دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17اپریل 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

لاک ڈاﺅن میں نرمی ،ڈیرہ میں حفاظتی اقدامات نظرانداز ،خطرے کی گھنٹی بجنے کو تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن میں نرمی ،ڈیرہ میں حفاظتی اقدامات نظرانداز ،خطرے کی گھنٹی بجنے کو تیار ،شہریوں کا ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا شروع ،ہاتھ ملانا ،گلے ملنا پھر سے معمول بن گیا ،

دکاندار بغیر ماسک ،گلوز کے خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو اشیاءفروخت کرنے میں مصروف ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں کورونا وائرس کی جان لیوا عالمی وبا سے بچاﺅ کے لئے لگائے جانے والے لاک ڈاﺅن میں نرمی اور مختلف کیٹگریز کے کاروبار کھولنے کی اجازت کے بعد

تاجروں اور شہر یوں کی جانب سے پہلے ہی روز حفاظتی تدابیر اور سماجی دوری سمیت ہدایات کو نظر انداز کیے جانے نے سنگین خطرے کی گھنٹی بجادی ،جزوی لاک ڈاﺅن کے باوجود ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ،ہاتھ ملانا اور گلے ملنا پھر سے معمول بن گیا ،

تجارتی مراکز میں مقررہ اوقات کے اندر رہتے ہوئے دکاندار دکانوں میں بغیر ماسک اور گلوز پہنے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو اشیاءخورد نوش فروخت کررہے ہیں ،تندروں اور ہوٹلوں پر روٹیاں اور کھانا لینے کے لئے آنے والے شہری بھی سماجی فاصلوں کو مدنظر رکھے بغیر جھنڈ کی شکل میں تندوروں پر کھڑے نظر آتے ہیں ،

لاک ڈاﺅن میں نرمی کے پہلے روز ہی گلی ،محلوں کی دکانوں میں غیر معمولی رش لگ گیا ،اس طرح شہری ایک دوسرے سے گلے ملتے اور دوری رکھے بغیر کورونا وائرس کو دعوت دیتے دکھائی دیئے ،
٭٭٭٭
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ بخار کامرض بڑھنا شروع ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ بخار کامرض بڑھنا شروع ہوگیا ،ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹھنڈا گرم کھانے یا پینے کے باعث گلے کی خرابی کے ساتھ ساتھ موسمی بخار ،اسہال وغیر ہ کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ،

ایسے مریضوں کو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے ،انہوںنے کہا کہ بازاروں میں فروخت ہونے والے غیر معیاری مشروبات کے بے دریغ استعمال کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کا ناقص وغیر معیاری بازی کھانا کھانے سے بھی شہری امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،

شہر میں گرمی کی شدت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہورہا ہے جبکہ شہری گھروں میں کھانا کھانے کی بجائے ہوٹلوں پر تیار ہونے والی مرغن غذاﺅں کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،انہوںنے کہا کہ سادہ غذا سبزیاں ،دہی ،لسی اور ابلے ہوئے صاف پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ،

بچوں کو پانی ابال کر استعمال کروایا جائے ،پھل دھوکر کھائے جائیں ،بچوں کو دھوپ میں کھیلنے سے روکا جائے ،باریک کپڑے پہنائے جائیں ،نوزائیدہ بچوں کو گرم کپڑوں میں نہ لپیٹا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ،

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ گرمی میں بڑی عمر کے لوگ چھوٹے بچے ،کمزور قوت مدافعت رکھنے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کچن میں کام کرنے والی خواتین ،کھیتوں میں کام کرنے والے کسان محنت کش زیادہ متاثر ہورہے ہیں ،

اس لئے انہیں چاہیے کہ خاص احتیاطی تدابیر اپنائیں اپنے سروں کو ڈھانپیں ،چھتری لیں یا سائبان قائم کرکے کام کریں پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے والدین کو چاہیے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول یا اینٹی سپٹک (جراثیم کش) محلول کے ایک دو قطرے شامل کرلیاکریں تاکہ مہلک جراثیموں سے محفوظ رہا جائے ۔
٭٭٭٭
لاک ڈاﺅن کو رونا وائرس کی وبا نے انسانی زندگی کا پہیہ جام کردیاہے۔ٹرانسپورٹرز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر سمیت ضلع بھر کے ٹرانسپورٹر ز گاڑی مالکان ،ڈائیور ز ،کنڈیکٹرز نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅن کو رونا وائرس کی وبا نے انسانی زندگی کا پہیہ جام کردیاہے ،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس طرح دیہاڑی دار مزدوروں کو احساس کرتے ہوئے انہیں روزی کمانے کی اجازت دی ہے ،اسی طرح ڈرائیور ز ،کنڈیکٹرز اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ منسلک دوسرے شعبوں کے افراد کو بھی محنت مزدوری کرنے کی اجازت دیں تاکہ لاکھوں روپے مالیت کی خریدی گئیں

