دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کا قرنطینہ سنٹرزاوراحساس پروگرام مراکز کا دورہ،ناکہ بندیوں کی چیکنگ انتظامات کا جائزہ,

کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے آ گاہی اور ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ ,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع بہاولنگر میں قائم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس،

دانش سکول چشتیاں قرنطینہ سنٹرز اور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لیے قائم مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا

اور پولیس نفری کو کرونا وائرس سے بچاو کے بارے میں آگاہی اور ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔ اس موقع پرڈی پی او نے کہا کہ

پولیس کے جوان ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع کے مختلف داخلی و خارجی ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ بھی کیا جہاں ڈیوٹی پر مامورپولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ

عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں شائستگی سے سمجھائیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

کروناوائرس کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت متحرک ہے اورپولیس ہمیشہ کی طرح عالمی وباء کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے۔.


بہاولنگر

تھانہ فورٹ عباس پولیس کی بڑی کاروائی، عرصہ سات سال سے روپوش ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری گرفتار،

تفتیش جاری, تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی قیادت میں پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،

عرصہ سات سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹگری کے خطرناک مجرم اشتہاری کو ایس ایچ او فورٹ عباس سب انسپکٹر ریاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کرکے

پابند سلاسل کردیا، مجرم اشتہاری مشتاق احمد سکنہ موضع لالیکا بہاولنگر سال 2013سے ہی ڈکیتی کی سنگین واردات کے بعد علاقہ سے فرار ہوگیاتھا۔

جو عرصہ سات سال سے بھیس بدل کر مختلف اضلاع میں روپوش تھا، ایس ایچ او ریاض احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔

مجرم کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔مجرم سے ڈکیتی کے مقدمہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا،

اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ عوام کے لیے انصاف کی فراہمی ضلع بہاولنگر پولیس کا سلوگن ہے، جس پر ہم کاربند ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پولس فورس اشتہاری و عدالتی

مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔


بہاول نگر

صوبائی سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو خریداری مراکز پر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاو کے لیےحفاظتی اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محبوب اختر ، پاسکو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹر ی توانائی ثاقب ظفر نے اجلاس میں کہا کہ

گندم کے خریداری ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرینس ہے اور گیارہ ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہے۔

ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب کا خریداری ہدف تین لاکھ پچپن ہزار سات سو باون میٹرک ٹن ہے جس کے لیے بائیس خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

جن میں چشتیاں میں نو مراکز، فورٹ عباس میں چھے اور ہارون آباد میں سات مراکز ہیں۔ اجلاس میں گندم پرچیز مہم میں ریسکیو، سول ڈیفنس اور ٹریفک پولیس کے پلان سمیت گندم کے وزن

کے لیے کنڈوں کے سکیلز کی چیکنگ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری انرجی نے گندم کی خریداری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قبل ازیں سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر نے 9گجیانی چشتیاں میں گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی موجود تھے۔

انہوں نے گندم کی خریداری کا جائزہ لیا اور کورونا میں سماجی فاصلے اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔..

About The Author