نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ  وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کرسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران اگلے محاذوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے بڑے امدادی پیکجز کا اب تک اعلان نہ ہوا،

انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والے لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ان کے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان نہ ہوا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے،انسانی زندگی پر نفع کو ترجیح صحت کے بحران میں ہمارے اقدامات کا تعین کررہی ہے،

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کرسکتا ہے،

بلاول بھٹو نے اپیل کی کہ  اپنے شعبہ صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کریں،

About The Author