گاڑیوں کے ساتھ جڑے افراد اپنی روزی روٹی جاری رکھ سکیں ،ڈرائیور ز کا کہنا ہے کہ جب تک گاڑیاں کھڑی رہیں گی اس وقت تک مالکان ہمیںنہ تو کمیشن ادا کریں گے اور نہ ہی تنخواہیں ،وزیر اعظمی پاکستان ٹرانسپورٹ کی بحال کے احکامات جاری کریں

تاکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد باعزت طریقے سے روزگارشروع کرکے اپنے بیوی بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرسکیں ،
٭٭٭٭
کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کے باعث 70 فیصد سے زائد تاجر غرق ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کے باعث 70 فیصد سے زائد تاجر غرق ہوگئے ہیں جبکہ 30 فیصد تاجر ارب پتی سے کروڑ پتی بن گئے ،ستر فیصد سفید پوش تاجر پچیس روز کے لاک ڈاﺅن کے باعث بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں ،

سفید پوش تاجر لاک ڈاﺅن کے باعث اخراجات میں اضافہ کی روک تھام کے لئے اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے تھے اور پچیس روز کے بعد سفید پوش تاجروں نے گزشتہ روز اپنی دکانیں کھول لی ہیں ،بیشتر سفید پوش شہریوںنے اپنے زیورات بھی خاموشی کے ساتھ فروخت کیے تاہم غیر مستحق افراد (بھکاری) سرگرم عمل رہے ،

کورونا وائرس سے ڈیرہ میں غربت بڑھ گئی ہے ،تاہم ڈیرہ کے تیس فیصد تاجر پچیس دنوں کے دوران کروڑ پتے ہوگئے ،آٹے ،چائے ،چینی ،دالوں ،گھی ،ڈیٹول ،سینی ٹائزر ،ماسک ،دستانے ،سمیت دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتوںمیں اچانک دو سے پچاس فیصد تک اضافہ کے باعث اب کروڑ پتی ہوگئے ہیں ،شہر سمیت دیگر مقامات پر تاجروں نے پچیس روز کے دوران اپنی سیل سو فیصد سے زائد بڑھادی تھی۔
٭٭٭٭
آئی ایم ایف نے پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخی سطح تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخی سطح تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 9.2 فیصد یعنی 40 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ روز جاری کی جانے والی رپورٹ بعنوان مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیاءریجنل اکنامک آﺅٹ لک کے مطابق کورونا کی وبا سے پہلے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.3 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو اب 9.2 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اعدادوشمار میں خسارے کا حجم 40 کھرب روپے ہے جو سابقہ تخمینوں سے 8 کھرب روپے زائد ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے کیوں کہ اس شعبے میں کیے جانے والے اخراجات خطے میں سب سے کم ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی یا افراطِ زر کی شرح رواں برس 11.1 فیصد اور آئندہ برس 8 فیصد رہے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو کو پہنچنے والے دھچکوں کے نتیجے میں خسارے میں اضافہ متوقع ہے کیوں کہ حکومت نے ابھی تک بجٹ اخراجات میں کسی اہم اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
٭٭٭٭
ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کےلئے این او سی جاری کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(ایف ای ٹی) کو ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد(ایچ ای سی) کی جانب سے ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کروانے کےلئے باقاعدہ این او سی جاری کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کروانے کی نوٹیفیکیشن نمبر NO.1-19/2016/QAD-NOC/HEC/GOMAL/824 کے تحت باقاعدہ طور پر اجازت دےدی۔

جس پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈاکٹر عنایت اللہ بابر سمیت ڈاکٹر اشتیاق احمدان کی ٹیم اور تمام فیکلٹی ممبران کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ آج گومل یونیورسٹی کےلئے بہت خوشی کا موقع ہے ڈاکٹر عنایت اللہ بابرکی کاوشوں اور محنت کے باعث فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام ممکن ہوا ور آج یہ فیکلٹی ترقی کی منازل طے کررہی ہے ۔

