دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کو تعریف سے کیوں روکا؟

انہوں نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کو اُن کی تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے ایمان کے لیے خطرناک ہے۔‘

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے تفصیلی پیغام جاری کیا ،

ان کا کہنا تھا کہ میں گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتی ہوں

وہ میری اُن تمام غلطیوں کو نظر انداز کردے جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقویٰ کی روشنی سے روشن کردے،،

زائرہ وسیم نے گزشتہ سال فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

About The Author