ

اس وقت پاکستان میں کارونا جیسی وباءپھیلی ہوئی ہے اس سے بچاو کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں

اور تمام سماجی تنظیمیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ جہاں ضرورت ہو وہاں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر مستحقین کی مدد کی جائے۔

اس موقع پر سماجی تنظموں کے نمائندگان نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

پیر آف کوٹ مٹھن شریف، سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان، ملک کی ممتاز روحانی شخصیت خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کا صدر مملکت عارف علوی کا رمضان المبارک میں

نماز جمعہ اور تراویح کے دوران مساجد کھولنے کے اعلان پر خیر مقدم اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کے

احتیاطی تدابیر کے ساتھ درگاہوں کو بھی کھولا جائےدرگاہیں امن و آشتی کے مراکز اور روحانی سکون حاصل کرنے کا سب سے بڑا زریعہ ہیں

پاکستانی قوم کرونا کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے، اولیا کرام کے درباروں پر حاضری دینے سے عبادات کے ساتھ ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے

ملک کی تمام بڑی درگاہیں محکمہ اوقاف کی تحویل میں ہیں، وہاں پر سرکاری عملہ تعینات ہے، کروناایس او پیز پر عمل کروانا انتہائی آسان ہے۔


حاجی پور شریف

گزشتہ دنوں احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام سنٹر پر میڈیا نمائندگان سے ناروا سلوک کے خلاف پریس کلب فاضل پور کا احتجاجی مظاہرہ۔

جس میں صدر پریس کلب حیدر چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوے ڈی۔پی۔او راجن پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کیا جائےاور فاضل پور میں پولیس کے نارواسلوک کےخلاف پریس کلب میں ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا

جس کی صدارت صدر پریس کلب حیدر چوہدری نے کی جہاں متفقہ طور پر احتجاجی مظاہرہ ، اینٹی کریپشن اور عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں نائب صدر محمد امین انجم جنرل سیکٹری ۔میاں شاہد ۔ملک ناشاد بھٹہ۔خیر محمد خان۔عبدالغنی بٹ۔اللہ بچایا۔

عاصم چوہدری۔اکرم صدیقی۔چوہدری وسیم۔ڈاکٹر عنصر بھٹی و دیگر نے شرکت کی پریس کلب کی طرف سے ڈی پی او راجن پور سے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا

بصورت دیگر احتجاج ڈسٹرک لیول تک بڑھایا جائے گس اور قانونی کاروائی کے لیے عدالت عالیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے.

About The Author