فیکلٹی میں ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی منظوری میں ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ساری فیکلٹی ممبران کی شب و روز محنت اور لگن کا نتیجہ ہے اورانشاءاللہ جلدہی ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں داخلوں کےلئے باقاعدہ طور پر اخبارات میں تشہیرکر دی جائے گی۔
٭٭٭٭
زرعی اجناس کی امپورٹ بند ہوجانے سے شدید قلت کاامکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے سبب ایران اور افغانستان کی سرحدیں بند ہونے سے زرعی اجناس کی امپورٹ بند ہوجانے سے رمضان المبارک کے دوران کجھور،لیموں،انار،انگور اور سیب کی شدید قلت کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کجھور سمیت کئی پھل افطار کا لازمی جزو ہوتے ہیںہے جس وجہ سے ان اشیاءکی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔اس صورت حال میں ان اشیا کو ایران اور افغانستان سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ایران سے کجھور، سیب، انگور اور لیموں جب کہ افغانستان سے انار آتا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ رکی ہوئی ہے۔

مقامی تاجروں کے پاس موجود ایرانی کجھور کا جمع شدہ ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جس وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے ایک ہفتہ قبل تک 6 سی7 ہزار روپے فی من فروخت ہونے والی ایرانی کجھور کی منڈی میں قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران لیموں کی بھی شدید قلت ہوگی کیونکہ سندھ کے دیسی لیموں کی فصل جون میں آئے گی ،اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ روزوں کے دوران لیموں کی دستیابی نہایت کم اور قیمت بہت زیادہ ہو جائے گی۔

مقامی سیب کی فصل چار ماہ قبل ختم ہو گئی تھی اور اس وقت کولڈ اسٹورز میں ذخیرہ کیا جانے والا سیب فروخت ہورہا ہے لیکن یہ بھی نہایت محدود ذخائر ہیں، انگور اور انار کی دستیابی بھی بہت کم ہو چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کیلا کا استعمال بھی رمضان میں بڑھ جاتا ہے اور ممکنہ طور پر اس کی موجودہ قیمت میں 60 سے80 روپے درجن اضافہ ہو سکتا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران بعض اشیاءکا استعمال کئی گنا بڑھ جاتا ہے جبکہ مقامی پیداوار نہیں ہوتی تو ایسے میں ایران سے امپورٹ کر کے مقامی ضرورت پوری کی جاتی ہے اس مرتبہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن کے نتیجہ میں تاجروں کو ایران سے زرعی اجناس کی امپورٹ میں دیر ہو رہی ہے۔
٭٭٭٭
گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر سے ذریعے صاف کرا لیں ماہرین زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر سے ذریعے صاف کرا لیں تاکہ اسے ہر قسم کی آلائشوں اور نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بیج کے لئے جس کھیت کا انتخاب کیا جائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہونا چاہیے نیز بیج کیلئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے گندم کا بیج محفوظ کرتے وقت اس پر گندم کی قسم کا نام بھی واضح طور پر درج کرنے کی ہدائت کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کیلئے تھریشننگ سے قبل تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کر لیا جائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزاء شامل نہ ہو سکیں۔انہوںنے کہا کہ کاشکار اس سلسلہ میں مزید معلومات ،

مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے شام 8بجے تک مفت کال کر کے معلومات و رہنمائی اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
چھٹیوں کا کام لاک ڈاون کے باعث تاحال تقسیم نہ کیا جاسکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ونجی سکولوں میں چھٹیوں کا کام لاک ڈاون کے باعث تاحال تقسیم نہ کیا جاسکا۔چھٹیوں کا کام بذریعہ ٹیلی فون والدین کو سکول بلوا کردیا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ونجی سکولوں کی جانب سے طلبہ کو گرمی چھٹیوں کا کام تقسیم کرنے کا سلسلہ روک گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فون نمبرز کے غلط اندارج کی وجہ سے تاحال والدین کو ہوم ورک کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اکثر والدین کے پاس سمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے ہوم ورک کی ترسیل ممکن نہیں۔

لاک ڈاون کی وجہ سے فوٹو کاپی کے دکانیں بند ہیں اس لئے ہارڈ کاپیز فراہم کرنا بھی ممکن نہیں۔ موجودہ حالات میں سکولوں کے باہر ہوم ورک آویزاں کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔
٭٭٭٭
مختلف علاقوں میں کیمیکل زدہ مضر صحت دودھ 50روپے میں فروخت کرنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشہ کے پیش ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے خود ساختہ لاک ڈاﺅن اختیار کرلیا فوڈ اتھارٹی کا عملہ دفتروں اور گھروں میں محصور‘شہری مضر صحت اشیاءکھانے پر مجبور‘

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅں کو روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن اور دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایاگیا تاکہ شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں لاک ڈاﺅن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملاوٹ مافیا سرگرم ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں کیمیکل زدہ مضر صحت دودھ 50روپے میں فروخت کرنے لگا جس کے پینے سے شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے لاک ڈاﺅن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو گھروں اور دفاتر میں لاک ڈاﺅن کر لیا شہریوں کو ملاوٹ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے آنکھیں بند کررکھی ہیں اور لاک ڈاﺅن کے دوران کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی ہے شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے متحرک کیا جائے۔
٭٭٭٭
کورونا وائرس کی وبائیت کے حوالے سے 26 اپریل تا 10 مئی کے پندرہ دنوں کو ”خطرناک“ قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی وبائیت کے حوالے سے 26 اپریل تا 10 مئی کے پندرہ دنوں کو ”خطرناک“ قرار ،سابق وائس چانسلر ڈاو¿ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس)، پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے پاکستان میں ناول کورونا وائرس کی وبائیت کے حوالے سے 26 اپریل تا 10 مئی کے پندرہ دنوں کو ”خطرناک“ قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کو 50 دن مکمل ہوچکے ہیں۔امریکا سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے 60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں۔ لہٰذا پاکستان میں بھی 26 اپریل سے 10 مئی تک کورونا وائرس کی وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں وائرس سے ہونے والی اموات بھی دو سے ڈھائی ماہ کے درمیان سامنے ا?ئی ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کا یہی طرز عمل (بیہیویئر) سامنے آیا ہے۔

پروفیسر مسعود حمید خان کا کہنا تھا کہ ناول کورونا وائرس دنیا میں 50 سے 60 دن تک ہلکے پھلکے انداز میں پھیلا لیکن پھر اس نے اچانک ہی دنیا بھر میں تباہی مچا کررکھ دی۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر ناول کورونا وائرس کا طرزِ عمل سامنے رکھا جائے تو اس کی وبائیت کا چکر (سائیکل) 90 دن تک بنتا ہے۔

پاکستان میں ناول کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو ہوا تھا، جسے اب تک 50 دن ہوچکے ہیں۔ ناول کورونا وائرس کا طرزِ عمل دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں 26 اپریل سے 10 مئی تک کے دو ہفتے، اس وائرس کی وبائیت کے حوالے سے خطرناک ہوسکتے ہیں
٭٭٭٭
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ تک جا پہنچی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ تک جا پہنچی۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 12 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا جبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جہاں رجسٹرڈ اراکین کی تعداد 26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جا پہنچی ہے۔سیٹیزن پورٹل پراندراج شدہ شکایات کی تعداد 20 لاکھ، 7 ہزار 560 ہے جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد تک 18 لاکھ، 49 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب کی 8 لاکھ، 75 ہزار 889 شکایات میں سے 8 لاکھ، 17 ہزار 916 حل کی جا چکی ہیں جبکہ وفاق کی 6 لاکھ، 99 ہزار، 257 شکایات میں سے 6 لاکھ، 54 ہزار 941 شکایات اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ، 27 ہزار 194، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار، 237 بلوچستان کی 16 ہزار 507 شکایات حل کی گئی ہیں۔تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار 821 اوورسیز پاکستانیو کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا مو¿ثر استعمال کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭
ہت بڑی آبادی کورونا وبا کے حوالے سے مخمصے کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دنیا کی بہت بڑی آبادی کورونا وبا کے حوالے سے مخمصے کا شکار ،رونا لیبارٹری میں تیار ہوا امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تحقیق شروع ،دنیا کے 190 کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس سے 16 اپریل کی صبح تک 20 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے

مگر بدقسمتی سے اب تک دنیا کی بہت بڑی آبادی اس وبا کے حوالے سے مخمصے کا شکار دکھائی دیتی ہے۔مذکورہ وبا کے شروع ہونے سے لے کر اب تک اس کے حوالے سے سازشی اور جھوٹی تھیوریز سامنے آتی رہی ہیں

جب کہ امریکا اور چین کی حکومتیں بھی اس وبا کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات لگاتی رہی ہیں۔چینی و امریکی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جانے کے بعد اب امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کردیا کہ کیا واقعی کورونا کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا،
٭٭٭٭
کوروناوائرس کے وبا کے باوجود منافع خوروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں کوروناوائرس کے وبا کے باوجود منافع خوروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا سبزیوں ،گوشت اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا پرائس کنٹرول کمیٹی غائب شہر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹا کی قلت

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ڈیرہ شہر وگردونواح میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپا ہے گوشت، چینی، ےآٹا، سبزی اور دیگر اشیا خوردونو ش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی آٹا اور چینی غائب ہوگیا

منافع خوروں نے موقع سے فائدہ اٹھاکر چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے فی کلو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1100 روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ا یک ہزار 150 روپے میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے

انتظامیہ نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔دوسری جانب گائے اور بکرے کے گوشت کی اضافی قیمت پر فروخت بھی جاری ہے، بغیر ہڈی کے گائے کا گوشت مقررہ نرخ 480 روپے کی بجائے 560 سے 580 روپے فی کلو میں بکرے کا گوشت مقررہ 780 روپے کی بجائے ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے

مہنگائی کے اس طوفان میں شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے آٹا اور چینی غائب ہو گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق آٹے اور چینی کی سپلائی قلیل مقدار میں ہوتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر جتنا آٹا اور چینی آتی ہے فورا ہی فروخت ہو جاتی ہے۔

واضع رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو فائن آٹے کی قیمت 800 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے مقر ر کی گئی ہے، لیکن وہاں سے شہری خالی ہاتھ آنے پر مجبور ہے قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیاجس سے غریب طبقہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں،

جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی بھی سرکاری لسٹ پر عمل درآمد کروانے سے قاصر ہے جس کے باعڑ منافع خور بلا ضوف شہر میں مصنوعی مہنگائی لارہے ہیں۔
٭٭٭٭
شہر بھر میں واپڈا کے کھمبوں پر لٹکی بے ہنگم تاروں کے گچھے کئی حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر بھر میں واپڈا کے کھمبوں پر لٹکی بے ہنگم تاروں کے گچھے کئی حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکے ہیں‘ اور خطرناک قرار دینے کے باوجود تاروں کی درستگی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ہدایات پر واپڈا افسران ایک سال سے وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد سے گریزاں ہیں،

اندرون شہر کے مختلف بازاروں‘ گلی محلوں‘ گنجان ترین آبادیوں سمیت دیگر آبادیوں میں کھمبوں پر اسی طرح کے تار لٹکے ہوئے ہیں‘ جو کسی وقت بھی دوبارہ حادثے کا باعث بن سکتے ہیں شہریوں بالخصوص تاجروں کی طرف سے کئی بار واپڈا حکام کی توجہ اس طرف دلوانے اور پیسکوافسرا ن اس حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیاگیا

مگر ایک سال سے ان احکامات پر عملدرآمد بھی ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے ، کسی حادثہ کی صورت میں متعلقہ علاقوں کی کچھ تاروں کو عارضی طور پر درست کر دیا جاتا ہے مگر مجموعی صورتحال تشویشناک ہے شہریوں نے موجودہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا،جمعے سے پیر تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی سرگودھا فیصل آباد ڈویڑن کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے،بلوچستان کے بیشتر حصوں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے،عوام اس دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،

اس دوران تمام ایمرجنسی سٹاف کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے،بارشوں کا سلسلہ چار روز تک جاری رہیگا۔
٭٭٭٭
وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان اور میڈیا ڈئریکٹر عمران صدیقی نے آج کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے ایسے میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی سکتی

کیونکہ اس سے کورونا وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ گھروں پر ہی ادا کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رمضان المبارک اور مساجد کے حوالے سے قومی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے رابطے تیز کر دیئے ہیں

جبکہ پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تمام علماءکی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایوان صدر میں ہفتہ 18 اپریل کو ہونے والے مشاورتی اجلاس کے سلسلے میں انہوں نے جمعرات کو عیدگاہ شریف میں بڑی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پیر حسان کی دعوت پر آنے والے علماء و مشائخ نی18 اپریل کے مشاورتی اجلاس کی حمایت کا اعلان کیا اور کورونا سے بچاو¿ کے حکومتی اقدامات کی تائید کی۔علماءکرام کا کہنا تھا کہ صنعتوں اور تعمیرات کے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی طرح مساجد کو بھی جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے بھی کورونا سے بچاو¿ کے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 18 اپریل کے اجلاس میں تمام علماءسے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمان نے لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماءاور عوام تعاون کریں تاکہ کل کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں، لہٰذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔
٭٭٭٭
درجنوں ٹرکوں کو بھکر انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ دریا خان پل پر پنجاب کی حدود میں بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبر پختونخواآنے والے گندم اور آٹے کے درجنوں ٹرکوں کو بھکر انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔

بھکر انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی روکے جانے کے غیر قانونی اقدام سے خیبر پختونخوا خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے اور گندم کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھکر انتظامیہ کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی کو غیر قانونی طور پر روکے جانے کے اقدام پر ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار فیصل امین گنڈہ پور اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے شدید الفاظ میں مذمت اور تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بھکر انتظامیہ کے اس غیر قانونی اقدام سے صوبائی تعصب کی بو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکر انتظامیہ فوری طور پر اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور خیبر پختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے آٹے اور گندم کے ٹرکوں کو ڈیرہ دریا خان پل کے راستے داخلے کی اجازت دی جائے۔
٭٭٭٭
غیر ملکی تبلیغی جماعت کے33اراکین کو ضلعی انتظامیہ نے اپنے گھروں کو روانہ کر دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے نتائج منفی آنے پر غیر ملکی تبلیغی جماعت کے33اراکین کو ضلعی انتظامیہ نے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی تبلیغی جماعت کے 33اراکین کو ضلعی انتظامیہ نے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا

ڈیرہ میں موجود غیر ملکی جماعت کے تونیسیا سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کا کرونا وائرس رزلٹ مثبت آیا تھا جس کی بنیاد پر جماعت کے دیگر32اراکین کو گلی باغ والی مسجد میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ رزلٹ پازیٹیو آنے والے تبلیغی جماعت کے غیر ملکی رکن کی صحت یابی کے بعد گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ڈیرہ نے جماعت کے 33اراکین کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ غیر ملکی تبلیغی جماعت میں شامل 16افراد کا تعلق فرانس، 5کا تعلق افریقہ، 4کا یوگینڈا،7کا تعلق اردن اور11اراکین کا تعلق افریقی ملک تونیسیا سے تھا۔
٭٭٭٭
احساس کفالت پروگرام کے مرکزی دفتر میں رش کے باعث ہجوم بے قابو، بھگدڑ سے چار افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ملتان روڈ پر احساس کفالت پروگرام کے مرکزی دفتر میں رش کے باعث ہجوم بے قابو، بھگدڑ سے چار افراد زخمی ،بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن سے متاثرہ مستحقین کو حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کے سلسلے میں ڈیرہ ملتان روڈ پر واقع احساس کفالت پروگرام کے مرکزی دفتر میں رش کے باعث ہجوم بے قابوہوگیا۔

بے قابو ہجوم کی دھکم پیل اور بھگدڑ سے ہجوم میں شامل چارمعمر شہریوں کے زخمی ہونے پر انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہمی کیلئے ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔
٭٭٭٭

مرغوں کی لڑائی کے دوران جوئے کی اطلاع پر چھاپہ ، 4جواری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس کا بستی استرانہ میں مرغوں کی لڑائی کے دوران جوئے کی اطلاع پر چھاپہ ، 4جواری گرفتار،2فرار، کلاچی پولیس کا اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک دینے والے اس کے بھائی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،

ٹاﺅن پولیس نے منشیات فروش کے گھر سے 4کلو گرام کے لگ بھگ چرس برآمد کرلی، منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے بستی استرانہ میں مرغوں کی لڑائی کے دوران جوئے کی محفل کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 4جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے چھاپے کے دوران 2جواری پولیس کو جل دیکر فرار ہوگئے، پولیس نے گرفتار جواریوں سے2مرغے اور داﺅ پر لگائی گئی8ہزار 250روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر ٹاﺅن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران سراجیہ ٹاﺅن میں منشیات فروش قادر جان وزیر کے گھر پر چھاپے کے دوران

منشیات فروش کے قبضے سے 3کلو960گرام چرس برآمد کے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایک اور کاروائی میں تھانہ کلاچی پولیس نے علاقہ روڑی میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم جلال دین کو پناہ اور خوراک فراہم کرنے کی اطلاع پر اس کے بھائی بلال سکنہ روڑی کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم بلال کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول32بوراور5کارتوس برآمد کرلئے۔
٭٭٭٭
غیر معیاری دودھ اور گھروں میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کا محکمہ لائیو سٹاک حکام کے ہمراہ غیر معیاری دودھ اور گھروں میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،8سو لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کرنے کے ساتھ ساتھ 6دوکانوں اورگھروں میں قائم 2غیر قانونی مذبحہ خانوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے عملے نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور کے ہمراہ غیر معیاری دودھ کی فروخت اور گھروں میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانوں کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے کمشنری بازاراور دیگر مقامات پر دودھ کی دوکانوں میں دودھ کے نمونوں کی موقع پر موبائل لیبارٹری سے جانچ پڑتال کی

اور 8سو لیٹر دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا جبکہ گھروں میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانون کیخلاف کاروائی کے دوران گھروں میں بیمار اور لاغر جانور ذبحہ کرنے اور جاروں کی آلائشیں اور گندگی مناسب طریقے سے تلف نہ کرنے پر دو غیر قانونی مذبحہ خانوں کو سیل کردیا

اور ان غیر قانونی مذبحہ خانوں کے مالکان اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
٭٭٭٭
ہنگامی صورتحال میں محکمہ مال کے افسران اور اہلکار اپنا بھرپور کردار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں محکمہ مال کے افسران اور اہلکار اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور تمام تر خطرات کے باوجود اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں تحصیلداروں کے ساتھ محکمہ مال کے قانونگو اور پٹواری بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں

احساس پروگرام کے مراکز پر پٹواری اور قانونگو بھی موجود ہیں ہنگامی حالات میں تمام تحریری کام اور چانچ پڑتال کا سارا کام محکمہ مال کے قانونگو اور پٹواری سرانجام دے رہے ہیں احساس امدادی پروگرام کی لسٹیں مرتب کرنا اور انکی چانچ پڑتال بھی محکمہ مال کا یہی عملہ سرانجام چکا ہے

قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج میں سب سے پہلے ڈیوٹی سرانجام دینے والا عملہ بھی محکمہ مال کا ہی تھا۔ ابتدائی چودہ دن قرنطینہ سنٹر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تین پٹواریوں کو چھٹی دیکر انکو ہوم کورنٹین کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچ دن قرنطینہ سنٹر میں محکمہ مال کے دوسرے گروپ نے ڈیوٹی سرانجام د

ی جس کے بعد اس وقت تیسرا گروپ اس وقت قرنطینہ سنٹر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مدینہ کالونی، گلی گوسائیانوالی ،گلی باغ والی، محلہ مجاہد نگر اور توصیف آباد میں کمیونٹی کورنٹین کی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

ان مشکل اور خطرناک حالات میں اپنے فرائض نبھانے والے حاجی نصیر قانونگو،اکرام بلوچ آفس اسسٹنٹ قانون گو،مظہر حسین پٹواری حلقہ ڈیرہ،فلک شیر،محمد تاثیر،محمد عرفان،شاہد حمید ،محمد آفتاب،صفدر علی،عمران گل،ناصر خان ،غلام مرتضی ،خالد مسعود ،قدرت اللہ ،شاہد محمود ،محمد شاہد،فضل کریم پٹواری،

سید الفت رضا شاہ ،غلام عباس پٹواری اور محمد عمران پٹواری کو عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت چونکہ قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج میں اب پہلے جیسی ہنگامی صورتحال نہیں ہے

تو محکمہ مال کے قانونگو اور پٹواریوں کی ڈیوٹیاں تھوڑے دنوں بعد تبدیل کرتے رہیں تاکہ ان کے حوصلے بلند رہیں اور ان کی فیملیز کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسما عیل خان محکمہ مال کی جانب سے ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو بھی حفاظتی کٹس مہیا کریں تاکہ وہ زیادہ مستعدی سے ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

About The Author